Browsing Category
Urdunews
این اے 240: ٹی ایل پی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی۔ریٹرننگ آفیسر نے ٹی ایل پی کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کی۔ڈسٹرکٹ…
اورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی بے بس ملزم پر پولیس اہلکار نے گولی چلا دی
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک پولیس مقابلے میں زخمی ہو کر گرنے والے بے بس ملزم پر پولیس اہلکار نے گولی چلا دی۔ پولیس کے مطابق مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ویسٹ فرخ رضا کے…
جس نے جتنا کریڈٹ لینا ہے لے لے، ہمارا کام پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے، حنا ربانی کھر
وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معاملے پر جس نے جتنا کریڈٹ لینا ہے لے لے، ہمارا کام پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا…
انگلینڈ نے نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنادیا
انگلینڈ نے نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنادیا۔ایمسٹل وین میں آج ہونے والے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے نیدرلینڈز کے خلاف 4 وکٹ پر 498 رنز بنا کر ریکارڈ اپنےنام کیا۔اس سے قبل انگلینڈ ہی…
میری اہلیہ کی گاڑی پر بھی سیدھی گولی ماری گئی، مصطفیٰ کمال
پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں ہنگامہ آرائی کے دوران مجھے بھی گولی لگی ہے اور میری اہلیہ کی گاڑی پر بھی سیدھی گولی ماری گئی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے…
روس کے 15 ہزار امیر افراد ملک چھوڑنے کیلئے تیار
برطانیہ کی وزارت دفاع کے مطابق روس کے ہزاروں کروڑ پتی افراد ملک چھوڑ کر باہر جانا چاہتے ہیں۔برطانوی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ روس کے 15 ہزار امیر افراد نے امیگریشن کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔دوسری طرف روسی افواج کی یوکرین میں پیشقدمی…
شہزادہ محمد بن سلمان 22 جون کو ترکی پہنچیں گے
سعودی شہزادہ محمد بن سلمان 22 جون کو ترکی پہنچیں گے، دارالحکومت انقرہ میں ترک صدر طیب اردوان سے ان کی ملاقات ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی میں معاون ثابت ہوگی۔رواں برس اپریل کے…
پنجاب: 14 ڈی آئی جیز کے تبادلوں کے احکامات جاری
حکومت پنجاب نے 14 ڈی آئی جیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے، سابق آئی جی اسلام آباد احسن یونس ڈی آئی جی، آئی ٹی پنجاب پولیس تعینات کردیے گئے۔صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق وقاص نذیر ڈی آئی جی آپریشن پنجاب جبکہ کاشف مشتاق کو ڈی آئی…
جولین اسانج کو برطانیہ سے امریکا بھیجنے کی منظوری
برطانوی وزیرِ داخلہ پریتی پٹیل نے جولین اسانج کو امریکا بھیجنے کی منظوری دے دی۔برطانوی محکمۂ داخلہ کے مطابق جولین اسانج امریکا بھیجے جانے کے خلاف 14 دن میں اپیل کر سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جولین اسانج 11-2010ء میں وکی لیکس کے…
اچھی خبر کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، شہباز گل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ اچھی خبر کا کریڈٹ عمران خان اور پاکستان کے عوام کو جاتا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات برے ہیں مگر خوشخبریاں آنا…
کراچی ویسٹ کے تھانوں میں خواتین اہلکاروں کی اہم عہدوں پر تعیناتی
کراچی میں ضلع غربی کے مختلف تھانوں میں خواتین پولیس اہلکاروں کو ہیڈ محرر اور کرائم محرر جیسے اہم عہدوں پر تعینات کردیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ضلع غربی فرخ رضا کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات…
پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری، تیسرے نمبر پر آگیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستان ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے جو چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی۔ون ڈے کی نئی رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر…
این اے 240: ہنگامہ آرائی کے دوران مصطفیٰ کمال کو بھی گولی لگی تھی
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں ہنگامہ آرائی کے دوران مصطفیٰ کمال کو بھی گولی لگی، گذشتہ روز جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے زخمی ہونے کا اشارہ دیا تھا۔ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ نتائج کی تبدیلی…
11 ماہ میں کتنے کروڑ ڈالرز کی گاڑیاں اور سونا درآمد کیا گیا؟
پاکستانیوں نے گزشتہ 11 ماہ میں کتنے کروڑ ڈالرز کی گاڑیاں اور سونا درآمد کیا ہے؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 11 ماہ کے دوران 57 کروڑ 83 لاکھ 34 ہزار ڈالرز کی کمپلیٹلی بِلٹ اَپ (سی بی یو) گاڑیاں…
گیلانی و خورشید شاہ کی مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کرنے والے پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور سید خورشید…
جامشورو، رینجرز کی کارروائی، حساس اداروں کا جعلی افسر گرفتار
پاکستان رینجرز اور پولیس نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر جامشورو میں کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے ایک واکی ٹاکی، ایک کار اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم عبدالرزاق…
اسپیکر و دیگر اہم افسران کیخلاف قانونی کارروائی کا امکان
محکمہ قانون کی جانب سے اسپیکر پرویز الہٰی، سیکریٹری اسمبلی اور اہم افسران کیخلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کی رائے میں آرڈیننس جاری ہونے کے بعد اسپیکر اور سیکریٹری اسمبلی کے اقدامات غیر آئینی ہیں۔محکمہ…
روس کو آلو کی برآمد کے حوالے سے ٹی سی پی کا اجلاس طلب
پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز و امپورٹرز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) نے حکومت کو روس سے آلو کے بدلے گندم درآمد کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔پی ایف وی اے کے سربراہ اعلیٰ وحید احمد کا کہنا ہے کہ رواں برس 7.5 ملین ٹن آلو کی…
وزیر اعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی مقبولیت میں اضافہ
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف کو 6 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد وہ بھی پاکستان کے مقبول ترین سیاستدانوں کی فہرست میں شامل ہوگئے…
انٹر بینک میں ڈالر ریکارڈ 209 روپے کا ہوگیا
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ 33 پیسے مہنگا ہو کر 209 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ملک میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر پہلی بار…