جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

عاصمہ جہانگیر کانفرنس کو انسانی حقوق کے حوالے سے 2018 سے سپورٹ کررہے ہیں، یورپی یونین

یورپی یونین نے واضح کیا ہے کہ انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کیلئے ضروری ہیں۔ اظہار رائے کی آزادی ایک جمہوری، تکثیری اور متحرک معاشرے کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور یورپین یونین اور پاکستان انسانی حقوق،…

صدر مملکت نے انتخابی اصلاحات بل 2021 پر دستخط کردیے

صدر مملکت عارف علوی نے انتخابی اصلاحات بل 2021 پر دستخط کر دیے، عارف علوی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے شفاف انتخاب کے انعقاد میں سہولت ہوگی۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے…

گوردوارا دربار صاحب واقعے پر پروپیگنڈہ، بھارتی سفارت کار کی دفترخارجہ طلبی

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گوردوارا دربار صاحب واقعے کے حوالے سے پروپیگنڈے پر بھارتی سفارت کار کو  دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی سفارت کار کو بھارتی پروپیگنڈے پر اپنے تحفظات سے آگاہ…

ہاتھیوں کی جنس کے حوالے سے ڈائریکٹر چڑیا گھر کا موقف

کراچی کے 4 ہاتھی ان دنوں کافی زیر بحث ہیں۔ چڑیا گھر کے ہاتھیوں کے دانت غائب ہیں تو سفاری پارک کے سونو ہاتھی کو ہتھنی قرار دیا گیا، اس بارے میں چڑیا گھر انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا ہے۔ڈائریکٹر چڑیا گھر منصور قاضی کا ہاتھیوں کی جنس کے…

بلدیاتی ایکٹ پر حکومت پنجاب اور ق لیگ کے مذاکراتی ادوار کامیاب نہیں ہوسکے،ذرائع

پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ پر مسلم لیگ ق کے تحفظات کا معاملہ حل نہیں ہو سکا، چار دن گزر جانے کے باوجود ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء  نے مسلم لیگ ق کے تحفظات اور تجاویز وزیراعظم کو پہنچا دیں، سیکرٹری بلدیات کی دو بار قائم…

15 روزہ نیلامی میں 526 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت

حکومت پاکستان نے 15 روزہ نیلامی میں 526 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے ہیں۔ تین ماہ کے بلز میں 357 ارب کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، تین ماہ کی کٹ آف ایلڈ 10 اعشاریہ 78 فیصد رہی۔ 6 ماہ کے بلز میں 116 ارب کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ 6 ماہ کی…

ہندو اور مسیحی برادری کے لیے راولپنڈی میں کانفرنس بلائی ہے، طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کی صورتحال بہتر ہے، ہندو اور مسیحی برادری کے  رہنماؤں پر مشتمل راولپنڈی میں کانفرنس بلائی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے…

جیلوں میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، فیاض الحسن چوہان

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم رہنماء خوش ہوجائیں، جیلوں میں ان کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔فیاض الحسن چوہان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ…

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز، ٹی ٹوئنٹی و ون ڈے اسکواڈز کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی جبکہ ون ڈے سیریز کے لیے 17 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ دونوں فارمیٹ میں کپتان بابر اعظم ہوں گے جبکہ ان…

وزیراعظم سے پی اے سی کے حکومتی ممبران کی ملاقات کی اندرونی کہانی

وزیراعظم عمران خان سے  پبلک اکاؤنٹ کمیٹی (پی اے سی)  حکومتی ممبران کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، پی اے سی ممبران نے کرپشن سے متعلق تمام معاملہ بیوروکریسی پر ڈال دیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ارکان کے مطابق بیوروکریسی کرپشن کے…

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے بڑھ گئی

ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 23 ہزار 650 روپے ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے بڑھی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے دام 729 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 10 روپے…

مولانا فضل الرحمان پر مثال پوری اترتی ہے کہ نیرنگی سیاست کا رنگ بدلتا رہتا ہے، شہلا رضا

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پہ مثال پوری اترتی ہے کہ نیرنگی سیاست کا رنگ بدلتا رہتا ہے، ن لیگ کی تاریخ سب کو پتہ ہے بیماری کا بہانہ بنا کر بھاگ گئے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہلا…

گندم افغانستان بھیجنے کا معاملہ، پاکستان کی WFP کی تجویز

بھارت سے گندم افغانستان لے جانے کیلئے پاکستان نے ورلڈ فوڈ پروگرام( ڈبلیو ایف پی) کی خدمات کی تجویز دے دی۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت سے گندم افغانستان لے جانے کیلئے طریقہ کار وزیر اعظم اور کابینہ نے منظور کیا، وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ…

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی بلاول بھٹو پر تنقید

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پارٹی اور والد سے پوچھیں، آئی ایم ایف سے ڈیل تو آپ نے کی تھی، آپ کی نالائقی کی وجہ سے ہمیں یہ چیزیں کرنی پڑ رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا…

وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ ’کرکٹ میں میری کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت دبئی کی طرف سے مجھے گولڈن ویزا دیا گیا…

سندھ: 3 اعلیٰ پولیس افسران نے عہدے چھوڑ دیئے

سندھ میں تعینات 3 اعلیٰ پولیس افسران اپنے عہدے چھوڑ چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد نے 28 نومبر کو چارج چھوڑا، ان کا تبادلہ بلوچستان کیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈی آئی جی سی آئی اے نعمان صدیقی نے…

حکمران اساتذہ پر بھی اپنی مرضی مسلط کر رہے ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما خواجہ آصف احتجاجی اساتذہ سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچ گئے۔مظاہرین سے خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ مہنگائی سے جان چھوٹنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ عمران خان سے جان چھوٹ جائے، حکمران ملک کی طرح اساتذہ پر بھی…

نون لیگ، PP امیدواروں کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 ضمنی الیکشن میں ووٹ خریدنے کی ویڈیو کے معاملے پر آزاد امیدوار نے اپنے مدمقابل مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔این اے 133 سے آزاد…

سراپا احتجاج اساتذہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

سراپا احتجاج اساتذہ و ملازمین مارچ کرتے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔شاہراہِ دستور کے دونوں طرف مظاہرین اساتذہ نے احتجاج کیا اور ’استاد کو عزت دو‘ کے نعرے لگائے۔مظاہرہ کرنے والے اساتذہ نے خاردار تار ہٹانے…

ناظم جوکھیو کیس: تفتیشی افسر مقدمے کا چالان جمع کروانے میں ناکام

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس کو کیس کا چالان جمع کرانے کے لئے 12 دسمبر تک کی مہلت دے دی۔ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ہوئی ، جیل حکام نے 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جن…