جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کر دیے۔اشتعال انگیز گفتگو سے متعلق مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف…

کاشتکاروں سے 425 روپے فی من گنا خریدیں گے: جہانگیر ترین

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں سے 425 روپے فی من گنا خریدیں گے۔ایک بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ نگراں حکومت نے گنے کی امدادی قیمت 400 روپے فی من مقرر کی ہے۔جہانگیر ترین کا کہنا…

سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کی پوتی اسرائیلی حملے میں شہید

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی پوتی گھر پر اسرائیلی حملے میں ماری گئی۔رپورٹس کے مطابق رؤی ہنیہ اسلامی…

پاکستان آج انگلینڈ سے اپنا آخری اور اہم ترین میچ کھیلے گا

پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے آج انگلینڈ سے اپنا آخری اور اہم ترین میچ کھیلے گی۔سیمی فائنل تک رسائی کیلئے گرین شرٹس اعداد و شمار کے عجیب و غریب کھیل سے دوچار ہے۔میچ میں پاکستان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 رنز بناتا ہے تو اسے…

امریکا کے ’بی 21 ریڈر‘ کی پہلی اڑان

امریکی ایئر فورس کے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل اسٹیلتھ بمبار طیارے ’بی 21 ریڈر‘ نے اپنی پہلی اڑان بھر لی۔بی 21 بمبار طیارے نے جمعے کی صبح کیلی فورنیا میں ایئرفورس کے 42 ویں پلانٹ سے پہلی مرتبہ باہر نکل کر اڑان بھری۔بمبار…

لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے سے متعلق صدر کے بیان پر تشویش ہے، مرتضیٰ سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے سے متعلق صدر مملکت کے بیان پر اظہار تشویش کیا ہے۔ مرتضیٰ سولنگی نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر مملکت عارف علوی وفاق کی علامت کے طور فرائض سر انجام دیں، ایسا تاثر نہ دیں کہ…

پیپلز پارٹی کے ساتھ تصادم کی فضا نہیں چاہتے، سینیٹر عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان کبھی انتخابی اتحاد نہیں ہوا اور نہ ہوگا، ہم نہیں چاہتے پیپلز پارٹی کے ساتھ تصادم کی فضا ہو۔ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے…

پیپلز پارٹی کے ساتھ تصادم کی فضا نہیں چاہتے، سینیٹر عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان کبھی انتخابی اتحاد نہیں ہوا اور نہ ہوگا، ہم نہیں چاہتے پیپلز پارٹی کے ساتھ تصادم کی فضا ہو۔ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے…

ڈھائی لاکھ پاکستانی اس سال سیاحت کے لیے دبئی آئے، امارتی حکام

دبئی محکمہ معیشت و سیاحت نے سال 2023ء میں ماہ ستمبر تک غیر ملکی سیاحوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ اس عرصہ کے دوران 2 لاکھ 54 ہزار پاکستانی دبئی آئے۔مقامی میڈیا کے مطابق اس سال جنوری سے ستمبر تک ایک کروڑ 24 لاکھ غیرملکی سیاح دبئی آئے،…

الیکشن کمیشن، نگراں حکومت آئینی فرض نبھانے میں مکمل ناکام ہیں، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد سے پارٹی کے خلاف ریاستی انتقام میں شدت آگئی ہے۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن…

پاکستان انگلینڈ کیخلاف 400 رنز کرے تو چانس ہے، عامر

فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ پاکستان انگلینڈ کے خلاف 400 رنز کرے تو چانس ہے، جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ اُمید پر دنیا قائم ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’’ہارنا منع ہے‘‘ میں بات کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں…

کوئٹہ، مولانا ہدایت الرحمٰن اپنے دفتر میں نظربند

گوادر کو حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن کو کوئٹہ دفتر میں نظربند کردیا گیا۔ترجمان جماعت اسلامی بلوچستان کا کہنا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمٰن نے دھرنے میں شرکت کے لیے چمن جانا تھا۔ترجمان عبدالولی شاکر نے مزید کہا کہ جمہوری جدوجہد…

ن لیگ اور MQM کے درمیان رابطوں میں تیزی

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان رابطوں میں تیزی آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا وفد11 نومبر کو ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کرے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ن کے وفد میں سعد رفیق، بشیر میمن، ایاز صادق اور…

بابر اعظم کو خود کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، عبدالرزاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو خود کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، ویرات کوہلی نے بھی کپتانی چھوڑ کر اچھا پرفارم کیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں عماد وسیم اور محمد عامر نے بھی اظہار خیال…

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3.76 کروڑ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 3 نومبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 3.76 کروڑ ڈالر بڑھ کر 12 ارب 61 کروڑ ڈالر رہے۔اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ…

غزہ: بچوں کیساتھ 5 گھنٹے پیدل سفر، باہمت خاتون کو خراج تحسین

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری اور شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکیوں کے بعد لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔غزہ کے مجبور و بے کس شہری اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہورہے ہیں، اس دوران درد بھرے مناظر بھی سامنے…

بیٹھے رہنے کے بجائے قیلولہ کرنے سے ہارٹ اٹیک کے خطرات کم ہوجاتے ہیں، تحقیق

قیلولہ (دوپہر کے کھانے کے بعد کچھ دیر کیلئے لیٹ جانا) کرنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آپ کا یہ عمل امراض قلب کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق کوئی بھی جسمانی سرگرمی جیسے کہ جاگنگ سے لے کر قیلولہ کرنا امراض اور اسٹروک میں کمی…

انتخابات کی شفافیت مشکوک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) ترجمان نے کہا ہے کہ ایک اعلیٰ عہدیدار کی طرف سے انتخابات کی شفافیت مشکوک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں ای سی پی ترجمان نے کہا کہ اعلیٰ عہدیدار کا یہ طرز عمل مناسب نہیں…

بھائی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی پر میاں اسلم اقبال کا مؤقف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کی جانب سے اپنے بھائی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد بیان سامنے آگیا۔اپنے بیان میں اسلم اقبال نے کہا کہ بھائی امجد اقبال کے سیاسی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں، تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں…

لندن: فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، جنگ عظیم کی یادگار سینوٹاف کے قریب جانے پر پابندی

لندن پولیس نے جنگ عظیم کی یادگار سینو ٹاف کے قریب جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین نے یادگار کے قریب جانے کی کوشش کی تو گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس کے مطابق مظاہرین…