Browsing Category
Urdunews
کراچی: نقدی اور موبائل فون کے ساتھ ساتھ سگریٹ بھی چھینے جانے لگے
کراچی میں نقدی اور موبائل فون کے ساتھ ساتھ سگریٹ بھی چھینے جانے لگے۔ شاہ فیصل کالونی میں ڈاکوؤں نے سگریٹ کا پورا کارٹن لوٹ لیا۔شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں سگریٹ کمپنی کے سیلز مین کو لوٹ لیا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، سی سی ٹی وی…
سندھ: ماہرین امراض چشم کا متعلقہ انجکشن کے استعمال میں احتیاط برتنے کی ہدایت
سندھ کے ماہرین امراض چشم نے متعلقہ انجیکشن کے استعمال میں احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔محکمہ صحت سندھ نے ہدایات جاری کی ہے کہ عوام دوا کے براہ راست استعمال سے قبل ماہر امراض چشم سے رابطہ کریں۔صوبائی حکومت نے پنجاب میں غیر معیاری انجیکشن سے…
اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ، پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
کراچی میں جاری اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں پاکستان ویٹرنز نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کرلی۔ویسٹ انڈیز کے 202 رنز کا ہدف پاکستان نے 41 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا…
مُضرانجیکشن کا معاملہ، وزیراعلیٰ نے اجلاس بلالیا
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے غیر معیاری انجیکشن سے شوگر کے مریضوں کی بینائی جانے کے معاملے پر اجلاس طلب کرلیا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تفصیلی بریفنگ لینے کے بعد لائن آف ایکشن سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔لاہور اور قصور کے بعد ملتان اور…
بھارت کی کینیڈین سیاست میں بےجا دخل اندازی خطرناک ہے: سکھ رہنما
سکھ رہنما ڈاکٹر گروندر سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت کی کینیڈین سیاست اور سکھوں کے معاملات میں بےجا دخل اندازی خطرناک ہے۔ڈاکٹر گروندر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کا کینیڈا میں سکھوں کے معاملات میں بےجا دخل اندازی کا جسٹن ٹروڈو نے جی 20 اجلاس میں…
لندن: چاقو کے وار سے نوجوان قتل
جنوبی لندن میں نوجوان کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق 19 سالہ نوجوان جوبلی پارک میں ہونے والے حملے میں شدید زخمی ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئر ایمبولینس بلائی گئی لیکن نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم…
پشاور: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ سے نقل، 3 طالبات پر بھی مقدمہ
پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ سے نقل کرنے والوں کے خلاف 3 مقدمات درج کر لیے گئے۔پشاور پولیس کے مطابق مقدمات میں 3 طالبات کے نام بھی شامل ہیں۔پشاور پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقدمہ ڈائریکٹر ایٹا یاسر عمران کی مدعیت میں تھانہ…
نگراں حکومت کے پی کے کی متاثرینِ جڑانوالہ کیلئے امداد
خیبر پختون خوا کی نگراں حکومت کی جانب سے متاثرینِ جڑانوالہ کے لیے امدادی سامان کے 9 ٹرک روانہ کر دیے گئے ہیں۔سیکریٹری مذہبی و اقلیتی امور ڈاکٹر اسد نے بتایا کہ وفد اور امدادی سامان بھیجنے کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ اُنہوں…
لاہور اور کراچی کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری
لاہور اور کراچی کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق فلائٹ انفارمیشن ریجن میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور…
کراچی میں ادرک 1 ہزار روپے کلو ہو گئی
کراچی کے بازاروں میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔شہرِ قائد میں ادرک 1 ہزار روپے کلو اور لہسن 480 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔کراچی میں پیاز اور آلو 80 روپے فی کلو اور ٹماٹر 150 روپے فی کلو میں فروخت ہو…
کراچی: کل چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہونگے
کراچی میں کل 8 ربیع الاوّل کو چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہوں گے۔پہلا جلوس صبح 8 بجے نشتر پارک سے برآمد ہو کر براستہ صدر حسینیاں ایرانیاں کھارادر پرختم ہو گا۔دوسرا جلوس کل دوپہر 1 بجے رضویہ چورنگی ناظم آباد سے شروع ہو گا جو لسبیلہ سے تین…
سپریم کورٹ کا ہائیکورٹس کے متضاد فیصلوں کی لسٹ مرتب کرنے کا حکم
سپریم کورٹ نے ہائی کورٹس کے تضادات والے فیصلوں کی فہرستیں مرتب کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے پانچوں ہائی کورٹس کے فیصلوں میں تضادات کے معاملے میں اہم سرکلر جاری کیا گیا ہے۔سرکلر میں تضادات پر مبنی فیصلوں کی…
کراچی، حیدر آباد: 7 کرنسی اسگلرز گرفتار
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر کرنسی اسمگلرز اور ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی زون اور حیدر آباد زون نے کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے…
گوجرانوالہ: نوجوان کا قتل، ورثاء کا لاش رکھ کر احتجاج
گوجرانوالہ کے علاقے علی ٹاؤن میں نوجوان کو قتل کر دیا گیا، جس کے ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔احتجاج کے باعث چندا قلعہ چوک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔جی ٹی روڈ پر لاہور سے اسلام آباد جانے والا ٹریفک بلاک کر دیا گیا۔ورثاء…
کراچی: اقوامِ متحدہ کے نمائندے سے موبائل چھیننے والا ڈکیت گرفتار
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کے مطابق گرفتار ملزم نے اقوامِ متحدہ کے نمائندے سے موبائل فون چھینا تھا۔انہوں نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے مسروقہ…
مردان میں بجلی کے نقصانات سوات سے 7 ارب روپے زیادہ ہیں: راشد لنگڑیال
سیکریٹری توانائی راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ سوات کے مقابلے میں مردان میں سالانہ بجلی کے نقصانات 7 ارب روپے زیادہ ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مردان میں مجموعی بجلی کے صارفین 3 لاکھ 59 ہزار 892 ہیں، مردان کو سالانہ…
ایشین گیمز: سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست، سری لنکا ویمنز ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
ایشین گیمز 2023ء میں سری لنکا ویمنز ٹیم سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔سیمی فائنل میں سری لنکا ویمنز نے پاکستان کو 6 وکٹ سے شکست دی، پاکستان ویمنز کے 76 رنز کا ہدف سری لنکا نے 17ویں اوور میں حاصل کیا۔ایشین…
مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی آج کوئٹہ میں احتجاج کریگی
ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف جماعتِ اسلامی کی جانب سے آج کوئٹہ میں گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔کوئٹہ میں جماعتِ اسلامی کی جانب سے بجلی، گیس، پیٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے سمیت مہنگائی کے خلا ف دھرنا دیا جائے…
معیشت کی بہتری کیلئے اداروں میں احتساب اہم ہے: نگراں وزیرِ خزانہ
نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے ریاستی ملکیتی اداروں میں احتساب اور گورننس اہم ہیں۔ پاکستان بزنس کونسل کے ممبران نے نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل کے ارکان کا…
سرکاری میڈیا رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو منصفانہ کوریج دے، نگراں وزیرِ اطلاعات
نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری میڈیا رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو منصفانہ کوریج دے۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ آئین میں واضح ہے کہ ملک کا نظام منتخب نمائندے چلائیں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب لڑنے کی مکمل…