جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

کسی کی شکل سے کوئی مسئلہ نہیں، ہم نے 2 ماہ کابینہ کے بغیر گزارا کیا، حمزہ شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انہیں کسی کی شکل سے کوئی مسئلہ نہیں، ہم نے 2 ماہ کابینہ کے بغیر گزارا کیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ جو شخص ایک کروڑ نوکریاں دینے کا کہہ کر آیا، لاکھوں کو بےروزگار کر…

برطانیہ: کورونا سے اموات دو لاکھ سے متجاوز، 27 لاکھ افراد اب بھی وبا میں مبتلا

برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات دو لاکھ سے بھی بڑھ گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کا 2 لاکھ کا ہندسہ جون میں عبور کر گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق رجسٹریشن میں تاخیر کے سبب اعداد و شمار اب جاری کیے گئے۔ جولائی…

نیب میں 13 ڈائریکٹر تبدیل کر دیے گئے

قومی احتساب بیورو (نیب) میں 13 ڈائریکٹرز تبدیل کر دیے گئے۔نیب لاہور سے 4 ڈائریکٹرز کو تبدیل کیا گیا ہے، جبکہ بلوچستان اور کراچی سے 2، 2 ڈائریکٹرز تبدیل کیے گئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، سکھر، ملتان اور خیبر پختونخوا سے…

ناجائز اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب لاہور کا فرح خان کو نوٹس

آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب لاہور نے سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فرح خان  20 جولائی کو متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ پیش ہوں۔ نیب کا کہنا ہے کہ فرح خان…

ایل این جی ریفرنس: فرد جرم پر شاہد خاقان سے اعتراضات طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایل این جی ریفرنس میں عائد فرد جرم پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اعتراضات طلب کر لیے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی ریفرنس میں فرد جرم کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی کی…

پسند کی شادی پر 9 ماہ کی حاملہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

لاڑکانہ میں سیشن کورٹ کے قریب مسلح افراد نے نو بیاہتا جوڑے پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے لڑکی جاں بحق اور اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا۔ مقتولہ کے شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ اس کے سسر نے کی، مقتولہ بیوی نو ماہ کی حاملہ تھی۔ مقتولہ کے…

عمران نیازی کے پاس فرح گوگی کے دفاع کے سوا کوئی کارکردگی نہیں، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کے پاس فرح گوگی کے دفاع کے سوا کوئی کارکردگی نہیں، عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران نیازی اپنی…

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، پاکستان میں برقرار

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 200 روپے برقرار ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 21…

شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش دیگ میں ڈال دی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 4 میں اسکول چوکیدار نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو دیگ میں ڈال کر جھلسا دیا۔گلشن اقبال میں نجی اسکول میں چوکیدرا کے کوارٹر سے خاتون کی جھلسی ہوئی لاش ملی۔ ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق…

بارش کے دوران الزامات کی سیاست کی گئی، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران الزامات کی سیاست کی گئی، افسوس ہوتا ہے معاملےکو لسانی بنا دیا جاتا ہے، اب بلدیاتی الیکشن آنے ہیں تو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ…

مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تعمیرات غیرقانونی قرار دینے کا فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیوی گالف کورس غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سی ڈی اے اور وائلڈ لائف مینجمنٹ کو قبضہ لینے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک پر تجاوزات کے خلاف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔عدالت کا تفصیلی…

پوپ فرانسس کی جانب سے پہلی بار خواتین بشپ ایڈوائزری کمیٹی کے لیے نامزد

پوپ فرانسس نے پہلی بار خواتین کو بشپ ایڈوائزری کمیٹی کے لیے نامزد کر دیا۔ ویٹیکن سے جاری بیان کے مطابق پوپ فرانسس نے دو نن اور ایک دوسری خاتون کو ایڈوائزری کمیٹی میں نامزد کیا ہے۔اس سے پہلے بشپ ایڈوائزری کمیٹی میں تمام مرد ہی شامل ہوتے…

کروشیا میں یورو کا بطورِ کرنسی استعمال کب ہو گا؟

یکم جنوری 2023ء سے کروشیا میں یورو بطور کرنسی استعمال کیا جائے گا، اس حوالے سے یورپین کونسل نے درکار 3 مالیاتی قوانین کی منظوری دے دی ہے۔کروشیا یورپین یونین میں یورو کو بطورِ قومی کرنسی استعمال کرنے والا 20 واں ملک ہوگا جس کی اب تمام…

روس کا 3 یوکرینی طیارے مار گرانے کا دعویٰ

روس کی جانب سے مشرقی یوکرین میں 3 یوکرینی لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔روسی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ روس نے یوکرین کے 3 فوجی طیارے مار گرائے ہیں۔روس کی جانب سے ایس یو 24 اور ایس یو 25 لڑاکا طیاروں کو ڈونیٹسک کے علاقے میں…

کامن ویلتھ گیمز کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا

کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا جبکہ ٹیم کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکمل حسین، محمد عبداللّٰہ اشتیاق، رضوان علی، محمد عبداللّٰہ، عماد شکیل بٹ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے…

سابق امریکی مشیر کا غیرملکی بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف

امریکا کے سابق قومی سلامتی مشیر جان بولٹن نے ایک انٹرویو میں دوسرے ممالک میں بغاوت کی منصوبہ بندی میں مدد کرنے کا اعتراف کر لیا۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں جان بولٹن کا کہنا ہے کہ بغاوت کی منصوبہ بندی کی مدد میں بہت زیادہ کام…

زوار حسین کی وضاحت غیر تسلی بخش قرار، الیکشن کمیشن نے جرمانہ عائد کردیا

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے حلقے پی پی 224 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار زوار حسین کی وضاحت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کردیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار زوار حسین نے انتخابی مہم میں وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمٰن…

بھارت: گجرات میں بارشوں سے 14 افراد ہلاک

بھارتی ریاست گجرات میں موسلا دھار بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں مون سون کی بارشوں کے باعث سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہونے سے کئی گھر تباہ ہو گئے۔نئی دہلی بھارت میں سیلابی ریلا لوگوں…

لاڑکانہ: نوبیاہتا جوڑے پر فائرنگ، خاتون جاں بحق، شوہر زخمی

صوبۂ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کی سیشن کورٹ کے قریب مسلح افراد نے نوبیاہتا جوڑے پر فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ اور زخمی نوجوان نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔پولیس کا…

سری لنکن وزیراعظم قائم مقام صدر مقرر

سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کو ملک کا قائم مقام صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔صدر گوتا بایا راجا پاکسے کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وزیراعظم کو قائم مقام صدر بنایا گیا ہے۔اس سے پہلے سری لنکن ایئر فورس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سری لنکن…