جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

کراچی: 1 شخص کا گاڑی سے اتار کر قتل

کراچی میں حب ریور روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک شخص کو کہیں سے لا کر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔حب ریور روڈ پر نامعلوم ملزمان ایک شخص کو گاڑی میں اپنے ساتھ لائے۔ملزمان نے مذکورہ شخص کو گاڑی سے اتارا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول…

پی پی عوامی مارچ آج سندھ سے پنجاب میں داخل ہوگا

پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ آج سندھ سے پنجاب میں داخل ہوجائے گا، مارچ سکھر سے گھوٹکی پھر رحیم یار خان روانہ ہو گا، بلاول بھٹوزرداری نے رات سکھرمیں خورشید شاہ کی رہائش گاہ پرقیام کیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی…

خیبر پختونخوا: دریاؤں اور جنگلات سے متعلق کیس، حکام سے رپورٹ طلب

پشاور ہائی کورٹ نے دریاؤں اور جنگلات کے حوالے سے کیس میں متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔پشاور ہائی کورٹ میں جنگلات اور دریاؤں کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف جسٹس قیصر رشید اور جسٹس شکیل احمد نے کی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید سکندر شاہ،…

امریکا اسٹریٹجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کریگا، بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ روسی حملے کے بعد مارکیٹ میں استحکام کے لیے امریکا اسٹریٹجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرے گا۔بائیڈن نے کہاکہ یہ اقدام مارکیٹ میں استحکام کے لیے عالمی کوششوں کا حصہ ہے،معیشت کو نچلی سطح سے تعمیر کرنے…

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 22 اموات

پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 46 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 22…

شاہد آفریدی کی اصل عمر کیا ہے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی عمر ایک معمہ ہی بنی ہوئی ہے کیونکہ ویکیپیڈیا اور ان کی سوانح عمری میں پیدائش کا سال مختلف ہے۔پاکستان کے سابق کپتان کی تاریخ پیدائش نے اپنے پورے کیریئر میں بہت سے تنازعات پیدا کیے۔قومی کرکٹ ٹیم…

ہیڈ کوچ لاہور قلندرز عاقب جاوید کا جذباتی لمحہ

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑی اور انتظامیہ جس طرح جیت کے بعد گراؤنڈ سے سیدھے میرے کمرے تک آئی ، نعرے لگائے اور ٹرافی زمین پر لا کر رکھی اس کو بھلا نہیں سکتا، ایک بندہ جو 6 روز سے کمرے میں بند…

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے

یوکرین پر روس کے حملے کے اثرات عالمی معیشت پر بڑھنے لگے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے، برینٹ خام تیل دوران ٹریڈنگ 111 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 5 فیصد اضافے کے بعد 109 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہو…

محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کے بعد نئے اسائمنٹ پر کام شروع کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور پی ایس ایل سیون کی چیمپئن لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی نجی زندگی کی ذمہ داریاں سنبھال کر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں…

کوئٹہ: گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی، فائر فائٹر جھلس گیا

کوئٹہ کے سبزل روڈ پر کباڑی کے سامان کے گودام میں لگی آگ پر 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔آگ لگنے سے ایک گودام مکمل طور پر جل گیا، تاہم دیگر گوداموں کو بچا لیا گیا ہے۔آگ بجھاتے ہوئے ایک فائر فائٹر زخمی ہو گیا جسے طبی امداد…

پاکستان کے امپورٹ بل میں اضافے کا امکان

ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امپورٹ بل میں اضافے کا امکان ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ موجودہ سطح پر قیمتیں رہیں تو تیل امپورٹ بل 28 ارب ڈالر رہ سکتا ہے۔جولائی تا ستمبر تیل امپورٹ بل 4 ارب 59 کروڑ ڈالر تھا، جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی…

پیوٹن کی جنگ سوچی سمجھی اور بلا اشتعال تھی، جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن کے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے نکات سامنے آگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین کے حملے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےمغرب کے ردعمل کو سمجھنے میں غلطی کی، وہ مغربی اقوام کے سخت ردعمل…

اتحادی ساتھ ہیں تو عمران خان ملاقاتیں کیوں کررہے ہیں؟ رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اتحادی ساتھ ہیں تو عمران خان ملاقاتیں کیوں کررہےہیں؟جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر اپوزیشن کی عدم اعتماد کا دباؤ…

پی ایس ایل ختم، غیرملکی کھلاڑیوں کی تعریف اب بھی جاری

پاکستان سپر لیگ نئے چیمپئن کے ساتھ ختم ہوگئی تاہم غیر ملکی کھلاڑی اب بھی اس کی تعریف کرنے میں مصروف ہیں۔انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ملتان سلطانز کے کھلاڑی ڈیوڈ ویلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ دکھ ہے کہ ہم فائنل…

کراچی، ڈکیتی کی واردات، گولی لگنے سے طالبعلم جاں بحق

کراچی کے علاقے لانڈھی میں گھر کے باہر ڈکیتی کی واردات کے دوران پڑوس کے گھر سے باہر نکلتا فرسٹ ایئر کا نوجوان مبینہ طور پر ڈکیتوں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ عثمان اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ گولی کی آواز…

کسی بہت ہی خاص چیز کا حصہ ہونا واقعی اعزاز کی بات ہے، رائیلی روسو

پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور اس کے معیار کا اندازہ اس بات سے واضح ہے کہ ایونٹ کے ختم ہونے کے بعد بھی غیرملکی کھلاڑی اس کی تعریف کررہے ہیں۔جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ملتان سلطانز کے جارحانہ بیٹر رائیلی روسو نے پی ایس ایل 7 کے ختم…

امین الحق کی بین الاقوامی ورلڈ موبائل کانگریس میں شرکت

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے وفد کے ہمراہ بارسلونا اسپین میں جی ایس ایم اے کے تحت منعقدہ 4 روزہ بین الاقوامی ورلڈ موبائل کانگریس میں شرکت کی۔کانگریس کا مقصد دنیا میں کنکٹیویٹی سے عام افراد کو منسلک…

کراچی: پولیس پر حملہ منظم دہشتگردی کی بڑی واردات نکلا

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 22 میں پولیس پر حملہ اسٹریٹ کرائم کی عام واردات نہیں بلکہ دہشت گردی کی منظم کارروائی ظاہر ہو رہا ہے۔ جیو نیوز کو پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز موصول ہوئی ہیں، جس میں پولیس…

پاکستان کو اقوام متحدہ میں پھر ماحولیاتی لیڈرشپ مل گئی

پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی لیڈرشپ مل گئی۔وزارت ماحولیات کے مطابق اقوام متحدہ ماحولیات اسمبلی میں پاکستان سمیت 3 ممالک ماحولیات لیڈر ملک قرار دے دیا گیا۔پاکستان اقوام متحدہ کے ذریعے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ…

سپریم کورٹ کا ملک بھر میں پولیس کی پروموشن کی یکساں پالیسی کے قیام کا حکم

سپریم کورٹ پاکستان نے ملک بھر میں پولیس کی پروموشن سے متعلق یکساں پالیسی کے قیام کا حکم دے دیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا پورے ملک میں پولیس کی پروموشن کی ایک ہی پائیدار اور جامع پالیسی ہونی چاہیے۔سپریم کورٹ میں پولیس کی آؤٹ آف ٹرن…