جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

نسیم کا کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب شروع، ویڈیو شیئر کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب شروع کردیا ہے۔نسیم شاہ نے جم سیشن کی ویڈیو پوسٹ کردی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ نے سیشن کے دوران کارڈیو اسٹریچنگ کی۔اپنے پیغام میں فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میرا…

نواز شریف ڈیل کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے، اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ نواز شریف ڈیل کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے ہیں۔پشاور سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ ن لیگی قائد نواز شریف کو وزیراعظم بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔پاکستان…

اسرائیلی فوج نے ٹینکوں کے غزہ میں داخل ہونے کی ویڈیو جاری کردی

اسرائیل نے غزہ پر تین اطرف سے حملہ کردیا، جس کے دوران طیاروں، بحری جنگی جہازوں سے بمباری اور ٹینکوں سے گولا باری کی گئی۔غزہ کی پٹی دھماکوں سے گونج اٹھی، ہر جانب دھویں کے بادل اٹھتے نظر آئے اسرائیلی فوج نے ٹینکوں کے ذریعے غزہ میں داخل…

حافظ حسین کا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات پر تبصرہ

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) رہنما حافظ حسین احمد نے تحریک انصاف قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر تبصرہ کیا ہے۔ایک بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ جے یو آئی کے در پر حاضری کا مطلب ہے کہ اڈیالہ جیل سے نوشتہ دیوار پڑھ لی گئی…

میں نے ساری زندگی اللّٰہ کی رضا کیلئے کام کیا، پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے عدالت میں کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی اللّٰہ کی رضا کےلیے کام کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے لوگوں کی خدمت کی ہے وہ شہباز شریف والی خدمت نہیں،…

ورلڈ کپ کا انتہائی سنسنی خیز میچ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے ہرا دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے 27 ویں میچ میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے شکست دے دی۔آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 388 رنز بنائے اور 389 رنز کا ہدف سیٹ کیا، جواب میں نیوزی…

سابق چئیرپرسن شعبہ ماس کمیونیکشن جامعہ کراچی پروفیسر شاہدہ قاضی انتقال کرگئیں

جامعہ کراچی کی سابق چئیرپرسن شعبہ ماس کمیونیکشن پروفیسر شاہدہ قاضی انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 79 سال تھی۔اہلخانہ کے مطابق پروفیسر شاہدہ قاضی علیل اور سول اسپتال میں زیر علاج تھیں۔اہلخانہ کا مزید کہنا ہے کہ شاہدہ قاضی کی نماز جنازہ کل بعد…

حکومت چلانے کیلئے ہمیں پیسا چاہیے، نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پہلے 3 مہینے میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) ٹارگٹ سے زیادہ کلیکشن کی ہیں، حکومت چلانے کے لیے ہمیں پیسا چاہیے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں…

ایران: حجاب معاملہ، میٹرو ٹرین میں زخمی ہونے والی لڑکی انتقال کرگئی

ایران میں حجاب کے قانون کی خلاف ورزی پر افسران کے ساتھ مبینہ جھگڑے میں سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہونے والی لڑکی چل بسی۔ایران میں 16 سالہ لڑکی کا تہران میٹرو میں حجاب کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر افسران کے ساتھ مبینہ جھگڑا ہوا تھا، واقعے…

کراچی میں الیکٹریکل بس ای وی 3 کا روٹ بحال کر دیا گیا

سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی میں الیکٹریکل بس ای وی 3 کا روٹ بحال کر دیا گیا۔سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کہا کہ ای وی 3 بس ملیر چیک پوسٹ 5 سے نمائش چورنگی کا سفر کرتی ہے۔اتھارٹی نے مزید کہا کہ ای وی 3 روٹ 30 اکتوبر سے مکمل…

نواز شریف کبھی آر ٹی ایس، ججوں، جرنیلوں کی سہولت کاری سے اقتدار میں نہیں آئے: عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف کبھی آر ٹی ایس، ججوں، جرنیلوں کی سہولت کاری سے اقتدار میں نہیں آئے۔ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف اب بھی عوامی حمایت ہی سے اقتدار میں آئیں گے۔انہوں نے سابق اسپیکر…

رات بھر غزہ پر اسرائیلی بمباری پر حماس کا بیان سامنے آ گیا

رات بھر غزہ پر اسرائیلی زمینی حملے اور بم باری پر حماس کا بیان سامنے آ گیا۔حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کا 3 طرفہ زمینی حملہ ناکام ہو گیا اور دشمن کو فوجیوں اور سامان کے لحاظ سے بھاری نقصان ہوا ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ…

نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ عدالت کی درخواست 15 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔چیف جسٹس اسلام…

ایف 11 میں نجی تعلیمی ادارے کو الاٹ شدہ پلاٹ پر تعمیرات سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف 11 میں نجی تعلیمی ادارے کو پلاٹ الاٹ کرنے کے خلاف کیس کا تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالت نے نجی تعلیمی ادارے کو الاٹ شدہ پلاٹ پر تعمیرات سے روک دیا ہے۔اس حوالے سے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 9 صفحات پر مشتمل حکم…

سونا فی تولہ 2000 روپے مہنگا

گزشتہ روز کی معمولی کمی کے بعد آج ملک میں سونے کا بھاؤ بڑھ گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ ہو گیا، جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہو…

ورلڈ کپ: نیدر لینڈز کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ کے 28 ویں میچ میں نیدر لینڈز نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے۔اس ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں پانچ پانچ میچ کھیل کر ایک ایک میچ…

چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرانے کیلئے درخواست دائر

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا گیا۔دائر کی گئی درخواست میں کہا ہے کہ عدالت نے21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانےکا حکم دیا تھا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی…

غزہ میں 20 لاکھ انسانوں کو تباہی کا سامنا ہے: سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو  گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں 20 لاکھ انسانوں کو تباہی کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا پر انتونیو گوتریس نے پیغام میں کہا ہے کہ غزہ میں شہریوں کے لیے ناقابلِ تصور تباہی ہے، سب اپنی ذمے داریاں ادا کریں، تاریخ…

ق لیگ کل اسرائیل کے غزہ پر حملوں کیخلاف احتجاج کریگی: چوہدری سرور

مسلم لیگ ق کی جانب سے کل اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔رہنما مسلم لیگ ق چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ قبلۂ اوّل کی آزادی کے لیے عوام فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں، فلسطین کے مظلوموں کے لیے ادویات کی…

نیویارک: ہزاروں یہودیوں کا غزہ میں سیز فائر کا مطالبہ

نیویارک کے گرینڈ سینٹرل اسٹیشن پر ہزاروں یہودیوں نے غزہ میں سیز فائر کا مطالبہ کر دیا۔یہودی مظاہرین نے امریکی حکومت سے اسرائیل کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔مظاہرین نے کہا کہ نہ مزید ہتھیار، نہ مزید جنگ، جنگ بندی ہے ہمارا…