جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

صرف کھلاڑیوں سے نہیں کھلانے والوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، راشد لطیف

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم راشد لطیف نے کہا ہے کہ صرف کھلاڑیوں سے نہیں بلکہ کھلانے والوں سے بھی سوال ہونا چاہیے۔کراچی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ہم نے کافی وقت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر توجہ دی ہے۔…

بابر اعظم کو ہی آسٹریلیا کے ٹور پر قیادت کرنی چاہیے، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس فیصلہ کرنے کا وقت ہے۔ بابر اعظم کو ہی آسٹریلیا کے ٹور پر قیادت کرنی چاہیے۔کراچی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے اس ٹیم سے کافی امید…

190 ملین پاؤنڈ کیس: نیب نے بشریٰ بی بی کے سامنے 11 سوال رکھ دیے، ذرائع

190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل کیس میں سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوئیں، نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کے سامنے 11 سوال رکھے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوالات کا تعلق بشریٰ بی بی، ذلفی بخاری اور چیئرمین پاکستان…

کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آگ لگ گئی

کراچی کے آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آگ لگ گئی۔ لوگوں کو سیڑھیوں کی مدد سے دوسری عمارت میں منتقل کیا جارہا ہے۔چار منزلہ عمارت کے بجلی کے میٹر سے شروع ہونے والی آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کےلیے چار فائر ٹینڈرز اور ایک…

سراج الحق کا 19 نومبر کو لاہور میں غزہ مارچ کا اعلان

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے او آئی سی کے اجلاس پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے 19 نومبر کو لاہور میں عظیم الشان غزہ مارچ کا اعلان کر دیا۔امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر میں اسماعیل…

بوجہ موسم کوشش ہے غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل تیز ہو: جان اچکزئی

نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ موسم کے پیش نظر غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل زیادہ تیز ہو۔ نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر…

سابق سینیٹر وقار احمد نے وطن واپسی پر عدالت میں سرنڈر کر دیا

نیب لاہور کے کیس میں نامزد ملزم سابق سینیٹر وقار احمد نے وطن واپسی پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے سرنڈر کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے سابق سینیٹر وقار احمد کے خلاف کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد…

توشہ خانہ، 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل: چیئرمین PTI کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے۔احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے…

سابق ڈی جی ایس بی سی اے یاسین شر کے وارنٹِ گرفتاری جاری

کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف دائر درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی ایس بی سی اے یاسین شر کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیس کی…

فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے اسلام آباد میں پھیلنے کا انکشاف

انتہائی کم ہونے والے فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے اسلام آباد میں پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔پمز اسپتال کے انفیکشن ڈیزیز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اختر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے 2 کیسز سامنے آئے…

اسلامی ممالک صرف اجلاس کرتے رہے، غزہ میں شہادتیں 12 ہزار ہو گئیں: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک صرف اجلاس کر رہے ہیں جبکہ غزہ میں 12 ہزار شہادتیں ہو گئیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ وہاں کے لوگ پوچھتے ہیں کہ مسلم ممالک کی فوجیں…

رضوانہ تشدد کیس: چیف کمشنر اسلام آباد اور عدالتی معاونین سے دوبارہ تفصیلی جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے اور چائلڈ لیبر روکنے کے معاملے پر چیف کمشنر اسلام آباد اور عدالتی معاونین سے دوبارہ تفصیلی جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ کے کمسن ملازمہ…

پاکستان اور آئی ایم ایف کے پالیسی سطح کے مذاکرات مکمل

پاکستان اور بین الاقومی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کے درمیان ہونے والے پالیسی سطح کے مذاکرات مکمل ہو گئے۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کی سربراہی میں وفد مذاکرات میں شریک ہوا، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر بھی…

اسموگ: ڈی سی جھنگ، حافظ آباد، خانیوال، ننکانہ، بہاولنگر، شیخو پورہ کے تبادلے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جھنگ، حافظ آباد، خانیوال، ننکانہ، بہاولنگر، شیخو پورہ کے ڈپٹی کمشنرز فوری بدلے جائیں، چیف سیکریٹری پنجاب فوری ان افسران کو تبدیل کرنے کا…

پاکستان کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے استعفیٰ دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے لیگز میں مصروفیت کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق مورنی مورکل کو دورۂ آسٹریلیا تک پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنا تھا۔دوسری جانب اس حوالے سے عمر گل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر…

برطانوی وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ کو عہدے سے ہٹا دیا

برطانیہ کے وزیرِ اعظم رشی سونک نے وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کو عہدے سے ہٹا دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم رشی سونک نے اپنی کابینہ میں بطور وزیرِ داخلہ ذمے داریاں انجام دینے والی سویلا بریورمین کو وزارت سے بر طرف کر دیا ہے۔میڈیا…

ڈی آئی خان: آئل اینڈ گیس ڈرلنگ کمپنی کے کانوائے پر دہشت گردوں کاحملہ، پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان کے  سب ڈویژن درازندہ میں آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی کے کانوائے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا…

پاکستان کے بولنگ کوچ مورنی مورکل کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ مورنی مورکل کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کو بولنگ کوچ کی ذمے داریاں ملنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ مورنی مورکل کا پاکستان…

مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیدیا گیا

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کک بیکس وصولی کے کیس میں  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب…

جے شاہ سری لنکا کی کرکٹ چلا رہے ہیں: رانا ٹنگا کا الزام

سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ پر الزام عائد کیا ہے کہ جے شاہ سری لنکا کی کرکٹ چلا رہے ہیں۔ایک بیان میں رانا ٹنگا نے کہا ہے کہ جے شاہ کے پریشر کی وجہ سے سری لنکا کی کرکٹ تباہ کر دی گئی،…