جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

میری اور میرے خاندان کی پیدائش اور پرورش پشاور کی ہے، نور عالم خان

پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان نے ٹوئٹر پر ایک صارف کو جواب دے دیا۔نور عالم خان کا کہنا ہے کہ میری اور میرے خاندان کی پیدائش اور پرورش پشاور کی ہے، میں اسی زمین کا بیٹا ہوں، آپ کی طرح نہیں جو ہمارے ملک پر مسلط کردیے گئے۔ پی ٹی…

وزیر داخلہ نے جامعہ کراچی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے جامعہ کراچی وین دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیرداخلہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر غیر…

جامعہ کراچی خودکش دھماکے کی CCTV فوٹیج سامنے آگئی

کراچی یونیورسٹی میں خاتون خودکش بمبار کی جانب سے چینی باشندوں کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید ہائی ایس وین جامعہ کراچی کے متعلقہ شعبہ کی طرف آرہی ہے جبکہ گاڑی کے عقب میں موٹر…

پولیس سروس کے گریڈ 20 کے 7 افسران کا ایف آئی اے میں تبادلہ

حکومت پاکستان نے پولیس سروس اور پاکستان کے گریڈ 20 کے 7 افسران کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے جس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ایڈمن…

وزیراعظم شہباز شریف کا جامعہ کراچی دھماکے پر افسوس کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد اور اجتماعی کوششوں سے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کر کے جامعہ کراچی میں ہونے والے…

وزیراعلیٰ سندھ کی چینی قونصل خانے آمد، وین دھماکے میں ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کراچی میں چینی قونصل خانے پہنچے جہاں انہوں نے چینی قونصل جنرل کو کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے وین دھماکے کے حوالے سے بریف کیا جبکہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ جامعہ کراچی میں…

اسلام آباد سے جدہ جانیوالے مسافر سے پونے 2 کلو ہیروئن برآمد

ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جدہ کے مسافر کے قبضے سے پونے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر نورالوہاب نے آئس ہیروئن اپنے سفری بیگ کی…

وین دھماکے میں خاتون خودکش بمبار تھی یا نہیں ابھی واضح نہیں، پولیس

کراچی میں ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ خاتون خودکش بمبار تھی یا نہیں یہ ابھی ہمیں واضح نہیں ہے، ہوسکتا ہے کہ خاتون یہاں سے گزر رہی ہو، ان کی شناخت ہوجائے گی۔ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز ہمارے پاس ہیں، ان کا جائزہ لیں…

وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سے کراچی یونیورسٹی کے اندر وین میں ہونے والے بم دھماکے سے متعلق صورتحال دریافت کی اور دھماکے پر گہرے دکھ کااظہار…

عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جانبدار ہے، یہ پی ٹی آئی کو خراب کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے۔پشاور میں کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خا ن نے کہا کہ چیف…

مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار عمران خان ہیں، مفتاح اسماعیل

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور آئی ایم ایف سے سخت معاہدوں کے ذمہ دارعمران خان ہیں۔ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم نے قوم اور آئی ایم ایف سے جھوٹ بولا اور دھوکا دیا، معیشت کیلئے…

مختلف وفاقی وزراء کو قلمدان سونپ دیے گئے

مختلف وفاقی وزراء و وزیرِمملکت کو ان کی وزارتوں کے قلم دان سونپ دیے گئے، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے۔رکنِ قومی اسمبلی خرم دستگیر کو وزارتِ توانائی، سردار ایاز صادق کو اکنامک افیئرز کی وزارت کا قلم دان دے دیا گیا۔ریاض حسین…

وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی دھماکے کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی یونیورسٹی کے اندر وین میں بم دھماکے کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے ڈی سی ایسٹ اور ایس پی ایسٹ کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی سے…

شاہ رخ خان نے ذاتی طور پر IPL کھیلنے کی پیشکش کی تھی، یاسر عرفات

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یاسر عرفات نے انکشاف کیا ہے کہ بولی ووڈ اسٹار اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے مالک شاہ رخ خان نے انہیں ذاتی طور پر مجھے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی فرنچائز کے لیے کھیلنے کی پیشکش کی…

دعا زہرہ جہاں جانا چاہے جا سکتی ہے: عدالت

کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے اپنا بیان قلم بند کرا دیا، عدالت نے حکم میں کہا کہ دعا زہرہ جہاں جانا چاہے جا سکتی ہے۔خواتین پولیس اہلکار دعا زہرہ کو لے کر…

جامعہ کراچی دھماکا، 2 غیر ملکی سمیت 4 جاں بحق

کراچی یونیورسٹی کے اندر وین میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو غیر ملکی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کراچی یونیورسٹی کے آئی بی اے سینٹر سے پڑھا کر آ رہے تھے۔ کراچی…

چیف آپریٹنگ آفیسر PIA ایئر کموڈور جواد ظفر انتقال کر گئے

پی ائی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر کموڈور جواد ظفر اچانک حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔بحیثیت کیڈٹ اعزازی شمشیر حاصل کرنے والے جواد ظفر ایئر فورس کے مایہ ناز فائٹر پائلٹ تھے۔ان کی خدمات کے سلسلے میں حکومتِ پاکستان نے انہیں کئی…

لاہور میں بھی سورج سوا نیزے پر چلا گیا

ملک کے دوسرے شہروں کی طرح لاہور میں بھی سورج سوا نیزے پر چلا گیا، گرم لو کے تھپیڑوں سے شہری بلبلا اٹھے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں درجہ حرارت شدید حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔صوبائی دارالحکومت میں سورج کا پارہ چڑھ گیا، سورج آگ…

شاہ محمود کا طنز، ٹوئٹ میں ادھورا شعر لکھ دیا

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم شہباز شریف کےوفد کے ہمراہ عمرے پر جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر طنزیہ بیان دیا اور پیروڈی کرتے ہوئے ادھورا شعر لکھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ…

ایلون مسک کا ٹوئٹر سے معاہدہ، ناصر شاہ کا عمران خان پر دلچسپ تبصرہ

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایلون مسک کے ٹوئٹر کے ساتھ معاہدہ ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر طنزیہ وار کردیا۔سید ناصر حسین شاہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان کا ایک ٹوئٹر پر…