جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

کراچی میں دو مختلف ریلیاں، سڑکوں پر ٹریفک جام، لوگوں کو مشکلات

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دو مختلف ریلیاں نکلنے کے باعث  سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا، جس کی وجہ سے  لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کراچی میں شارع فیصل پر شدید دباؤ کی وجہ سے بلوچ کالونی کاز وے پر ٹریفک جام  ہوگیا، ڈیفنس…

جس قوم کے فیصلے غیر سیاسی عناصر کریں وہ تباہ ہوجاتی ہے، غلام احمد بلور

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ جس قوم کے فیصلے غیر سیاسی عناصر کریں وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے۔چارسدہ میں تقریب سے خطاب میں غلام احمد بلور نے کہا کہ باچا خان نے اپنی زندگی پختون قوم کےلیے قربان…

مصدق عباسی کو معاون خصوصی برائے احتساب بنانے کا فیصلہ

سابق ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو وزیر اعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے احتساب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع  کا کہنا ہے کہ مصدق عباسی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہزاد…

ایم کیو ایم کی ریلی پر پولیس کی شیلنگ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم ) کی کراچی میں احتجاجی ریلی بلدیاتی قانون کے خلاف نکالی جارہی ہے،  پولیس کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کی گئی۔ایم کیو ایم کی ریلی کا ایک حصہ وزیر…

پی ایس ایل 7 کل سے کراچی میں شروع ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن کل سے کراچی میں شروع ہو گا، جس کے لیے بھرپور انداز میں تیاریاں جاری ہیں۔ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گی جبکہ اس سے پہلے رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہو…

جاوید لطیف بھی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو کمیٹی میں بلانے کے معاملے پر بضد

اسپیکر اسد قیصر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی جاوید لطیف کی جانب سے خط کا جواب موصول ہوگیا، میاں جاوید لطیف سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو قائمہ کمیٹی میں بلانے کے معاملے پر قائم  ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے متفقہ طور پر…

مائیکل اوون پہلی بار پاکستان آکر بہت خوش

انگلینڈ کے سابق مایہ ناز فٹبالر مائیکل اوون نے کہا ہے کہ وہ پہلی بار پاکستان آکر بہت خوش ہیں، یہاں نوجوان فٹ بالرز کودیکھ کر خوشی ہوئی۔سابق انٹرنیشنل اسٹار نے گیند کو کک لگاکر این ای ڈی یونیورسٹی میں ساکر سٹی کا افتتاح کیا۔اس موقع پر…

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا ہے، آج فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 150 روپے تولہ ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام…

شاہد آفریدی کی سالی کا انتقال، ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کی سالی کا انتقال ہوگیا۔شاہد آفریدی کی پی ایس ایل سیون میں شرکت نجی مصروفیات اور صحتیابی پر منحصر ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی میڈیا…

بال ٹیمپرنگ پر ڈچ بولر پر پابندی عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بال ٹیمپرنگ کرنے پر نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر ویوین کنگما پر پابندی عائد کردی گئی۔ویوین کنگما کو افغانستان کےخلاف آخری میچ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔آئی سی سی میچ ریفری نےڈچ بولر پر4…

شاہد آفریدی کو شدید کمر کی تکلیف، ببل سے باہر جانے کی درخواست کردی

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن سیون میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہدآفریدی شدید کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے شدید کمر کی تکلیف کے باعث بائیو سیکیور ببل سے باہر…

شاہ رخ جتوئی جیل میں ہی ہیں یا کہیں اور ہیں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی سزاؤں کےخلاف اپیل پر سماعت میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے وکیل سے شاہ رخ جتوئی کی صحت سے متعلق دریافت کرلیا، پوچھا کہ جیل میں ہی ہیں یا کہیں اور ہیں؟ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا…

پشاور: کورونا کیسز میں اضافہ، 5 تعلیمی ادارے بند

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر خیبر گرلز میڈیکل کالج سمیت 5 تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔ خیبر گرلز میڈیکل کالج کی انتظامیہ کے مطابق تدریسی سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے آن لائن ہوں گی۔خیبر گرلز میڈیکل کالج…

پی ایس ایل: راشد خان ’نیشنل ڈیوٹی‘ دینے کیلئے پرجوش

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز افغان اسپنر راشد خان پی ایس ایل میں شرکت کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر پاکستان روانگی کی تصویر شیئر کی اور پی ایس ایل میں شرکت کو ’نیشنل ڈیوٹی‘ قرار…

ناظم جوکھیو قتل: حتمی چالان سے اغواء و سازش کی دفعات خارج

ناظم جوکھیو قتل کیس کا حتمی چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا، اس حتمی چالان سے اغواء اور سازش کی دفعات خارج کر دی گئیں۔پولیس نے محکمۂ جنگلی حیات کے ملازم احمد شورو سمیت 7 افراد کو ملزمان کی فہرست سے خارج کر دیا۔ پی پی پی کے ایم این اے…

سینٹرل جیل کراچی، گیس لوڈشیڈنگ، قیدیوں کو دوپہر کا کھانا نہ ملا

ملک بھر کی طرح گیس کی شدید لوڈشیڈنگ سے کراچی کی سینٹرل جیل بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جہاں صبح کا ناشتہ ادھورا بنا اور دوپہر کا کھانا تیار نہیں ہو سکا۔ذرائع کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل میں گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جیل انتظامیہ کے ساتھ…

ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے میں بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، قومی کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود…

نظام تبدیل کیے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی، طاہر محمود اشرفی

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ اسلام نے اختلاف رائے کے اصول بتائے ہیں، نظام تبدیل کیے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ…

فیصل آباد: بچی پر بہیمانہ تشدد، سوتیلی ماں اور سگے باپ کا ریمانڈ منظور

فیصل آباد کی عدالت نے 12 سال کی بچی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے سوتیلی ماں اور سگے باپ کا ریمانڈ منظور کر لیا۔فیصل آباد پولیس کی جانب سے دونوں میاں بیوی کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم والد ساحل کو 5 روزہ جسمانی…

صدر نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کر لیا

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر استعفیٰ منظور کر لیا۔صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے شہزاد اکبرکا بطور مشیرِ داخلہ و احتساب استعفیٰ 24 جنوری سے منظور کیا گیا ہے۔ صدرِ مملکت کی منظوری کےبعد کابینہ ڈویژن نے شہزاد اکبر…