Browsing Category
Urdunews
میانوالی ایکسپریس حادثہ: غفلت پر ریلوے کے 4 اہلکار معطل
میانوالی ایکسپریس حادثے میں غفلت پر ریلوے کے 4 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ڈپٹی پرنسپل افسران کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، کمیٹی 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔اس حوالے سے چیئرمین ریلوے کا…
جعلی انجیکشن بیچنے والا کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا: نگراں وزیرِ صحت پنجاب
نگراں وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر ناصر جمال کا کہنا ہے کہ جعلی انجیکشن بیچنے والےنیٹ ورک کا کوئی کارندہ ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔نگراں وزیرِ صحت کے مطابق لاہور اور قصور کے بعد اب ملتان اور صادق آباد میں بھی بینائی سے متاثر ہونے کے…
کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگا گیا۔سری لنکن میڈیا کے مطابق لیگ اسپنر وانندو ہسارنگا ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔وانندو ہسارنگا ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور اسی انجری…
شیخوپورہ: مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی، 20 افراد زخمی
شیخوپورہ میں قلعہ ستار شاہ اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین میں سوار 20 مسافر زخمی ہو گئے۔زخمی ہونے والوں میں سے 5 مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال…
راولپنڈی: ڈینگی سے متاثرہ 9 افراد کی حالت تشویشناک
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 9 افراد کی حالت تشویش ناک ہو گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 48 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ایک عمارت کو بھی سیل کیا گیا ہے۔اب تک کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا…
سعودی ولی عہد کا پورٹریٹ بنانیوالے پاکستانی مصور کو عمرے کے ٹکٹ کا تحفہ
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر بنانے والے پاکستانی مصور عمر جرال کو عمرے کا ٹکٹ تحفے میں دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق 33 سالہ عمر جرال دماغی فالج (سی پی) میں مبتلا ہیں اور وہ…
لاہور: نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا زیرِ تعمیر منصوبوں کا دورہ
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں چوک فلائی اوور اور خالد بٹ چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا ہے۔محسن نقوی نے دونوں منصوبوں کے تعمیراتی کاموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔نگراں وزیرِ اعلیٰ نے بارشوں میں منصوبوں کے اطراف حفاظتی…
کراچی: آرٹس کونسل میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں آج 1 ورکشاپ، 2 ڈرامے پیش ہونگے
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آج 17واں روز ہے۔پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں آج ایک ورکشاپ ہو گی جبکہ 2 ڈرامے پیش کیے جائیں گے۔پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں 17ویں روز سہ پہر 3 بجے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے…
لاہور کے احمد عزیر اور انعم نے ماؤنٹ مناسلو سر کر لیا
لاہور سے تعلق رکھنے والے احمد عزیر اور انعم نے ماؤنٹ مناسلو سر کر لیا۔دنیا کی آٹھویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی مناسلو 8163 میٹر بلند ہے جسے سر کرنے والے احمد عزیر وکیل اور ان کی اہلیہ انعم عزیر فارنزک سائنٹسٹ ہیں۔یہ دونوں 8 ہزار میٹر سے…
ہاشم آملہ کن 4 ٹیموں کو ورلڈ کپ سیمی فائنل میں دیکھ رہے ہیں؟
جنوبی افریقا کے سابق بیٹر ہاشم آملہ نے کرکٹ ورلڈ کپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کر دی۔اس حوالے سے ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ ان…
راولپنڈی: پریشان لڑکی کا روپ دھار کر شہری سے پیسے بٹورنے والا شخص گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی سے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کے بیٹے سے لڑکی بن کر سوشل میڈیا پر رابطہ کیا اور خود کو کینسر کا مریض ظاہر…
لاہور: کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش
لاہور سمیت وسطی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے بعد موسم خوش گوار ہو گیا۔قصور میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔فیصل آباد…
ایشین گیمز: تائیکوانڈو میں پاکستان کی نائلہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
ایشین گیمز میں تائیکوانڈو میں پاکستان کی نائلہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔نائلہ نے پہلے راؤنڈ میں سعودی عرب کی مدہت ابرار بخاری کو شکست دی تاہم انفرادی پومسے میں نائلہ کو کوارٹر فائنل میں جاپانی ایتھلیٹ نے ہرا دیا۔ علاوہ ازیں مینز…
ترکیہ: پہلے ملجم کلاس جہاز پی این ایس بابر کی کمیشننگ کی تقریب
پاکستان کے لیے تیار پہلے ملجم کلاس جہاز پی این ایس بابر کی کمیشننگ کی تقریب ہوئی۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس بابر کی کمیشننگ کی تقریب استنبول شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔ترجمان نے بتایا ہے کہ تقریب میں ترکیہ کے وزیرِ دفاع یاشار…
کراچی ایسٹ پولیس کے 12 گھنٹوں میں 3 مقابلے، 5 ملزمان زخمی
کراچی کے ضلع ایسٹ کی پولیس نے 12 گھنٹوں کے دوران مختلف ملزمان سے 3 مقابلے کیے ہیں۔کراچی شرقی پولیس نے 3 پولیس مقابلوں کے دوران 5 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر کے مطابق 1 پولیس مقابلہ بہادر آباد…
پارا چنار میں تیندوے کا حملہ، 2 افراد زخمی
خیبر پختون خوا کے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں سبزی منڈی کے قریب تیندوے نے حملہ کر کے 2 افراد کو زخمی کر دیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق تیندوے کے حملے سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو اسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ فارسٹ…
فیصل آباد، کمالیہ، چنیوٹ اور آزاد کشمیر میں بارش
فیصل آباد، کمالیہ، چنیوٹ اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے…
نواب شاہ، 3 سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق، ورثا کا احتجاج
سندھ کے شہر نواب شاہ کی خاصخیلی کالونی میں 3 سال کا بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ورثا نے لاش سانگھڑ روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا، مظاہرین نے میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب گھوٹکی کے مینگھواڑ…
سعودیہ کے بعد کئی مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے، ایلی کوہن
اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ 6 سے 7 مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے۔ان کا مزید کہنا تھا…
جنرل اسمبلی میں پاکستان کا بھرپور مؤقف پیش کیا، نگراں وزیراعظم
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کا بھرپور مؤقف پیش کیا، آج دورہ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کشمیر، کلائمیٹ چینج اور فلسطین کے حوالے…