جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

عدم اعتماد کا سبب مغرب کو للکارنا ہے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ کہنا درست ہے کہ ان کے خلاف عدم اعتماد مغرب کو للکارنے کی وجہ سے آرہی ہے۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کے پاس اس سے بھی زیادہ معلومات ہیں، لیکن یہ اس کے اظہار…

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے کیچ چھوڑنے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ میں اہم موقع پر محمد رضوان کا کیچ ڈراپ کرنے والے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کے لیے سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ خیال رہے کہ نیشنل اسیٹڈیم کراچی میں ہونے والے اس…

عمران خان جیسے ہی اسمبلی میں آئے گا، پکا گھر چلا جائے گا، رانا ثناء اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان جیسے ہی اسمبلی میں آئے گا، پکا گھر چلا جائے گا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں رانا ثناء نے کہا کہ عمران نیازی جلسوں میں دھکے کھانے کے…

حکومت بالکل خطرے میں لگ رہی ہے، خالد مگسی

بلوچستان عوامی پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے کہا ہے کہ حکومت بالکل خطرے میں لگ رہی ہے۔حکومت اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی…

راشد خان نے کراچی میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ پر کیا تبصرہ کیا؟

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور ورلڈ کلاس اسپنر راشد خان نے بھی پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کی تعریف کی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر راشد خان نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ اپنے بہترین مقام پر ہے۔ کراچی…

آصفہ بھٹو پر ڈرون حملے کے معاملے پر پی پی کا ڈی جی آئی ایس آئی کو خط

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری پر خانیوال میں جلسے کے دوران ڈرون حملے کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو خط لکھ دیا۔ پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق…

کراچی ٹیسٹ کے بعد بابر اعظم کا پہلا بیان آگیا، اس اننگز کو یاد رکھنے کی وجہ بھی بتادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے اختتام کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا بیان جاری کردیا جس میں انہوں نے اس میچ میں اپنی 196 رنز کی اننگز یاد رکھنے کی وجہ بتادی۔ کراچی ٹیسٹ کی آخری اننگز میں بابر اعظم وہ…

سندھ ہاؤس میں کسی کو بھی چھپا کر نہیں رکھا ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں ہمارے ممبران موجود ہیں اور کسی کو بھی چھپا کر نہیں رکھا ہے۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد نے حکومت کے ہوش اڑدیے…

اپوزیشن کے ساتھ جائیں گے تو چوری سے نہیں جانا، اعلان کرکے جائیں گے، طارق بشیر

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ جائیں گے تو چوری سے نہیں جانا، اعلان کرکے جائیں گے، آج بھی ایم این ایز کو دھمکیاں آرہی ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے  طارق بشیر چیمہ نے کہا…

امریکی ناظم الامور کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ

امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا۔امریکی سفارت خانہ اسلام آباد کے اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران امریکی ناظم الامور نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر…

بلاول اور آصف زرداری کی بات خود گارنٹی ہوگی، خواجہ اظہار الحسن

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے بہت اچھا رویہ دکھایا، ان کی گارنٹی کسی سے نہیں لیں گے، بلاول اور کی بات خود گارنٹی ہوگی۔جیو نیوز کے پروگرام’’آج شاہ…

زرداری نے اپنی پارٹی کے اراکین کو دھمکیاں دی ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی پارٹی کے اراکین کو خط لکھ کر ڈرایا دھمکایا ہے۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز  نے کہا کہ لگتا ہے اپوزیشن…

پرامید ہیں عمران خان آخری جلسے میں استعفیٰ دیں گے، فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پرامید ہیں عمران خان آخری جلسے میں استعفیٰ کا اعلان کریں گے۔اسلام آباد میں شازیہ مری کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پرویز الہٰی کے انٹرویو سے ظاہر ہورہا ہے کہ…

ٹنڈو یوسف میں 12سالہ لڑکی کی گلا کٹی لاش کا معمہ حل ہوگیا

حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو یوسف میں 12 سالہ لڑکی گلا کٹی لاش ملنے کے واقعے میں پیشرفت ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق پڑوس میں رہنے والی خاتون اور اُس کا دیور 12 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث نکلے۔پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی نے خاتون اور اُس کے دیور کو…

عدم اعتماد نے حکومت کے ہوش اڑا دیے، کھلی دھمکیاں مل رہی ہیں، شازیہ مری

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد نے حکومت کے ہوش اڑا دیے ہیں، کھلی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم یا کوئی بھی…

رمیز راجا کراچی ٹیسٹ میں ٹیم کی پرفارمنس پر خوش

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس پر خوش ہوگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کو چ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ میں کوشش اور محنت ہے باقی اللہ ہی کرتا ہے۔ایک بیان میں رمیز راجا نے کہا کہ…

وزیراعظم کی سوات روانگی سے قبل بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی

وزیراعظم عمران خان کی سوات جلسہ کے لیے روانگی سے قبل بنی گالہ میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔مسلم لیگ(ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ کل والے بیان پر قائم ہوں، ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ،جس…

شہباز گِل کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کی شیئر کی ہوئی ویڈیو سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔معاونِ خصوصی شہباز گِل نے وزیراعظم عمران خان کی تعریفوں کا پل باندھتی خاتون کی ویڈیو جاری کردی۔ویڈیو میں اینکر…

ڈالر کے ہاتھوں روپے کی بےقدری کا سلسلہ آج بھی برقرار

ڈالر کے ہاتھوں روپے کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا، تاریخی سطح پر پہنچے ہوئے ڈالر کی مزید اڑان جاری ہے۔انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی برقرار رہا۔آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 22…

منافقانہ مفادات کی سیاست میں سب چہرے عیاں ہوگئے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ منافقانہ مفادات کی سیاست میں سب کے چہرے عیاں ہوگئے ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، منافقانہ مفادات کی سیاست ہورہی ہے، جس میں سب کے چہرے عیاں…