Browsing Category
Urdunews
خیبر: تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، ایک دہشتگرد ہلاک
خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔فائرنگ کے…
بھارت میں انسانیت سوز واقعہ، خاتون پر لاتوں اورگھونسوں سے تشدد
بھارت انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، ریاست مدھیہ پردیش میں ایک خاتون کو لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ واقعہ ساگر شہر میں 12 اگست کو پیش آیا، عورت کی گود میں اس کا 4 ماہ کا بچہ بھی تھا لیکن سنگ دل افراد نے اسے لاتیں،…
یو اے ای میں فیول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
متحدہ عرب امارات نے مسلسل تیسرے ماہ فیول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔رپورٹس کے مطابق یو اے ای میں نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ یکم ستمبر سے ہوگا، نئی قیمتوں میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امارات میں سپر…
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
نگراں حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے فی لیٹر پیٹرول پر لیوی کی فل شرح عائد کردی ہے۔رپورٹس کے مطابق فی لیٹر پیٹرول پر 5 روپے لیوی کی شرح بڑھائی گئی جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول پر 60 روپے لیوی عائد ہوگئی۔اسی طرح ڈیزل پر 50…
عمر ایوب نے صداقت عباسی کے اغوا کا الزام لگادیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے سابق ایم این اے صداقت عباسی کے اغوا کا الزام لگادیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر کو اسلام…
پہلا ٹی20: پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کی ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ تین میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری مل گئی ہے۔ نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے جنوبی…
بجلی کا بل اب موت کا پروانہ بن چکا ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غلط معاہدوں سے بجلی کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، بجلی کا بل اب موت کا پروانہ بن چکا ہے۔راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ شہباز شریف سے پوچھیں انہوں نے 16 مہینوں…
عوام کا غصہ سمجھتے ہیں، ریلیف کا اختیار نہیں، کیسے دیں؟ کےالیکٹرک
ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ عوام کا غصہ سمجھتے ہیں، ریلیف کا اختیار نہیں، کیسے دیں؟ نرخ بڑھانے یا کم کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ایک بیان میں ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ وفاق کے ٹیرف سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہیں، کےالیکٹرک…
ساف انڈر۔16 فٹبال چیمپئن شپ کل سے بھوٹان میں شروع ہوگی
ساف انڈر۔16 فٹبال چیمپئن شپ کل سے بھوٹان میں شروع ہوگی۔پاکستان فٹبال ٹیم کل اپنا پہلا میچ میزبان ٹیم بھوٹان کیخلاف کھیلے گی۔ جس کیلئے ٹیم نے بھرپور ٹریننگ کی۔ومی فٹبال ٹیم ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کیلئے پر امید ہے پاکستان ٹیم 4 نومبر کو…
بیلجیئم میں سفیر پاکستان آمنہ بلوچ کا دارالعلوم جامعہ اسلامیہ مولن بیک کا دورہ
بیلجیئم میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے آج برسلز میں دارالعلوم جامعہ اسلامیہ مولن بیک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سفیر نے جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ نماز جمعہ کے بعد آمنہ بلوچ نے مسجد میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی اور ان سے…
ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں میں گھل مل گئے
ایشیا کپ میں کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ سے قبل ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں میں گھل مل گئے۔میدان میں جب مقابلہ ہوگا تو ہوگا، میچ سے پہلے پریکٹس کی سائیڈ لائن پر پاکستانی اور بھارتی…
برطانوی ہائی کمشنر پاکستان کی ایئر سیفٹی بین الاقوامی معیار پر لانے کی حامی
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان کی ایئر سیفٹی کو بین الاقوامی معیار پر لانے کی حمایت کردی۔کراچی میں منعقدہ تقریب میں اپنی شرکت کی تصاویر کے ساتھ برطانوی ہائی کمشنر نے پیغام ٹوئٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے پاکستان کو لاہور اور…
شارجہ سے کراچی پہنچنے والے مریض میں مشتبہ منکی پاکس کی تشخیص
شارجہ سے کراچی پہنچنے والے مریض میں مشتبہ منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس سے قبل لیبیا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے 3 افراد میں منکی پاکس کے شبہ میں کئے گئے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق تینوں افراد کو احتیاطی طور پر…
میران شاہ: دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، میجر اور سپاہی شہید
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک…
میں آئینی اور قانونی طور پر سنی تحریک کا سربراہ ہوں، ثروت اعجاز قادری
پاکستان سنی تحریک کی مرکزی کابینہ نے اپنے سربراہ ثروت اعجاز قادری کو نااہل قرار دیتے ہوئے مرکزی کابینہ سے فارغ کردیا، جس پر ثروت قادری نے اپنا ردعمل دے دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ میں آئینی اور قانونی…
دہشتگردی کیخلاف طویل جنگ لڑی ہے، آخری دم تک لڑتے رہیں گے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے اور آخری دم تک لڑتے رہیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا، بنوں میں گزشتہ روز فوجی قافلے پر خودکش حملے…
سی ویو پر شہری کو سمندر میں گاڑی لے جانا مہنگا پڑگیا
کراچی میں سی ویو پر شہری کو موجوں سے اٹھکھیلیاں کرنا مہنگا پڑگیا سمندر کی تیز لہروں میں شہری کی جیپ پھنس گئی، دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد جیب نکال لی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ناظم آباد کا رہائشی فہیم اہل خانہ کے ساتھ جیب میں سی ویو پر آیا…
دنیا بھر کے شائقین کرکٹ نے پاک بھارت میچ پر نظریں جمالیں
پاکستان اور بھارت کا میچ ہو اور وہ بھی کرکٹ میں تو نہ صرف دونوں ملکوں کی توجہ کا مرکز وہ مقابلہ ہوتا ہے بلکہ دُنیائے کرکٹ بھی پوری طرح اُسی میچ پر اپنی نظریں جمالیتی ہے۔ایسے ہی ایک بڑے مقابلے کےلیے روایتی حریف کل ایشیا کپ 2023ء کے گروپ…
ویڈیو: شارع فیصل سے پکڑا گیا شیر مالک سے ملنے پر خوش
کراچی کی شارع فیصل سے پکڑے گئے شیر کے رکھوالے و مالک کی کراچی چڑیا گھر آ مد پر شیر سے ملاقات کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں شیر کو اپنے رکھوالے کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، چڑیا گھر اتظامیہ کے مطابق شیر کے رکھوالے و مالک اس کے…
سربراہ پاک فضائیہ ترک ایئر فورس اکیڈمی کی تقریب کے مہمان خصوصی
سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ترک ایئر فورس اکیڈمی کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے پرتپاک دعوت پر ترک صدر طیب اردوان سے اظہار تشکر کیا، ایئر چیف نے ترک فضائیہ کے…