Browsing Category
Urdunews
وزیروں میں اسناد دینے سے مقابلے کا ماحول پیدا ہوگا، فرخ حبیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزارتوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے، اس سے کارکردگی بہتر ہوگی، وزیروں میں اسناد دینے سے مقابلے کا ماحول پیدا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار فرخ حبیب نے جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے…
مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کی گرفتاریوں پر نظر ہے، یورپین یونین
یورپین یونین نے کہا ہے کہ وہ انڈین کشمیر میں صحافیوں کی گرفتاریوں کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس کے بارے میں مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔یورپین یونین کی جانب سے یہ بات اس کی ایشیا کے لیے ترجمان نبیلا…
وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ نے گریڈ 1 سے 19 کے ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔وفاقی سرکاری ملازمین کو ڈسپیریٹی الاؤنٹس بنیادی تنخواہوں پر دیا جائے گا، جس…
رضوان کی ملتان چھٹے میچ میں بھی کامیاب، زلمی کو 42 رنز سے شکست
ملتان سلطانز نے آل راؤنڈ پرفارمنس دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے 16ویں اور اپنے مسلسل چھٹے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ پشاور زلمی کی ٹیم 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے…
لیاری کے علاقے بہار کالونی میں کریکر حملہ، ایک شخص زخمی
کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں زیر تعمیر عمارت پر کریکر حملہ کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کریکر حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق کریکر حملہ ایک زیر تعمیرعمارت پر کیا گیا، واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ بشکریہ…
تمام چیزوں کا سامنا کر رہے ہیں، کیس ثابت ہو تو جوابدہ ہوں گے، ناز بلوچ
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما ناز بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم تمام چیزوں کا سامنا کر رہے ہیں، کیس ثابت ہو تو ہم جوابدہ ہوں گے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ کرپشن پرسپشن انڈیکس کے مطابق پی…
ن لیگ اور پی پی کی پیشکش پر غور کیلئے جہانگیر ترین گروپ کی بیٹھک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین گروپ کا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ملاقاتوں کی پیشکش پر غور کرنے سے متعلق لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملاقاتوں کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی…
5 وزیر میرے ساتھ رابطے میں ہیں، احسن اقبال کا دعویٰ
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ 5 وزیر ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 5 وزیر ان کے ساتھ رابطے میں ہیں، یہ لوگ اپنے سیاسی مستقبل…
جن میگا پروجیکٹس سے عوام مستفید ہورہے ہیں وہ ن لیگ حکومت نے بنائے، طارق فضل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جن میگا پروجیکٹس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں وہ سب ن لیگ حکومت نے بنائے۔ جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ جو کام اچھا ہوگا ہم اس کی…
بھارتی سرحد عبور کرکے نایاب ہرن پاکستان آگیا
بھارتی سرحد عبور کرکے نایاب ہرن پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا۔قصور میں ہرن نے منڈی عثمان والا کے سرحدی علاقے کھلچی جاگیر سے سرحد پار کی۔ سانبھڑ نسل کے نایاب ہرن کو لوگوں نے پکڑ لیا۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم…
اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 399 پوائنٹس گرگئے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 399 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 940 پر بند ہوا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار 550 روپے برقرار…
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کی اسکولوں میں مذہبی ڈریس کوڈ پہننے کی پھر مخالفت
بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے اسکولوں میں مذہبی ڈریس کوڈ پہننے کی ایک مرتبہ پھر مخالفت کردی۔وزیر اعلیٰ کرناٹک نے کہا کہ ہائی کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے تمام اسکولوں کو کھولنےکا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی ڈریس کوڈ دونوں جانب سے…
کرناٹک کی مسلمان بیٹی نے پوری امت کا سر فخر سے بلند کردیا، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرناٹک کی مسلمان بیٹی نے پوری امت کا سر فخر سے بلند کردیا۔اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسلمان بہنوں، بیٹیوں کو حجاب پہننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلامی اقدار…
167جمہوری ممالک میں پاکستان کا نمبر کونسا ہے؟
دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نیم جمہوریت یا ہائیبرڈ حکومت ہے، پاکستان کا دنیا کے167 جمہوری ممالک میں 104واں نمبر ہے۔بین الاقوامی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کے تحقیقی ادارے ’انٹیلی جنس یونٹ‘ نے دنیا بھر میں جمہوریت کے حوالے سے سال…
چلغوزہ پیچھے رہ گیا، مونگ پھلی بازی لے گئی
عوام کے پسندیدہ ڈرائی فروٹ میں چلغوزہ پیچھے رہ گیا، مونگ پھلی بازی لے گئی۔ 50 فیصد کے قریب پاکستانیوں نے سردیوں میں مونگ پھلی کو پسندیدہ خوراک قرار دیا۔پلس کنسلٹنٹ سروے میں عوام کی رائے سامنے آگئی، جس کے مطابق چلغوزہ، کاجو، بادام، پستے…
برطانوی ہائی کمشنر کی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات
برطانیہ کے پاکستان میں ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے اسلام آباد میں مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے…
ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف
ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے 16ویں میچ میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ دفاعی چیمپئن نے…
محمد رضوان کو کپتان بنانے کا مشورہ کس نے دیا؟ جہانگیر ترین نے بتادیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کی ٹیم ملتان سلطان کے کپتان کا نام فائنل کرنے کے لیے جہانگیر ترین کو مشورہ کس نے دیا تھا؟ انہوں نے اس حوالے سے بتادیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ محمد رضوان کو کپتان بنانے…
امریکی ڈی جیز نے طویل ترین انٹرویو کا ریکارڈ توڑ دیا
امریکی ریاست اوہائیو کے ریڈیو ڈی جیز کی ایک جوڑی نے طویل ترین انٹرویو کنڈکٹ کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ زچاری سنوٹکو 808 ایس اور جان کیرول یونیورسٹی کے ڈبلیو جے سی یو، ایف ایم کے مکس ٹیپ شو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں جبکہ ان کے ساتھی…
سعودی عرب پر حوثیوں کے ڈرون حملےکی کوشش ناکام
سعودی عرب پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق بارودی مواد سے لدا ڈرون طیارہ ابہا ایئرپورٹ کی جانب بڑھ رہا تھا۔ سعودی میڈیا نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی دفاعی نظام نے ڈرون طیارے کو فضا میں ہی…