جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

اگر کوئی سوچے کہ آسانی سے رزلٹ ہضم کر لیں گے تو ایسا نہیں ہوگا، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سوچے کہ آسانی سے رزلٹ ہضم کر لیں گے تو ایسا نہیں ہوگا، اب نظریہ ضرورت کو دفن کرنا ہوگا، نوازشریف کو پورے کا پورا سچ قوم کے سامنے رکھنا چاہیے۔اپنے بیان میں جاوید لطیف نے کہا…

2005 میں شہلا رضا کے بچے بھی نالے میں ڈوب گئے تھے

کراچی کے نالوں میں شہریوں کے گرنے کا واقعہ کوئی پہلی مرتبہ پیش نہیں آیا، بلکہ بالکل اسی طرح کا واقعہ آج سے 17 سال پہلے شہلا رضا کے ساتھ بھی پیش آیا تھا۔گزشتہ روز شادمان میں پیش آنے والے واقعے کی طرح  کا ایک واقعہ 2005 میں گلشن اقبال…

میانوالی: فائرنگ کے تبادلے میں 2 نوجوان مارے گئے

میانوالی کے علاقے کمرمشانی میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 نوجوان مارے گئے۔میانوالی پولیس کے مطابق ماضی میں دونوں نوجوان ایک ہی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے تھے، جس کی ایک نوجوان سے شادی ہونے پر دوسرا غصے میں تھا۔پولیس کے مطابق دونوں نوجوان کرکٹ…

فاروق ستار کا این اے 245 کا ضمنی الیکشن تالے کے نشان پر لڑنے کا اعلان

سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار نے این اے 245 کا ضمنی الیکشن تالے کے نشان پر لڑنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ میں نے آج تنظیم بنانے کا اعلان کردیا ہے، اب آپ دیکھیے گا کہ پتنگ کا کیا حال ہونا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے…

چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دے، ہمیں اس پر کوئی اعتماد نہیں ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ہروانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دے، ہمیں اس پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ بند…

عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس میں مٹھائی تقسیم کروائی، ذرائع

عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس میں مٹھائی تقسیم کروائی، اس کے ساتھ ہی گھر میں بنایا گیا زردہ بھی تقسیم کروایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی اجلاس کے دوران زردہ تقسیم کرتے وقت عمران خان نے کہا کہ کہا کہ اسے خصوصی طور پر بنوایا ہے۔عمران خان…

اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کا منفی دن، انڈیکس میں 707 پوائنٹس کی بڑی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس میں 707 پوائنٹس کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد 41 ہزار 367 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 800 پوائنٹس…

کور کمیٹی اجلاس میں پنجاب اور وفاقی حکومت کو ہٹانے کیلئے فیصلہ ہوگا، عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آج عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس بلایا تھا، اجلاس میں پنجاب حکومت، وفاقی حکومت کو ہٹانے کے لیے فیصلے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جس طرح…

ن لیگی قیادت کا ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات پر غور

وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات جاننے کے لیے سر جوڑ لیے۔پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں وزیر اعظم کی زیر صدارت ن لیگی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللّٰہ، خواجہ محمد…

شادمان ٹاؤن کا نالہ کراچی والوں کیلئے موت کا کنواں بن گیا

کراچی کے نالے یا موت کے کنویں؟ شادمان ٹاؤن کا نالہ کراچی والوں کے لیے موت کا کنواں بن گیا، اورنگی ٹاؤن کے ماں بیٹے کو نگلنے والے اس نالے کو تیز بارشوں کی پیشگوئیوں کے باوجود کھلا چھوڑ دیا گیا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کا سب سے بڑا…

شہباز شریف کو اب استعفیٰ دے کر نئے الیکشن کا اعلان کردینا چاہیے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب استعفیٰ دے کر نئے الیکشن کا اعلان کردینا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت وینٹی لیٹر پر ہے، شہباز شریف اب کہاں کے…

شعیب اختر نے بھی بابر اعظم کی تعریف کر دی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شعیب اختر نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی گزشتہ روز کی سنچری منفرد اور غیر معمولی حالات میں تھی۔انہوں نے بابر…

صدرِ مملکت کا عظیم عالمی رہنما نیلسن منڈیلا کوخراجِ عقیدت

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسانی وقار، مساوات کے غیر معمولی وکیل عظیم عالمی رہنما نیلسن منڈیلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے نیلسن منڈیلا کی مسلسل جدوجہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا آزادی، امن اور سماجی…

ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے ٹیم کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد بھارت تیسرے…

سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو کشمیر پریمئیر لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی

سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ قومی کرکٹرز کے لیے کشمیر پریمیئر لیگ کے دروازے کھل گئے۔ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ریڈ بال کرکٹرز کو بھی ڈرافٹ میں شامل ہونے کی اجازت مل گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ میں پک ہونے والے کرکٹرز کے بارے میں…

موجودہ حکومت کی نااہلی سے روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے: اسد عمر

مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی نااہلی سے روپیہ بتدریج اپنی قدر کھو رہا ہے۔اسد عمر نے اپنے  بیان میں کہا ہے کہ نااہل حکمران پاکستانی معیشت کو کھائی میں دھکیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ…

عمران خان کو پرویز الہٰی کی مبارکباد

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر برائے پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے ٹیلی فون کر کے عمران خان کو ضمنی انتخابات میں…

شہباز شریف اسی ہفتے اسمبلی توڑ دیں: شیخ رشید

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے مطالبہ کیا ہے شہباز شریف اسی ہفتے اسمبلی توڑ دیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نے ن لیگ کو ختم کر دیا، فضل الرحمٰن آ کر قل پڑھائیں۔سابق وزیرِ داخہ نے کہا کہ آصف…

جاری کیے گئے بیان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، صدر سپریم کورٹ بار

سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون نے موجودہ حکومت کی قانونی حیثیت کھونے کے اعلامیے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار نے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ موجودہ حکومت کو…

تحریکِ انصاف کی جیت کے بعد عمران خان کا پہلا بیان سامنے آ گیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں 20 میں سے 15 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد پیغام جاری کیا گیا ہے۔سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی سوشل میڈیا سائٹس کا سہارا لیتے…