جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

ایم ڈی کیٹ اسکینڈل، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) اسکینڈل کے ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔ذرائع کے مطابق پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل اور بلوٹوتھ کے ذریعے پرچہ آؤٹ کرنے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسکینڈل میں ملوث…

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلیجنس بنیادوں پر سیکیورٹی آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشتگرد مارا…

سپریم کورٹ کے آئینی اختیارات ریگولیٹ کرنے سے متعلق درخواست دائر

سپریم کورٹ کے آئینی اختیارات ریگولیٹ کرنے سے متعلق آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفراللّٰہ خان نے دائر کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت واضح کرے آئین کی رو سے کن حالات میں ازخود نوٹس کے…

9 مئی کے واقعات میں چیئرمین پی ٹی آئی کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل

9 مئی کے واقعات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔ یہ بات ایس ایس پی انویسٹی گیشن آنوش مسعود نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ آنوش مسعود کا کہنا تھا کہ 9…

ورلڈکپ، قومی اسکواڈ میں 3 اضافی کھلاڑیوں کو شامل کرنیکا امکان

آئی سی سی ورلڈ کپ اسکواڈ میں پاکستان ٹیم میں 3 اضافی کھلاڑیوں کو بھی شامل کرنے کا امکان ہے۔بھارت 5 اکتوبر سے کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے میلے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے جارہا ہے، اس ایونٹ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال حتمی ناموں کا اعلان…

جہاز سے پرندہ ٹکرانے سے بچانے کیلئے ایئر پورٹس پر جدید خود کار سسٹم نصب ہو گا

جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات پر قابو پانے کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق 3 بڑے ایئر پورٹس پر جدید خود کار سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا…

نیویارک میں بھارتی قیادت سے وزیرِ اعظم کی ملاقات کا امکان نہیں: دفترِ خارجہ

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نیویارک میں سائیڈ لائنز پر بھارتی قیادت سے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی ملاقات کا امکان نہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے بیان کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ…

بھارت دہائیوں سے جنوبی ایشیا میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کینیڈا میں بھارت کی طرف سے ایک سکھ کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے، بھارت دہائیوں سے جنوبی ایشیا میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے بتایا ہے کہ بھارت نے جون 2021 میں…

آئی سی سی نے ون ڈے فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی۔ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بدستور پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے شبمن گل کی دوسری پوزیشن ہے۔بابر اعظم کے پوائنٹس 863 سے کم ہو کر 857…

کراچی: مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی میں اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، لانڈھی، ناظم آباد، شیر شاہ، سہراب گوٹھ، اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، گارڈن، صدر ، قائد آباد، لانڈھی، کورنگی، اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے…

خاتون ہراسانی کیس، سابق نادرا ملازم کی ملازمت پر بحالی کی درخواست خارج

سپریم کورٹ نے خاتون ہراسانی کیس میں سابق نادرا ملازم کی ملازمت پر بحالی کی درخواست خارج کر دی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ…

پیوٹن اگلے ماہ چینی صدر سے ملاقات کریں گے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اگلے ماہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔پیوٹن کا انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کی جانب سے اپنے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔روسی صدر مارچ میں ماسکو کے ایک اعلیٰ سطحی…

شاہد آفریدی نے دوسری بیٹی بھی رخصت کردی، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی دلہنیا انشا آفریدی کو گھر لے آئے، انشا کی تقریب رخصتی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) اور انسٹاگرام پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے…

نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ بولر کی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ہفتے ہو گا

نیوزی لینڈ کرکٹ نے حال ہی میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کر دی۔ٹم ساؤتھی کا انگوٹھا ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں فریکچر ہو گیا تھا۔اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹم ساؤتھی…

کراچی: سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور سوا 6 کروڑ کیش وین سے لیکر فرار

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نجی سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور ہی کیش وین لے کر فرار ہو گیا، کیش وین میں 6 کروڑ 35 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی۔ملزم نے کیش وین سے رقم کار میں منتقل کی اور فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز…

مبینہ غیر شرعی نکاح کیس، چیئرمین پی ٹی آئی سے جواب طلب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللّٰہ کی عدالت…

رواں مالی سال الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے، مالی سال 2024 کے دوران الیکشن سے پاکستان کی معیشت کو اعتماد ملے گا۔رپورٹ کے مطابق مالی…

انٹر بینک میں ڈالر 294 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی آ رہی ہے، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 90 پیسے سستا ہونے کے بعد 294 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 294 روپے 90 پیسے کا تھا۔امریکی ڈالر…

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی،شیخ رشید کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔دورانِ سماعت ایڈیشنل سیشن جج صہیب بلال کی عدالت میں  اسد عمر اسی کیس میں اپنے وکلاء…

کرسٹیانو رونالڈو نے کم عمر ایرانی مداح کی خواہش پوری کردی

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کم عمر ایرانی مداح کی خواہش پوری کردی۔کرسٹیانو رونالڈو اپنی سعودی النصر کلب کی ٹیم کے ہمراہ ایران پہنچے تو ان کا پر جوش انداز میں استقبال کیا گیا۔ اسی دوران پرتگالی فٹبالر کے ایک…