Browsing Category
Urdunews
فیصل آباد: عدالت میں وکیل کو گولی مارنیوالی خاتون گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک
فیصل آباد کی کچہری (عدالت) میں خاتون نے وکیل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وکیل اور کلرک زخمی ہو گئے۔فیصل آباد پولیس کے مطابق وکیل کے گارڈ نے جوابی فائرنگ کر کے خاتون کو ہلاک کر دیا۔فیصل آباد پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی وکیل اور ساتھی…
چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل و جج تعیناتی کیخلاف درخواست، 3 روز میں فیصلہ دینے کا عندیہ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل اور ٹرائل کورٹ کے جج کی تعیناتی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر 2 سے 3 روز میں فیصلہ دینے کا عندیہ دے دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے خلاف…
انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے سستا
گزشتہ 1 ماہ سے ڈالر کی قدر کم ہونے کا سلسلے تاحال جاری ہے، آج بھی کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 62 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر…
غیر قانونی مقیم افغانیوں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ درست ہے: عوام
پاکستانی عوام نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے انخلاء کو درست فیصلہ قرار دیا ہے۔عوام کی رائے کے مطابق غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ اچھا ہے، ملکی حالات کے پیشِ نظر اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔عوام…
مکیش چاؤلہ کی نیب کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست نمٹا دی گئی
سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب انکوائری میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ کی نیب کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست نمٹا دی۔مکیش چاؤلہ و دیگر کی نیب کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست کی سماعت کے موقع پر نیب کی…
دنیا میں منشیات کے پھیلاؤ میں افغانستان کا بڑا کردار ہے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کا کہنا ہے کہ دنیا میں منشیات کے پھیلاؤ میں افغانستان کا بڑا کردار ہے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افیون انتہا پسند اور جرائم پیشہ گروہوں کے لیے…
کے پی کے اور بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں افغان پولیو وائرس کی تصدیق
صوبۂ خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وفاقی حکام کے مطابق پشاور کے علاقے شاہین مسلم ٹاؤن کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پشاور میں اس سال اب تک 13 ماحولیاتی…
مقبوضہ کشمیر: اگست 2019ء سے ابتک بھارتی فوج کے ہاتھوں 800 کشمیری شہید
کشمیر میڈیا سروس کی حالیہ رپورٹ نے مودی سرکار کے دعوؤں کا پول کھول دیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق اگست 2019ء سے اب تک 21 ہزار کشمیری قید کیےجا چکے ہیں جبکہ 800 کشمیری شہید اور ڈھائی ہزار سے زائد تشدد کا شکار ہوئے۔رپورٹ میں بتایا…
کراچی: رینجرز اہلکار کا قتل، ملزم عبید کے ٹو کی درخواستِ ضمانت، ریکارڈ طلب
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز اہلکار دلدار کے قتل کے مقدمے میں تفتیشی افسر سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ایم کیو ایم کے کارکن ملزم عبید کے ٹو کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کے دوران عدالت میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر رانا خالد…
آئی ایم ایف کی شرائط پر کھاد فیکٹریوں کیلئے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ
بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر کھاد فیکٹریوں کے لیے رواں ماہ سے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کھاد فیکٹریوں کے لیے گیس کی قیمت 302 روپے سے بڑھا کر 580 روپے ایم ایم بی ٹی یو ہو گی۔اس حوالے سے…
حب: ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان پر تیزاب پھینک دیا گیا
حب چوکی الہٰ آباد ٹاؤن میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق تیزاب سے جھلس کر نوجوان زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب…
جھگڑے کے بعد 8 سالہ بچی نے باپ کی فروخت کا اشتہار لگا دیا
بھارت میں باپ اور بیٹی کے درمیان جھگڑا دلچسپ اور مزاحیہ صورت حال اختیار کر گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بچی کے والد نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ 8 سالہ بیٹی سے معمولی سی بات پر جھگڑا ہوا جس پر بیٹی کی جانب سے حیران کر دینے والا لیکن…
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہوگئے۔شہروز کاشف نے یہ سنگ میل چین میں چو ایو کو سر کرکے عبور کیا ہے، 8188 میٹر بلند چو اویو دنیا کی چھٹی…
کراچی، تاجر کو گولیوں کے ساتھ دھمکی آمیز خط موصول
کراچی میں تاجر اور اہلخانہ کو جان سے مارنے کا دھمکی آمیز خط ملا ہے، خط میں ملزمان نے 3 گولیاں اور تاجر کے 2 بچوں کی تصاویر بھی بھیجی ہیں۔نارتھ ناظم آباد بلاک ایف کے رہائشی تاجر نوید نے بتایا ہے کہ دو روز قبل مجھے اور بچوں کو جان سے مارنے…
چیئرمین PTI کے اظہارِ مایوسی پر صدر کا ردعمل
چیئرمین پی ٹی آئی کے صدر عارف علوی سے مایوسی کے اظہار پر صدر عارف علوی نے اپنا ردعمل دے دیا۔ایوان صدر کی جانب سے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ کو بھیجے گئے مؤقف کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں تاکہ…
ڈالر 250 روپے سے نیچے آجائے گا، سابق چیئرمین ایف بی آر
سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ڈالر ڈھائی سو روپے سے نیچے آجائے گا۔شبر زیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کپڑے، چائے کی پتی، ٹائر، گھریلو آلات اور کاسمیٹکس اشیاء کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی برقرار رکھی جائے تو ملک…
لاہور، مذہبی اسکالر مولانا اسد الرحمٰن کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
لاہور کے علاقے لاری اڈہ میں ڈاکوؤں نے ٹی وی اور ریڈیو پروگراموں کے مذہبی اسکالر مولانا اسد الرحمٰن کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق ٹی وی اور ریڈیو پروگراموں کے مذہبی اسکالر مولانا اسد الرحمٰن لاری اڈے کے علاقے میں گاڑی سے اترے ہی تھے کہ موٹر…
کرکٹ کا عالمی میلہ آج سے بھارت میں سجے گا
کرکٹ کا عالمی میلہ 4 برس کے بعد آج سے بھارت میں سجنے کو تیار ہے۔ افتتاحی میچ گزشتہ میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنرز اپ نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دنیائے کرکٹ کی 10 بہترین ٹیمیں چمچماتی ٹرافی حاصل کرنے کےلیے بھارت…
لندن: خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 فیصد کمی
لندن میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 فیصد کمی سامنے آئی ہے، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 84 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 82 ڈالر فی بیرل ہے جبکہ گیس کی قیمت 7 فیصد اضافے سے 3 ڈالر 19 سینٹس…
اغوا کرکے عدالت میں 164 کا بیان دلوانے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، نعیم پنجوتھا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کے ترجمان قانونی امور نعیم حیدر پنجوتھا کا عثمان ڈار کے بیان سے متعلق کہنا ہے کہ اغوا کرکے اس سے 164 کی اسٹیٹمنٹ کروادینا، قانونی طور پر اس کی حیثیت نہیں۔جیو نیوز کے پروگرام’’کیپٹل…