جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

عمران خان نے یوٹرن کی روایت قائم رکھی، شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کرکے عمران خان نے یوٹرن کی روایت قائم رکھی ہے۔حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ کا کل طلب کیا گیا مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے پر قائد حزب اختلاف نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا…

اس بار اپوزیشن کو نہیں حکومتی اراکین کو فون آئے، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس بار اپوزیشن کو نہیں بلکہ حکومتی اراکین کو فون آئے۔جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پہلی بار حکومتی اراکین…

ریلوے کا 2 مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے نے 2 مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نثار احمد میمن کےمطابق مسافر ٹرینوں کی بحالی کا عمل جاری ہے، کراچی اور کوئٹہ کے درمیان بولان ایکسپریس اسی ماہ چلنے لگے گی۔ نثار احمد میمن کے مطابق…

کراچی: عائشہ منزل کے قریب مسجد کے سامنے کوڑے کا ڈھیر، نمازیوں کو پریشانی

کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب مدنی مسجد کے سامنے کوڑے کا ڈھیر لگ گیا اور آئے روز کچرا جلائے جانے سے نمازیوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق رات کے اندھیرے میں نامعلوم افراد کچرے میں آگ لگادیتے ہیں جس سے دھواں مسجد میں…

نواز شریف کے نیشنل ایکشن پلان کو عمران خان نے دفن کردیا، ن لیگ

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان 3 سال سے وفاق اور 8 سال سے خیبرپختونخوا حکومت میں ہیں۔ایک بیان میں ن لیگی ترجمان نے استفسار کیا کہ عمران خان نے اس دورانیے میں سانحہ اے پی ایس کے بچوں کے لیے کیا کیا؟انہوں نے…

خورشید شاہ کی شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔شہباز شریف اور خورشید شاہ کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خورشید شاہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل…

اپوزیشن غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے، غفور حیدری

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، مظاہروں میں بھی نہ قائدین کی شرکت ہوتی ہے نہ عوام کی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ نواز…

ووٹنگ مشین اور نیب ترامیم پر تحفظات ظاہر کیے، امین الحق

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں امین الحق نے کہا کہ ای وی ایم پر ایم کیو ایم کے ساتھ مسلم لیگ (ق) نے بھی…

پی پی 206، ن لیگ نے رانا محمد سلیم کو ٹکٹ دیدیا

پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 206 کے لئے ٹکٹ جاری کردیا۔ ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے رانا محمد سلیم کو ضمنی انتخاب کے لیے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے رانا محمد سلیم کو ٹکٹ دینے…

پاکستان کو ادھار پر تیل و گیس خریداری کی سہولت مل گئی

وزارت اقتصادی امور نے کہا ہے کہ پاکستان کو ادھار پر تیل و گیس خریداری کی سہولت مل گئی۔ وزارت اقتصادی امور نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں پاکستان کو ادھار پر تیل و گیس خریداری کی سہولت ملنے کی خبر دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق اسلامک ٹریڈ…

پی ڈی ایم کا ورچوئل اجلاس 15نومبر کو ہوگا، حافظ حمد اللّٰہ

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ورچوئل اجلاس 15 نومبر کو سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ترجمان کے مطابق…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 229 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو کاروبار کا مثبت دن رہا۔شیئرز بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 229 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 629 پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں انڈیکس 355 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح…

ریاست مدینہ کے نام پر دھوکا دیا گیا، سراج الحق

امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے ریاست مدینہ کے نام پر عوام کو دھوکا دیا، سوا 3 سال سے حکومت کا سفر مکہ کی بجائے امریکا کی طرف ہے۔اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے اقتدار پر قابض سیاسی پارٹیوں نے ملک کا…

دھاندلی کی پیداوار حکومت کو انتخابی اصلاحات کا کوئی حق نہیں، ترجمان پی ڈی ایم

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ ہے اور دھاندلی کی پیداوار حکومت کو انتخابی اصلاحات کا کوئی حق نہیں۔پارلیمنٹ…

لاہور: ڈاکٹر کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا

لاہور کے علاقے ریس کورس سے مبینہ طور پر اغوا ہوئے ڈاکٹر کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرثاقب محمود کو اغوا نہیں کیا گیا، خود ہی کراچی گئے تھے۔ڈی آئی جی شہزادہ سلطان نے کہا کہ تفتیشی ٹیم…

شہباز شریف کا شکریہ، جنہوں نے اپوزیشن کو ایک پیج پر اکٹھا کیا، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنی طرف سے اپوزیشن ارکان کے لیے دیے گئے عشائیے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ ہم نے حکومت کے اتحادیوں سے بھی رابطے کیے…

حکومت کا مہنگائی رپورٹ کا ہفتہ وار کے بجائے ماہانہ بنیاد پر اجرا کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ادارہ شماریات کو ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کرنے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے معاملے میں اہم فیصلہ کرلیا ہے۔حکومت نے ادارہ شماریات کو ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کرنے سے روک دیا اور…

سانحہ اے پی ایس میں 5 دہشت گردوں کو پھانسی دی جاچکی، سرکاری دستاویز

سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس میں 5 دہشت گردوں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق 2 دسمبر 2015 کو 4 دہشت گردوں حضرت علی، عبدالسلام، سبیل اور مجید کو پھانسی دی گئی۔دستاویز کے مطابق24 مئی 2017 کو سانحہ اے پی ایس کے دہشت گرد رضوان…

ناظم جوکھیو کیس میں اہم پیشرفت، سی سی ٹی وی فوٹیج کا ڈی وی آر اور ایک موبائل فون برآمد

کراچی کے علاقے ملیر میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیش کرنے والی کراچی پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے واردات سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج کا ایک ڈی وی آر اور برآمد کیا گیا موبائل فون فارنزک کے لیے بھجوا دیا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ روز…

آج سندھ میں کورونا کے 396 نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17889 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 396 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی،…