Browsing Category
Urdunews
جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان مولانا طارق جمیل کے گھر پہنچ گئے
استحکامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین اور پارٹی صدر عبدالعلیم خان تلمبہ شہر میں مولاناطارق جمیل کی رہائش گاہ پر پہنچے۔دونوں سیاسی رہنماؤں نے مولاناطارق جمیل سے ان کے صاحبزادے کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا۔جہا نگیرخان ترین اور…
ہم نے تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا: نواز شریف
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔نواز شریف سے سیالکوٹ سے سابق ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔اس موقع پر سابق وزیرِ اعظم نے مینارِ پاکستان پر تاریخی استقبال پر سیالکوٹ کے…
بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی
محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے بالائی علاقوں میں رواں ہفتے 8 نومبر سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق 8 نومبر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو گا، مغربی ہوائیں 10 نومبر کی…
لوک ورثہ فنڈز خوردبرد ریفرنس: سینیٹر روبینہ خالد عدم پیشی پر پھر طلب
احتساب عدالت نے لوک ورثہ فنڈز میں مبینہ خوردبرد ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد کو عدم پیشی پر 11 نومبر کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر کے خلاف لوک ورثہ فنڈز میں…
پیپلز پارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ کا رونا نہ روئے: مریم اورنگزیب
مسلم لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ کا رونا نہ روئے، آپ کا رونا آپ کی شکست کی نشاندہی کرتا ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 21 اکتوبر کو عوام نے نواز شریف کو چوتھی بار وزیرِ اعظم بنانے کا…
اینٹی کرپشن کو فواد چوہدری کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے اینٹی کرپشن کو ان کے خلاف کارروائی سے روک کر متعلقہ حکام کو 8 نومبر کو طلب کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کیس کی…
پی ایس ایکس: تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 737 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج تیزی کا رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس 737 پوائنٹس بڑھا ہے۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 53 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 778…
آصف زرداری اور نواز شریف میں اہم فیصلوں پر اتفاق، ذرائع
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا ہے کہ ریاست کو بچانے کےلیے سب مل کر اپنا…
تفتان: سیکڑوں پاکستانی سرحدی گزرگاہ پر پھنس گئے
ایران سے آنے والے سیکڑوں پاکستانی دونوں ممالک کی سرحدی گزرگاہ پر پھنس گئے۔تفتان میں پاک ایران سرحدی گزر گاہ پر 5 دنوں سے پھنسے پاکستانیوں میں زائرین، تاجر اور سیاح شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ایرانی امیگریشن کے کمپیوٹر سسٹم میں فنی خرابی…
چینی سفیر کی پاک چین تعلقات بہتر بنانے کیلئے تمام کوششوں کو سراہتا ہوں، چیئرمین سینیٹ
پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے 10 سال مکمل ہونے پر رپورٹ جاری کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس کا اہتمام آل پاکستان چائنیز انٹر پرائزز ایسوسی ایشن اور پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے اسلام آباد میں کیا۔ تقریب میں سینیٹر مشاہد حسین، وزیر…
احسان اللّٰہ کہنی کے آپریشن کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کہنی کے آپریشن کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔پی سی بی کے مطابق ڈاکٹر نے انگلینڈ سے آکر ستمبر کے پہلے ہفتے میں احسان اللّٰہ کا آپریشن کیا تھا۔کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ…
پنجاب اور سندھ کو نیویارک کی سسٹر اسٹیٹس ڈیکلیئر کیا ہے: فلپ راموس
ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی فلپ رموس کا کہنا ہے کہ نیویارک اسٹیٹ کا بجٹ پورے پاکستان کے بجٹ سے زیادہ ہے، ہم نے پنجاب اور سندھ کو نیویارک کی سسٹر اسٹیٹس ڈیکلیئر کیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی فلپ راموس کی سربراہی میں 17 رکنی…
نواز شریف نے ابتک مولانا فضل الرحمٰن کو مس کال بھی نہیں دی: فیصل کریم کنڈی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ الیکشن کے بعد ہماری قیادت ن لیگ کو بھی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دے، نواز شریف نے اب تک صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کو مس کال بھی نہیں دی۔انہوں نے…
نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے نگراں وزیرِ اعظم کو صوبے کے تمام مسائل بتا دیے
نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی نگراں وزیرِ اعظم انورالحق کاکڑ سے ملاقات ہوئی ہے۔ ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں کے درمیان سندھ کے مختلف منصوبوں پر تبادلۂ خیال ہوا۔جسٹس (ر) مقبول باقر نے انورالحق…
ریاست مخالف نعرے، اے این پی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج
پولیس نے اے این پی کے رہنماؤں کے خلاف کچلاک میں جلسہ کرنے اور جلسے میں ریاست مخلاف نعرے بازی کرنے پر مقدمہ درج کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اے این پی رہنما اصغر اچکزئی کو مقدمے میں نامزد کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پی کے میپ کے…
سندھ حکومت کا دیوالی پر ہندو ملازمین کیلئے تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت کی جانب سے رواں ماہ 13 نومبر کو دیوالی پر تمام اداروں میں ہندو ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے ہندو تہوار دیوالی کے موقع پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تمام ملازمین کی چھٹی کا نوٹیفیکیشن بھی…
ورلڈ کپ: بنگلا دیش کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں بنگلا دیش کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے…
ضمنی بلدیات انتخابات میں کامیابی، زرداری کا اظہارِ تشکر
سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں جیت پر عوام سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے دل کراچی نے بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللّٰہ مراد کی کامیابی…
رہائی میں رکاوٹ بننے پر جیل سپرنٹنڈینٹ، فوری طلب
سندھ ہائی کورٹ نے رہائی میں رکاوٹ بننے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور ناظر سندھ ہائی کورٹ کو فوری طلب کر لیا۔سندھ ہائی کورٹ میں معمولی جرمانے اور دیت کی عدم ادائیگی پر رہائی میں رکاوٹ کے معاملے پر جسٹس امجد سہتو نے سماعت کی۔دورانِ سماعت جسٹس امجد…
دہشتگرد دینِ اسلام سے خارج ہیں: اسلامی نظریاتی کونسل
اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام نے متفقہ رائے دیتے ہوئے دہشت گردوں کو دینِ اسلام سے خارج قرار دے دیا ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک میں اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کے لیے ضابطۂ اخلاق جاری کر دیا۔ضابطۂ…