جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

آئی ایم ایف نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے پر رپورٹ مانگ لی

بین الاقوامی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے پر رپورٹ مانگ لی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی…

بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن ورلڈ کپ کے آخری میچ سے باہر

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن ورلڈ کپ کے آخری میچ سے باہر ہوگئے۔ آئی سی سی کے مطابق شکیب الحسن فریکچر کے باعث آسٹریلیا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، وہ سری لنکا کے خلاف میچ میں بائیں ہاتھ کی انگلی کی انجری کا شکار ہوئے…

ڈالر تھوڑا اوپر جاتا ہے تو ہم جمع کرنا شروع کر دیتے ہیں: یونس ڈاگھا

سندھ کے نگراں وزیر یونس ڈاگھا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں ہمارا کردار کیا ہے، ڈالر تھوڑا اوپر جاتا ہے تو ہم ڈالر جمع کرنا شروع کر دیتے ہیں۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونس ڈاگھا نے کہا کہ اگر آپ اپنے ڈالر باہر لے کر جائیں گے…

فواد چوہدری کا ایک روز کیلئے جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس کی…

بلوچستان کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے: عبدالغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔سینیٹ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آج بلوچستان میں زمیندار سراپا احتجاج ہیں، گندم کی…

گوادر: غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائی تیز

گوادر میں ڈھور گھٹی سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےخلاف کارروائی تیز کر دی گئی۔گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کی حدود میں غیر قانونی نجی سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔گوادر…

بجلی چوروں کیخلاف مقدمات: لارجر بینچ کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج میں لارجر بینچ بنانے کے لیے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھجوا دیا۔بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج روکنے کے فیصلے کے خلاف وفاق اور کے پی حکومت کی درخواستوں پر سماعت…

خیبرپختونخوا، اسپتالوں کو کانگو وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری

صوبہ خیبر پختون خوا کے اسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسز (ڈی ایچ اوز) کو کانگو وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔خیبر پختو نخوا کے محکمۂ صحت کے مطابق تمام اسپتال مشتبہ مریض کی صورت میں فوری محکمے کو رپورٹ کریں گے اور کانگو مریض کے…

ٹائم آؤٹ کا فیصلہ شرمناک ہے: اینجیلو میتھیوس

سری لنکا کے آل راؤنڈر اینجیلو میتھیوس نے بنگلادیش کیخلاف میچ میں امپائر کی جانب سے ’ٹائم آؤٹ‘ کے فیصلے کو ’شرم ناک‘ قرار دے دیا۔سری لنکن بیٹر اینجیلو میتھیوس گزشتہ روز میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ’ٹائم آؤٹ‘ ہونے کے معاملے پر بنگلا…

غزہ میں ہر گھنٹے 6 بچے، 5 خواتین شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری مسلسل جاری ہے اور غزہ کے اسپتالوں میں ہر گھنٹے میں تقریباً 15 شہیدوں کو لایا جا رہا ہے۔غزہ دفترِ اطلاعات کے مطابق اسپتالوں میں ہر منٹ میں تقریباً 1 زخمی لایا جا رہا ہے، جبکہ اوسطاً ہر گھنٹے میں 6 بچے اور 5 خواتین…

بشیر میمن ن لیگ سندھ کے صدر مقرر

پاکستان مسلم لیگ ن نے صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی کر دی۔سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بشیر میمن کو مسلم لیگ ن سندھ کا صدر بنا دیا گیا ہے۔سابق ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر…

ورلڈ کپ: آسٹریلیا کیخلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 39 ویں میچ میں افغانستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد رحمان اللّٰہ گرباز اور ابراہیم زادران نے اننگ کا آغاز کیا۔افغانستان کی پہلی…

پریانکا گاندھی کے گلدستے کے ’گل‘ گل ہو گئے، ویڈیو وائرل

بھارتی کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی کو ان کی پارٹی کے ایک کارکن نے پھولوں کے بغیر گلدستہ پیش کیا تو یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھارتی سیاسی…

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ (اکتوبر) کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔مینز کیٹیگری میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک، نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا اور بھارت کے جسپریت بمراہ کو نامزد کیا گیا ہے۔خواتین کی کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے…

راولپنڈی: سڑک کنارے مشکوک بیگ، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب

راولپنڈی کے علاقے گورکھپور کے قریب سڑک کنارے مشکوک بیگ کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ اڈیالہ روڈ پر گورکھپور کے قریب سے ملا…

لاہور میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

سرکاری گندم کی ریلیز میں تاخیر کے معاملے کے باعث لاہور میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی قلت کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا…

انضمام الحق کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا: عالیہ رشید

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید نے کہا ہے کہ انضمام الحق کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔ایک بیان میں عالیہ رشید نے کہا کہ انضمام الحق نے استعفیٰ کیوں دیا؟ ورلڈ کپ کے موقع پر کسی بورڈ کو شوق نہیں…

آئی ایم ایف کا ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ

بین الاقوامی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان زرعی شعبے کے لیے سولرائزیشن کا نظام متعارف کروائے، 90 ارب روپے میں 30 ارب وفاق، 30…

غزہ کے 2 اسپتالوں کے قریب اسرائیل کی بمباری

اسرائیل نے غزہ کے القدس اور کمال عدوان اسپتال کے نزدیک بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ میں 34 اسپتال اور 16طبی مراکز اسرائیلی بمباری اور ایندھن کی کمی کے سبب غیرفعال…

دہشتگردی کی نرسریوں کو تباہ کر کے ہی مکمل امن بحال ہو گا: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی نرسریوں کو تباہ کر کے ہی مکمل امن بحال ہو گا۔بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا۔ایک بیان…