Browsing Category
Urdunews
اگر میرا بیٹا عمر ڈار نہ ملا تو عدالت جاؤں گی، والدہ
تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور عمر ڈار کی والدہ نے کہا ہے کہ اگر میرا بیٹا عمر ڈار نہ ملا تو آئی جی کے خلاف ایف آئی آر درج کراؤں گی اور عدالت جاؤں گی۔لاہور ہائکیورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے سب کے سامنے…
پلے بوائے کیلئے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ برقرار رکھا جا رہا ہے، جاوید لطیف
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پلے بوائے کے لیے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ برقرار رکھا جا رہا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ملک میں معاشی، سیاسی اور خارجہ سطح پر غیر یقینی کی صورتحال ہے،…
باجوڑ میں 31 دسمبر کو 3 دہشتگردوں سے ملا اسلحہ بھی امریکی ساخت کا نکلا
باجوڑ میں 31 دسمبر کو پاک افغان سرحد پار کرنے والے 3 دہشت گردوں سے ملنے والا اسلحہ بھی امریکی ساخت کا نکلا۔دہشت گردوں سے ایم فور کاربائین امریکی ساخت کا اسلحہ برآمد ہوا۔29 دسمبر کو بھی میر علی میں دہشت گردوں سے ایم فور کاربائین، اے کے…
لاپتہ افراد کیس سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان نے اعترازاحسن کےوکیل شعیب شاہین سے جبری گمشدگی کے کیس میں سوال کیا کہ لاپتا افراد کا کیس سنجیدہ نوعیت کا ہے، اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے، عدالت کا مذاق بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، کیا شیخ رشید کو معصوم افراد کی…
لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے کا کیس: 2 ملزمان کو بری کرنے کا حکم
کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے کے کیس میں سیشن جج کوئٹہ نے 2 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ویڈیو اسکینڈل کیس میں مقدمے کو ثابت نہیں کر پائی، کسی بھی معقول شک و شبہ سے بالاتر…
ڈیوڈ وارنر کی اہم گرین کیپ کھو گئی
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی اہم گرین کیپ سڈنی میں کھو گئی۔اس حوالے سے ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں درخواست کی ہے کہ جس کسی کے پاس بھی وہ کیپ ہے تو انہیں لوٹا دے۔ڈیوڈ وارنر نے بتایا کہ میلبرن سے سڈنی کے سفر کے دوران…
آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر کے بیٹے کی پاکستان ٹیم کیساتھ ٹریننگ
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق اور آنجہانی آل راؤنڈر ایڈریو سائمنڈس کے بیٹے وِل سائمنڈس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ وقت گزارا۔وِل سائمنڈس نے سڈنی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسکواڈ سے ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم…
جعلی رسید کیسز: بانیٔ پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعلی رسیدوں کے کیسز کی سماعت کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیسز کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج…
انٹر بینک: ڈالر 281 روپے 80 پیسے کا ہو گیا
آج بینکوں کے سال کے کاروباری دن کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔انٹر بینک میں 2023ء کے اختتام پر ڈالر 281 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔بشکریہ جنگbody a…
پی ٹی آئی بتا دے کہ کس ایجنڈے کے تحت ہم سے اتحاد کرے گی، امیر حیدر ہوتی
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بتا دے کہ کس ایجنڈے کے تحت ہم سے اتحاد کرے گی، 9 مئی والے ایجنڈے کی حمایت نہیں کر سکتے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ…
بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری
لاہور کے حلقے این اے 127 سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ریٹرننگ افسر نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دو سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے…
سڈنی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان
آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کے گیارہ کھلاڑی طے کرلیے گئے۔سڈنی ٹیسٹ میں امام الحق کو ڈراپ کر کے اوپنر صائم ایوب کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا جنہوں نے پاکستان کے لیے 8 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔سڈنی ٹیسٹ کے لیے…
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، انتخابی نشان کیس، فیصلہ محفوظ
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، انتخابی نشان کے معاملے اور الیکشن کمیشن کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز خان نے درخواست کی سماعت کی۔دورانِ سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے…
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مثبت آغاز منفی میں تبدیل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت آغاز کے بعد 100 انڈیکس منفی ہو گیا۔کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 65 ہزار عبور کر گیا۔بعد میں 100 انڈیکس 14 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 64 ہزار 647 پر آ گیا۔گزشتہ روز انڈیکس 64 ہزار…
سابقہ عراقی ملکۂ حُسن کا دورۂ اسرائیل
عراق کی سابقہ ملکۂ حُسن سارہ ایدان نے اسرائیل کا دورہ کیا اور فوجیوں سے ملاقات کی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کے لیے انتخابی امیدوار سارہ ایدان کی عراقی شہریت 2019ء میں اسرائیل کی حمایت کرنے کے بعد منسوخ کر دی گئی تھی۔سارہ…
ایمان مزاری اور عبدالہادی کے ولیمہ و قوالی نائٹ کی ویڈیوز منظر عام پر
گزشتہ برس کے اختتام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی انسانی حقوق کی کارکن و وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر وکیل عبدالہادی کے ولیمہ و قوالی نائٹ کی ویڈیوز منظر عام پر آگئی ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے مطابق…
جاپان میں زلزلہ، ہلاکتیں 30 ہو گئیں
جاپان جاپان کے صوبے اشیکاوا میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 30 ہو گئی۔مقامی حکام کے مطابق زلزلے سے نصف اموات اشیکاوا کے شہر وجیما میں ہوئیں۔مقامی حکام نے بتایا ہے کہ وجیما میں زلزلے کے بعد ایک بڑی آگ نے متعدد گھروں کو لپیٹ میں لے لیا…
شدید دھند، اسلام آباد کا فلائٹ آپریشن متاثر
اسلام آباد اور راولپنڈی کے اطراف شدید دھند کے باعث اسلام آباد کا فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر شارجہ اسلام آباد کی پرواز کو پشاور لینڈ کیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے…
گڈو پاور ہاؤس، نیا بریکر خریدنے میں 15 روز لگنے کا امکان، متبادل ٹرانسمیشن لائن بھی ٹرپ
گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی سے آگ لگنے کے 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بریکر کی مرمت نہ ہو سکی۔گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے ذرائع کے مطابق نیا بریکر خریدنے میں 15 روز لگ سکتے ہیں۔پاور ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ متبادل ہائی…
ہم سمجھتے ہیں کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے، چیف جسٹس
سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد و جبری گمشدگیوں کے خلاف کیس کی سماعت جاری ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہیں۔اعتزاز احسن سمیت متعدد افراد نے جبری…