جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

کارگل محاذ پر کرنل شیر خان شہید نے دشمن کے دانت کھٹے کرکے تاریخ رقم کی

مادر وطن کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔1999ء میں کارگل کے محاذ پر دشمن کے 8 حملے ناکام بنا کر تاریخی شکست سے دوچار کرکےجام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیرخان شہید کا شمار…

لاہور: مدرسے میں قاری نے بچے پر تشدد کرتے ہوئے اسے پنکھے پر اچھال دیا

لاہور کے علاقے سمن آباد میں ایک مدرسے کے پرنسپل اور قاری نے 10 سالہ طالب علم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہوا میں اچھال دیا جس سے بچے کا سر پنکھے سے جا ٹکرایا اور اس کے دماغ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مدرسے کے…

سکھر میں دریائے سندھ پر فیری بوٹ تک جانے والا پل بیٹھ گیا

سکھر میں دریائے سندھ پر فیری بوٹ تک جانے والا پل مہمانوں کا وزن نہ سنبھال سکا۔فولاد کا بنا پل اچانک بیٹھنے سے موقع پر موجود افراد خوف زدہ ہوگئے۔دریا میں پانی کی سطح کم ہونے اور پُل مکمل نہ ٹوٹنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بشکریہ…

کراچی: ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران حوالہ اور ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے مختلف شعبوں اینٹی کرپشن، کارپوریٹ کرائم اور کمرشل بینک سرکل نے چھاپہ مار…

گلستان جوہر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، راہگیر بچی زخمی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر بچی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدود میں کامران چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے احسن نامی شخص سے لوٹ…

رضوانہ تشدد کیس، سومیا عاصم کی ضمانت منظوری کا فیصلہ جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے رضوانہ تشدد کیس کی ملزمہ سومیا عاصم کی ضمانت منظوری کا فیصلہ جاری کردیا۔جج محمد ہارون نے 8 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ سومیاعاصم کو شامل تفتیش کیا گیا، جوڈیشل کر دیا گیا، تفتیش…

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت دیدی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت دے دی۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق بینکوں کو عوامی ضرورت پوری کرنے کےلیے ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت دی ہے۔اعلامیے کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کا کم از…

ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں اضافی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے مرحلے میں اضافی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں 4 لاکھ اضافی ٹکٹ فروخت کےلیے دستیاب ہوں گے، ٹکٹوں کی مانگ بڑھنے کے بعد اضافی…

ایشیا کپ: کیا بارش پاکستان کے فائنل تک رسائی میں معاون ہوگی؟

ایشیا کپ 2023ء کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش کے خلاف فتح کے ساتھ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر آگیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔کولمبو میں ایونٹ کے…

ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جیز کے بعد سندھ کے 31 ایس ایس پیز کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جیز کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس سندھ نے صوبے کے 31 سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے افواہوں کی شکل میں جاری فہرست من و عن نوٹیفائی کی گئی ہے۔ …

آرمی چیف کی ہدایات پر اقدامات سے ڈالر کی قیمت کم ہوئی، فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایات پر اقدامات سے ڈالر کی قیمت کم ہوئی، قیمت میں 15، 16 روپے فرق آیا، چند روز میں مزید 10روپے فرق آئے گا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ…

آئی جی سندھ کو عدالت کی شکایت، موچکو تھانے کا ایس ایچ او معطل، سی پی او تبادلہ

پولیس انسپکٹر کی عدالت میں مسلسل غیر حاضری پر جج نے آئی جی سندھ کو شکایت کر دی جس پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے ایس ایچ او موچکو کو معطل کرکے سینٹرل پولیس آفس سندھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سی پی او عاصم خان قائم…

پرویز الہٰی کے بیان پر چوہدری سالک کا رد عمل آگیا

چوہدری سالک نے کہا ہے کہ پورے پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو معلوم ہے وزیر بننے کا شوق کسے تھا، چوہدری شجاعت ان کے اصرار پر 3 بار پی ٹی آئی چیئرمین کے پاس گئے کہ مونس کو وزیر بنا دو۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور…

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا 3 یوسیز سے چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں 3 یوسیز سے چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ گزری، ابراہیم حیدری اور ماڑی پور سے الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع ملیر، جنوبی، گڈاپ اور کیماڑی کے 4 یو سی چیئرمین نے استعفیٰ دے دیا، صدر…

تمام ممالک کو تنازعات کے حل کے دوران ‘نئی سرد جنگ’ سے بچنا ہوگا، چینی وزیراعظم

چین کے وزیراعظم لی کیانگ کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کو تنازعات کے حل کے دوران 'نئی سرد جنگ' سے بچنا ہوگا۔انڈونیشیا میں آسیان ممالک کی سالانہ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ بہت اہم ہے کہ کسی کی بھی طرف…

3600 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی خدمات ریٹرننگ آفیسرز کو مہیا کرنے کی اجازت

 الیکشن کمیشن نے آئندہ عام الیکشن کے دوران 3600 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی خدمات ریٹرننگ آفیسروں کو مہیا کرنے کی اجازت دے دی۔اعلامیہ کے مطابق ڈیٹا انٹری آپریٹرز الیکشن کے دوران آر اوز کو ہر قسم کی معاونت دیں گے۔ ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی استعداد…

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے لاہور میں مصروف دن گزارا

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے لاہور میں مصروف دن گزارا، انہوں نے پنجاب کےنگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات کی اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور مختلف کمپنیوں کا دورہ بھی کیا۔ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زبردست اقتصادی صلاحیت موجود ہے۔…

انڈونیشیا: شادی کے دن دلہا غائب، ہونے والے سسر نے دلہن سے شادی کرلی

انڈونیشیا میں دلہا شادی کے دن غائب ہوگیا، جس پر دلہا کے والد نے دلہن سے شادی کرلی۔انڈونیشیا کے میڈیا کے مطابق نوجوان خاتون کا لڑکے سے بہت پرانا تعلق تھا۔29 اگست کو ان کی شادی ہونا تھی لیکن عین شادی کے وقت لڑکا فرار ہوگیا۔شادی کی تقریب…

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ایشیا کپ سپر فور کے پہلے میچ کے دوران بابر اعظم بطور کپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔پاکستانی کپتان نے یہ سنگ میل…

مانسہرہ: قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں، ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مانسہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم گزشتہ کئی ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کر رہا تھا، جس کے بعد ملزم…