Browsing Category
Urdunews
شاہ محمود قریشی کا نام مزید 12 کیسز میں شامل کردیا گیا
شاہ محمود قریشی کا نام مزید 12 کیسز میں شامل کرتے ہوئے ان مقدمات میں ان کی گرفتاری ڈال دی گئی۔شاہ محمود قریشی کےخلاف سانحہ9 مئی کے راولپنڈی ضلع میں 12 مقدمات درج ہیں۔راولپنڈی: پراسیکیوٹر نے عدالت میں تمام 12 مقدمات میں 2 جنوری تک جسمانی…
تاپی منصوبے کے تحت سرمایہ کاری سے متعلق اہم پیشرفت
دس ارب ڈالرز کے تاپی منصوبے کے تحت سرمایہ کاری سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے۔نگراں وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ای سی سی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق تاپی منصوبے کے تحت سرمایہ کاری کے لیے مراعاتی پیکیج کی سمری ایجنڈے میں شامل…
وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں پاکستانی سفرا کی کانفرنس طلب کرلی
وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں پاکستانی سفرا کی کانفرنس طلب کرلی۔دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق تمام سفرا سے پاکستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق مستقل کےلائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق کانفرنس میں سال 2023 کے دوران دیئے گئے اہداف…
دورۂ آسٹریلیا میں ٹیم مینجمنٹ کا کھلاڑیوں پر گہری نظر رکھنے کا فیصلہ
دورۂ آسٹریلیا میں ٹیم مینجمنٹ نے ڈسپلن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ میچ کے دوران نہ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر گہری نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کھلاڑیوں کو متنبہ کر دیا گیا، ٹیسٹ نہ کھیلنے والوں پر کڑی نگاہ ہو…
سب ہی الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہ رہے ہیں، ناصر شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے کہا ہے کہ سب ہی الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہ رہے ہیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سب سے بڑی پارٹی پیپلز پارٹی ہو گی، سینٹرل پنجاب میں مقابلہ ہو گا،…
حسن علی میچ کے دوران بھی اپنے دلچسپ انداز سے باز نہ آئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی میچ کے دوران بھی اپنے دلچسپ انداز سے باز نہ آئے۔ میلبرن میں جاری آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کے لیے کھڑے حسن علی نے دلچسپ انداز اپنایا تو پیچھے بیٹھے شائقین…
فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد
الیکشن کمیشن نے وزیر نجکاری فواد حسن فواد کے خلاف کیس کا فیصلہ سنادیا۔الیکشن کمیشن نےنگراں کابینہ سے جانب دار وزراء کو ہٹانے کے معاملے میں فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد…
ہمارا انتقام صیہونی ریاست کے خاتمے کے ساتھ ہی رُکے گا، ایرانی جنرل
ایران کی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہمارا انتقام صیہونی ریاست کے خاتمے کے ساتھ ہی رکے گا۔ایران کے دارالحکومت تہران میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ایران اپنے شہریوں کی ہلاکت کو فراموش…
بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ
لاہور کے حلقہ این اے 127 کے ریٹرننگ افسر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بلاول بھٹو کے لاہور کے حلقہ این اے 127 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔بلاول بھٹو کی جانب سے سینئر قانون دان عرفان…
ویتنام: سوپ بنانے کیلئے ماہانہ 3 سو بلیاں پانی میں ڈبو کر مارنے والا ریستوران بند
ویتنام میں سوپ بنانے کیلئے ماہانہ 3 سو بلیوں کو پانی میں ڈبو کر مارنے والا ریستوران بند کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریستوران کے 37 سالہ مالک کا کہنا ہے کہ وہ ریستوران کا مشہور سوپ تیار کرنے کے لیے ہر ماہ تقریبا 3 سو بلیوں کو…
بتایا جائے کہ 9 مئی کے واقعات پر مٹی کیوں ڈالی جا رہی ہے، جاوید لطیف
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ 9 مئی کے واقعات پر مٹی کیوں ڈالی جا رہی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے سہولت کاروں کے ڈانڈے کہاں ملتے ہیں، اربوں روپے کے اخراجات…
پتوکی میں معمولی تکرار پر ایک شخص کو مرغا بنا کر تشدد
پتوکی میں معمولی تکرار پر ایک شخص کو مرغا بنا کر تشدد کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے دورانِ تشدد ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی۔واقعے سے متعلق متاثرہ نوجوان کا بتانا ہے کہ موٹرسائیکل مرمت کرا…
نو مئی کو راولپنڈی میں نہیں، کراچی میں تھا: شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آپ قرآن پاک منگوا لیں میں حلف دیتا ہوں، 9 مئی کو میں راولپنڈی پنجاب میں نہیں، کراچی میں تھا۔شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ…
سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں فردِ جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں 12 دسمبر کے آرڈر کے خلاف…
سیاہ رنگ کے نایاب سیب کہاں پائے جاتے ہیں؟
سیب عام طور پر لال، ہرے یا پیلے رنگ کے ہوتے ہیں لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہوں گے کہ دنیا میں سیاہ رنگ کے سیب بھی اگتے ہیں۔سیاہ رنگ کے یہ نایاب سیب چین کے علاقے تبت میں پائے جاتے ہیں اور انہیں ’بلیک ڈائمنڈ ایپل‘ کہا جاتا ہے۔ان سیبوں کو تبت…
میر حمزہ کی شاندار گیند، ٹریوس ہیڈ کچھ سمجھ نہ سکے
میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے تمام توجہ اپنی طرف کرالی۔میر حمزہ کی ایک شاندار گیند نے سب کو حیران کردیا اور میچ میں کمنٹری کرنے والے وسیم اکرم سمیت سب ان کی تعریفیں کرنے پر مجبور ہوگئے۔آسٹریلوی بیٹر…
میلبرن ٹیسٹ: تیسرے روز کھانے کے وقفے کے بعد میچ دیر سے کیوں شروع ہوا؟
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے کے بعد کھیل میں تاخیر کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے دن کھانے کے وقفے کے بعد کھیل تاخیر کا شکار ہوا تھا۔کھانے کے وقفے کے بعد دونوں ٹیمیں میدان…
یروشلم : مسلمانوں کے تاریخی قبرستان کی بےحرمتی
مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسلمانوں کے تاریخی قبرستان کی بےحرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مشرقی یروشلم کے نوآباد اسرائیلی انتہا پسند نے مسجد اقصیٰ کے احاطے سے متصل مسلمانوں کے تاریخی قبرستان میں ایک قبر پر…
پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ ہو چکا ہے، ورلڈ بینک
ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ ہوچکا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجی بن حسائن نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے فوائد اشرافیہ تک محدود ہیں، پاکستان اپنے ساتھی ملکوں سے پیچھے رہ گیا ہے۔ انہوں نے…
مودی حکومت صحافیوں کی بھی جاسوسی میں ملوث
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی اخبار نے مشترکہ تحقیقات سے مودی حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بھارت میں مودی حکومت اپوزیشن کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بھی جاسوسی میں ملوث نکلی۔اس حوالے سے ایمنسٹی…