Browsing Category
Urdunews
پولیس نے بدمعاشی کرکے شہباز گِل کو اسلام آباد منتقل کیا، وزیر داخلہ پنجاب
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے شہباز گِل کو قریبی اسپتال شفٹ کرنے کی کوشش کی، مگر اسلام آباد پولیس نے بدمعاشی کرتے ہوئے رینجرز کی زیر نگرانی اسلام آباد شفٹ کیا۔ہاشم ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ شہباز گِل کی…
بھارت: 100 گھروں میں چوری کرنے والی ملازمہ گرفتار
بھارت میں 100 گھروں میں گھریلو ملازمہ بن کر چوری کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کو امرپالی گاؤں کی سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے 3 لاکھ روپے کے…
شہباز گِل کے وینٹیلیٹر پر ہونے کا دعویٰ
بغاوت کے مقدمے میں اسلام آباد پولیس کی زیر حراست پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی ناساز طبیعت کے مزید بگڑنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔یہ دعویٰ شہباز گل کے آفیشل سوشل…
ججز بحالی تحریک میں کپتان چوتھے روز رو پڑے تھے: سعد رفیق
وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ججز بحالی تحریک میں کپتان چوتھے روز رو پڑے تھے۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ہم تب بھی کئی کئی ماہ بند رہے، سچ جان کر جیو۔ان کا کہنا ہے کہ کسی کے جیل…
منکی پاکس کے انسانوں سے جانوروں میں منتقلی کے پہلے کیس کی تصدیق
منکی پاکس کے انسان سے جانوروں میں منتقل ہونے کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آگیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فرانس میں ایک پالتو کتے میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق، 4 سالہ اٹیلین گرے ہاؤنڈ کے جسم پر 10جون کو چھالے…
پاکستان: مزید 578 کورونا کیسز ریکارڈ، 2 مریض فوت
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 2 مریض جاں بحق ہو گئے۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی…
میرا نام ون ڈے کرکٹ سے بنا یہ بکواس ہے، روہت شرما
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ میرا نام ہی ون ڈے کرکٹ سے بنا ہے یہ سب فضول کی باتیں ہیں۔ روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ کی اہمیت ختم ہونے کی بات کو مسترد کر دیا۔روہت شرما نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ کی آج بھی اہمیت ہے، لوگ پہلے…
کراچی: ملیر ندی میں بہنے والی گاڑی مل گئی، سوار 7 افراد کا پتہ نہیں
کراچی میں ایم نائن لنک روڈ پر ملیر ندی کے سیلابی پانی میں بہنے والی گاڑی ندی سے مل گئی، تاہم گاڑی میں سوار 7 افراد کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا۔لواحقین کے مطابق گاڑی میں ڈرائیور اور 4 بچوں سمیت 7 افراد سوار تھے۔گزشتہ رات ہونے والی بارش کے…
PTI کے دباؤ کے باعث عمران کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی جعلی ریکارڈ سے بھرے تھے، پی ٹی آئی کے دباؤ کے باعث ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لیے خصوصی برتاؤ کی سہولت اب بھی موجود ہے، بتایا…
سندھ بھر میں آج بھی تیز بارشوں کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے آج بھی سندھ بھر میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ کراچی، حیدرآباد اور ٹنڈوالہ یار سمیت سندھ کے منختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی کی ملیر ندی کے سیلابی پانی میں عمر سنز کے مقام پر 2 لڑکوں کے…
سعودی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ٹیلیفونک رابطے کا تذکرہ
جدہ کے قصرالسلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کے اجلاس میں سعودی ولی عہد سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ٹیلیفونک رابطے کا تذکرہ کیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے سعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کرنے میں…
کابل، مسجد کے اندر دھماکا، 20 افراد جاں بحق
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکا سر کوتل خیر خانہ کے علاقے کی ایک مسجد…
ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا، قمر زمان کائرہ
وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا، سیاست دانوں کی لڑائیوں میں ملک کا نقصان ہوتا ہے۔آل پارٹیز استحکام معیشت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اتنی ہی خرابیاں ہیں جتنی اور…
مولانا فضل الرحمان کی ٹوئٹر پر نئی پروفائل تصویر
موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، پاکستان کے مذہبی و سیاسی رہنما بھی سوشل میڈیا پر نا صرف سرگرم ہیں بلکہ نئی نئی تصاویر بھی پوسٹ کرتے ہیں۔آج جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ٹوئٹر پر نئی…
شہباز گل پمز منتقل، معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل
بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسر نے اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کو انتباہ…
خیبرپختونخوا: 5 قومی اسمبلی نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل
خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 5 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کےلیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر کاغذات نامزدگی درست ہونے کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی…
شہباز گل کی حوالگی: ڈی آئی جی راولپنڈی کیخلاف کیس بنانے کا فیصلہ، ذرائع
بغاوت کے مقدمے میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو عدالتی حکم پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کے معاملے پر ڈی آئی جی راولپنڈی رانا رؤف نے احکامات مبینہ طور پر ماننے سے انکار کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی…
معروف کارٹونسٹ ارشاد حیدر زیدی انتقال کر گئے
اپنے شرارتی کارٹونوں سے جیو نیوز کے ناظرین کے ہونٹوں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ملک کے معروف کارٹونسٹ ارشاد حیدر زیدی انتقال کر گئے۔ وہ زیدی کارٹونسٹ کے نام سے معروف تھے۔ ارشاد حیدر زیدی نے اپنے کیریئر کا آغاز 1950 کی دہائی میں فیض احمد…
کراچی میں آج سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں ریکارڈ ہوئی، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیر کی صبح 11 سے رات 8 بجے تک بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 68 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قائد آباد 37، گڈاپ اور صدر میں 29، 29 ملی میٹر، سعدی…
عمران خان نے کبھی قانون شکنی کی ترغیب نہیں دی، فرخ حبیب
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے کبھی قانون شکنی کی ترغیب نہیں دی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت کا شہباز گل پرتشدد کرکے…