جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

جاپان آئندہ کبھی جنگ نہیں چھیڑے گا، وزیراعظم فومیو کیشیدا

جاپان میں جنگ عظیم دوئم کے اختتام کی 77 ویں سالانہ تقریب منعقد ہوئی، وزیراعظم فومیو کیشیدا نے کہا کہ جاپان دوبارہ کبھی جنگ نہیں چھیڑے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پچھلے سال اکتوبر میں وزیراعظم بننے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کیشیدا…

کشمیریوں کو آزادی ملنے تک بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ مناتے رہیں گے، علی رضا سید

پیر 15 اگست یوم سیاہ کے موقع یورپی ہیڈ کوارٹرز برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کا اہتمام کشمیر کونسل (ای یو) نے کیا۔مظاہرے میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ، کشمیر پیس فورم، پی پی پی اور پی ٹی آئی…

عدالت کا ایم کیو ایم لندن کے 17 افراد کی رہائی کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ایم کیو ایم لندن کے 17 افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔کراچی پولیس نے گزشتہ روز سابق ایم پی اے نثار پہنور سمیت ایم کیو ایم لندن سے وابستہ 17 افراد کو حراست میں لیا تھا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے تمام افراد کو 5،5…

قومی اسمبلی میں انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشن بل 2022 متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی میں انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشن بل 2022 متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشن بل 2022 ایوان میں پیش کیا۔قومی اسمبلی میں انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشن بل کی شق وار منظوری…

پی ٹی آئی وفد کو شہباز گل سے ملنے نہیں دیا گیا، عمر ایوب

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے حکام نے پاکستان تحریک انصاف کے وفد کو پارٹی قائد کے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے ملاقات نہیں کرنے دی۔سابق وفاقی وزیر عمر ایوب، پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر، علی نواز اعوان…

لاہور بورڈ کا پریکٹیکل امتحان کے دوبارہ انعقاد کا اعلان

لاہور بورڈ نے سیکنڈری اسکول کے سالانہ امتحان 2022 کے پریکٹیکل امتحانات کے دوبارہ انعقاد کا اعلان کردیا۔ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق ایسے امیدوار جو ناگزیر وجوہات کی بنا پر پریکٹیکل امتحانات نہیں دے سکے تھے وہ اب دوبارہ امتحان دے سکتے…

پاک فضائیہ کے 7 افسران کی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

پاک فضائیہ کے 7 افسران کو ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں فاروق ضمیر آفریدی اور اورنگزیب احمد شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق ایئر وائس مارشل تیمور اقبال اور…

پاکستان میں کیمبرج انٹرنیشنل کے اے ایس اور اے لیول جون 2022 کے امتحانی نتائج جاری

پاکستان میں کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول کے اسکولوں کے لیے جون 2022 کے امتحانی سیریز کے نتائج جاری کر دیے گئے۔کووڈ۔19 کے وبائی امراض کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باعث اس سال تقریباً تمام ممالک میں امتحانات کی تاریخ آگے بڑھی، جون…

حسنین کے ایکشن پر سوال اٹھانے کی کوشش، پاکستانیوں نے اسٹوئنس کی کلاس لے لی

بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیے جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر میدان میں اترنے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین بلے بازوں کے لیے وبال بن گئے۔ انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں محمد حسنین نے اپنی تباہ کن بولنگ سے آسٹریلینز کے چھکے چھڑادیے،…

شہباز گل طبی معائنہ، اڈیالہ جیل انتظامیہ تعاون سے گریزاں

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے طبی معائنے کے معاملے میں اڈیالہ جیل کی انتظامیہ اسلام آباد پولیس سے تعاون سے گریز کر رہی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق قانون کے مطابق شہباز گل کا طبی معائنہ اسلام آباد پولیس نے…

کوئٹہ: اے ایس ایف کی کارروائی، شارجہ کے مسافر کے قبضے سے 2 کلو آئس برآمد

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ کے مسافر کے قبضے سے 2 کلوگرام سے زائد آئس برآمد کرلی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق شارجہ جانے کے لیے مسافر رضوان علی کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا…

سیلاب کے باعث ضلع موسیٰ خیل میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ کے گاؤں ماچکا میں شدید بارشوں کے باعث تین ڈیمز ٹوٹنے سے نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے سے کئی بستیاں اُجڑ گئی ہیں، راڑہ ہاشم ندی سے مزید 2 افراد کی لاشیں اور 3 زخمیوں کو نکالا گیا، ضلع موسیٰ خیل میں جاں بحق…

امریکا: تھیم پارک کے باہر فائرنگ سے 3 افراد زخمی، حملہ آور فرار

امریکی ریاست الینائے کے تھیم پارک کے باہر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دو زخمیوں کو علاقے میں واقع اسپتال بھیجا گیا جبکہ تیسرے زخمی نے اسپتال جانے سے انکار کیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق…

دریائے راوی: بھارت کا چھوڑا گیا پانی آج پاکستان میں داخل ہوگا

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑا گیا پانی آج رات پاکستانی حدود میں داخل ہو جائے گا۔لاہور سے جاری بیان میں فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے کہا کہ دریائے راوی میں جسر کے مقام پر آج رات پانی کا بہاؤ 70 ہزار…

طوفانی بارشوں سے دراوت ڈیم پہلی بار بھر گیا، مرتضیٰ وہاب

سندھ کے ضلع جامشورو میں واقع دراوت ڈیم بھی تیز بارشوں کے بعد پہلی بار پانی سے سیراب ہوگیا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہیلی کاپٹر سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کی جس میں پانی سے بھرا ہوا ڈیم دیکھا جاسکتا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ پہلا…

ملعون سلمان رشدی پر حملے سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں، ایران

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ملعون سلمان رشدی پر حملے سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کرتے ہیں۔ تہران سے جاری اپنے بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو بھی اسلامی جمہوریہ ایران پر الزام عائد کرنے کا…

افغانستان کسی کیلئےخطرہ نہیں، افغان وزیراعظم ملا حسن اخوند

افغانستان کے وزیراعظم ملا حسن اخوند کا کہنا ہے افغانستان کسی ملک کیلئےخطرہ نہیں، دیگر ممالک کو افغانستان کے ساتھ مثبت سیاسی اور تجارتی روابط رکھنا چاہیے۔ طالبان حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر جاری پیغام میں افغان وزیراعظم نے قوم کو…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس واپس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 764 پوائنٹس کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 43 ہزار 621 پر بند ہوا ہے۔حصص بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کا…

شام میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

شام میں امریکی فوج اور اس کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کی زیر استعمال ایک فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔امریکی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ال طنف گیریژن کے علاقے میں فوج اور اتحادی مسلح گروپس نے…

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کی بڑی کمی

ڈالر کی قدر کے نیچے آنے کے ساتھ ساتھ ملک میں سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ آج ملک میں سونے کے فی تولہ بھاؤ میں 4300 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ…