Browsing Category
Urdunews
مسلسل اضافے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج 50 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 38 ہزار 350 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 18…
آئین کے تحت ابھی بھی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہوں، احمد اویس
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے برطرف کیے جانے والے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا ہے کہ آئین کے تحت میں اب بھی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہوں۔لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس احمد کا کہنا تھا کہ عدالت نے 27 اے…
فرح خان اور احسن جمیل گجر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیش رفت
سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے اعلیٰ حکام سے فرح خان کی طلبی کے نوٹس ارسال کرنے کی درخواست…
لاہور ہائی کورٹ: حمزہ شہباز کی وزارتِ اعلیٰ کا الیکشن کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر
پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی وزارتِ اعلیٰ کا الیکشن کالعدم قرار دینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ مذکورہ درخواست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سبطین خان سمیت 5 ارکان اسمبلی کی جانب سے دائر کی گٸی۔پاکستان…
سڈنی میں عید ملن پارٹی، آسٹریلین کمیونٹی کامل خان کی شکر گزار
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بار عید مِلن پارٹی کا اہتمام کرنے پر آسٹریلین کمیونٹی نے کامل خان کا شکریہ ادا کیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہوکلے نے کامل خان کو اس شاندار عید مِلن پارٹی کے انعقاد پر خراج…
خیرپور سے دھماکہ خیز مواد کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
خیرپور پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے نیشنل ہائی وے پر کارروائی کرکے ایک کنٹینر کو ضبط کرکے اس کے خفیہ خانوں سے بارود برآمد کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ضبط کیا گیا بارودی مواد کنٹینر کے خفیہ…
ایتھلیٹ ارشد ندیم انجری کا شکار
ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی سے پاکستانیوں کے دل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم انجری کا شکار ہوگئے۔پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ جیولن تھرو کرتے وقت ان کے بازو میں تکلیف بڑھتی جارہی ہے، جس وجہ سے ان کا آپریشن لندن میں…
پاکستان کو سری لنکا بنانے کی سازش نیا سنگ میل عبور کر گئی، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس بیرونی مداخلت کے ذریعے پاکستان کو سری لنکا بنانے کی گھناؤنی سازش ایک نیا سنگ میل عبور کر گئی۔اسد عمر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے نئے بیان میں ڈالر کی اڑان پر رد…
پی آئی اے کا کراچی سے دمشق کیلئے پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کراچی سے دمشق کے لئے پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے 28 مئی سے کراچی سے دمشق کیلئے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ شام…
حیدر آباد کا باورچی اللّٰہ ڈنو دہشتگرد کیسے بنا ؟، تحقیقاتی رپورٹ
صدر بم دھماکے کا مرکزی ملزم حیدر آباد کا باورچی نوجوان اللّٰہ ڈنو دہشت گرد کیسے بنا، تحقیقاتی رپورٹ میں مزید کچھ نئے اہم انکشافات سامنے آگئے۔ کراچی بم دھماکوں کی تحقیقات میں اہم انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے کہ مِسنگ پرسن کے احتجاج میں…
نوجوت سنگھ سدھو کو 34 سال پرانے کیس میں ایک سال قید کی سزا
کانگریس رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو 1988 کے روڈ ریج کیس میں ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔روڈ ریج مقدمے میں یہ الزام شامل ہے کہ 27 دسمبر 1988 کو سدھو نے گرنام سنگھ کے سر پر مکّامارا تھا جس سے ان کی موت ہوئی تھی۔اس سے…
ECL سے نکالے گئے ناموں کی فہرست طلب
سپریم کورٹ نے گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران ECL کی فہرست سے نکالے جانے والوں کے نام طلب کر لیے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطابندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر علی اکبر اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ نے…
یاسین ملک کی غیرمشروط رہائی کا مطالبہ
چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید کی جانب سے یاسین ملک کی غیرمشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے معروف کشمیری لیڈر یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری بشمول یورپی یونین سے اپنا…
لارڈز کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھی اذان کی آواز گونج اٹھی
ہوم آف کرکٹ لارڈز کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھی اذان کی آواز گونج اٹھی۔آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سابق کپتان وقار یونس کے بھائی کامل خان نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ عید ملن پارٹی کے دوران نماز مغرب کے وقت اذان دے کر…
لاہور، مقامی عدالت نے دعا زہرہ کے میڈیکل کی درخواست مسترد کردی
لاہور کی مقامی عدالت نے کراچی کی دعا زہرہ کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے دعا زہرہ کا اپنے والد اور کزن کیخلاف استغاثہ بھی عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔دعا زہرہ کے میڈیکل کیلئے درخواست کراچی کے تفتیشی…
امید ہے آئندہ سماعت پر پولیس دعا کو لے آئیگی، والد
دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے آئندہ سماعت پر پولیس دعا کو عدالت لے آئے گی، کل کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں، کتنی ہوئیں یہ پتہ نہیں ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی…
کیا شاہین آفریدی نے ماڈلنگ شروع کردی ہے؟
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کی نئی تصویر پر بے شمار دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔شاہین آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں تصویر بنوانے کے لیے پروفیشنل ماڈلز جیسا پوز دیتے…
لائٹنگ ٹھیک نہ ہونے پر عمران خان نے ٹھیکیدار کو گرفتار کرایا، امیر مقام
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ جلسے کی لائٹنگ ٹھیک نہ ہونے پر عمران خان نے ٹھیکیدار شیخ انوار کو گرفتار کرایا۔امیر مقام نے عمران خان کے جلسے کی لائٹنگ ٹھیک نہ ہونے پر ٹھیکیدار کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے…
حمزہ شہباز نے ڈالر کی قدر بڑھنے کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہمارے سفارتی تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اس نے شعبدہ بازی کی اس لیے ڈالر آج 200 روپے پر چلا گیا۔لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اتحادی رہنماؤں کے ہمراہ پریس…
سابق گورنر پنجاب کی دائر درخواست پر اعتراض
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر عہدے سے برطرفی کے خلاف آج دائر کی گئی درخواست پر اعتراض عائد کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کےاسٹنٹ رجسٹرار نے سابق گورنر کی درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے…