Browsing Category
Urdunews
گوجرانوالہ میں فاقوں میں مبتلا بچی کی پکار پر ایس ایچ او مدد کیلئے پہنچ گیا
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بھوک اور افلاس سے تنگ بچی نے پولیس سے مدد مانگی تو اس کی مدد کےلیے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) پہنچ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عثمان پارک کی رہائشی 12 سالہ بچی نے 15 پر کال کی، بچی نے بتایا کہ اس کے والد…
کراچی: شادی کی تقریب میں فائرنگ، 12 سالہ لڑکا جاں بحق
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار نہیں کر پائی۔ لڑکے کی لاش عباسی اسپتال منتقل کردی گئی۔کراچی میں ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود اورنگی…
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین ذکا اشرف کی زیر صدارت کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں اراکین نے مالی سال 2023-2024 کیلئے بورڈ کا بجٹ منظور کرلیا۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلائنڈ اور ویل چیئر کرکٹ ایسوسی…
خیبر پختونخوا: ضمنی بلدیاتی انتخابات، تمام 72 نشستوں کا غیر حتمی نتیجہ آگیا
خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تمام 72 نشستوں کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 40 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 14 نشستوں پر…
الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کو مشاورت کیلئے دعوت دیدی
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات اور نئی حلقہ بندیوں پر مشاورت کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور جماعت اسلامی کو دعوت دے دی۔ای سی پی نے مشاورتی عمل میں شرکت کے حوالے سے ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول…
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جسٹس عامر فاروق کےخلاف مہم کی مذمت
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مہم پر بار کورٹ کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ مذموم مقاصد پر مبنی مہم چیف جسٹس عامر فاروق کی ساکھ…
نگراں حکومت پیپلز پارٹی جتنی بے ایمانی نہیں کرسکتی، مصطفیٰ کمال
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نگراں حکومت اتنی بے ایمانی نہیں کرسکتی، جو پیپلز پارٹی کرسکتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیاپاکستان میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 15…
مسلمان بچے کو پٹوانے والی ٹیچر ہٹ دھرمی پر اتر آئی
بھارتی ضلع مظفر نگر کے اسکول میں مسلمان بچے کو کلاس کے دیگر طالب علموں سے پٹوانے والی استانی نے اپنی حرکت کا دفاع کرتے ہوئے شرمندہ ہونے سے انکار کردیا۔دو روز قبل بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر کے مقامی اسکول میں ٹیچر کی جانب سے…
پی سی بی کا شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بجلی کےلیے شمسی توانائی پر انحصار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اسٹیڈیمز کےلیے شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ فیصلہ مستقبل کو مدنظر…
نگراں وزیراعظم کی سربراہی میں بجلی بلوں سے متعلق اجلاس کا اعلامیہ سامنے آگیا
نگراں وزیراعظم انوار الحق کرکڑ کی سربراہی میں بجلی بلوں سے متعلق ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ سامنے آگیا۔نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی بلوں میں اضافے پر ہنگامی اجلاس کا پہلا دور ہوا، جس میں انہیں جولائی کے بجلی بلوں میں اضافے پر تفصیلی…
بلوچستان میں روٹی کی قیمت 40 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ
آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن نے 220 گرام روٹی کی قیمت 40 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ایسوسی ایشن رہنما نعیم خلجی نے کہا کہ آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد موجودہ نرخ پر روٹی کی فروخت ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریٹ نہیں…
جان محمد مہر قتل: اسپتال میں غفلت برتے جانے کا انکشاف، کمیٹی تشکیل
سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر پر قاتلانہ حملے کے بعد اسپتال میں غفلت برتے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر محکمہ صحت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے اسپتال میں غفلت برتنے پر 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے۔…
بجلی کے بل میں اضافے کیخلاف پی پی کارکنوں کو احتجاج کی ہدایت
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بھی کارکنوں کو بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت کردی۔سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے پارٹی کارکنوں کو احتجاج میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں کے خلاف پیپلز پارٹی…
پی ٹی آئی چیئرمین نے جیل میں ملی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا، جیل ترجمان
ترجمان جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ اٹک جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے انہیں دی گئی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی تعریف کی ہے۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے اٹک…
عوام بجلی کے بلوں کا بوجھ نہیں سہہ سکتے، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام بجلی بلوں کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، عوام نے اعلان کردیا ہے کہ بلوں میں اضافہ منظور نہیں۔کراچی میں ریلی سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 500 ارب روپے کی چوری اور مفت…
پی آئی اے انتظامیہ نے احتجاج کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کروادیا
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی ٹی آئی) انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔پی آئی اے انتظامیہ نے پیپلز یونٹی اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں پر مقدمہ درج کروایا۔رپورٹ کے مطابق مقدمہ ایئر پورٹ تھانے میں…
بجلی بل کے ستائے عوام کو فوری طور پر ریلیف دینے کا آج فیصلہ نہ ہوسکا، ذرائع
بجلی بل کے ستائے عوام کو فوری طور پر ریلیف دینے کا آج فیصلہ نہیں ہو سکا۔ بجلی کے نرخ اور بلوں پر کل دوبارہ اجلاس ہوگا۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں پر اجلاس ہوا۔ نگراں وزیراعظم نے بجلی کے بلوں پر متعلقہ…
رانی پور فاطمہ کیس کے ملزم کو پیر نہ کہا جائے، راشد شاہ راشدی
پاکستان مسلم لیگ (ف) کے رہنما سید راشد شاہ راشدی نے رانی پور فاطمہ کیس کے ملزم کو پیر نہ کہنے کی اپیل کردی۔میرپور خاص میں پریس کانفرنس کے دوران راشد شاہ راشدی نے کہا کہ رانی پور فاطمہ کیس میں اپیل ہے کہ ملزم کو پیر نہ کہا جائے۔انہوں نے…
الیکشن آئین کے مطابق 90 دن میں ہونا چاہیے، مراد علی شاہ
سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف تھا کہ الیکشن آئین کے مطابق 90 دن میں ہونا چاہیے۔جیکب آباد کے جکھرانی ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) میٹنگ…
ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب 4 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگی
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی افتتاحی تقریب 4 اکتوبر کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم احمدآباد میں ہوگی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب میں آئی سی سی، گلوبل کرکٹ باڈی اور بی سی سی آئی کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ ورلڈکپ کی افتتاحی…