جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

غزہ: اسرائیلی فوج نے اسپتال کو فوجی بیرک، اجتماعی قبر، بربادی میں تبدیل کر دیا

غزہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ الشفا، انڈونیشین اسپتالوں میں اسرائیل کے جرائم جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے اسپتال کو فوجی بیرک، اجتماعی قبر اور تباہی بربادی میں تبدیل کر دیا ہے۔میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نےاب بھی الشفا اسپتال پر…

پاکستان اور نیدرلینڈز ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آئندہ برس شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست پر ملتوی کی گئی ہے۔ہائی پرفارمنس منیجر نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ رونالڈ لیفبریو کا…

اگر وعدے سچ ہوتے تو پاکستان کے یہ حالات نہ ہوتے، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ  اتنے سالوں میں کئے گئے وعدے سچ ہوتے تو پاکستان کے یہ حالات نہیں ہوتے۔ بلاول پورے پاکستان میں جلسے کر کے کہتے ہیں کہ ہمیں وزیر اعظم بناؤ۔مصطفیٰ کمال نے ان خیالات کا اظہار…

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کل فیصلہ سنائے گا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلے کے نشان کے لیے اہل ہے کہ نہیں؟ الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ کل سنائے گا۔کاز لسٹ کے مطابق کل 12 بجے فیصلہ سنایا جائے گا، انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق…

کیا آپ نے کبھی پاپے تیار ہوتے ہوئے دیکھے ہیں؟

بھارت میں گھر میں موجود کارخانے میں پاپے بنانے کے طریقے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے حفظان صحت سے متعلق سوالات اٹھادیے۔ ویڈیو میں اس کارخانے میں پاپے بنانے کے مکمل عمل کو دیکھا جاسکتا ہے، تاہم یہاں پر صفائی…

کراچی: ڈھائی کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث ٹرینی ڈی ایس پی کی مزید وارداتیں سامنے آگئیں

کراچی کے علاقے اورنگی میں ڈھائی کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ٹرینی  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) عمیر طارق کی مزید وارداتیں سامنے آگئيں۔عمیر طارق پر جعلی چھاپوں میں گلشن اقبال، گلزار ہجری اور ڈیفنس میں لوٹ مار کے الزامات ہیں،…

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر آئی ای ڈی حملہ، 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر آئی ای ڈی حملہ ہوا جس میں 2 فوجی جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین شہید ہوئے۔ شہید لانس نائیک…

سپریم کورٹ: منشیات سے متعلق کیسز پر پولیس، اداروں کو ماہرانہ طریقہ اختیار کرنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے منشیات سے متعلق کیسز میں پولیس سمیت دیگر اداروں کو ماہرانہ طریقہ اختیار کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت عظمیٰ نے 1800 گرام چرس برآمدگی کے ملزم کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت پر حکم دیا۔چیف جسٹس آف…

جنوبی وزیرستان: وانا میں دھماکا، قبائلی سردار اور بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں ہونے والے دھماکے میں قبائلی سردار اسلم نور، ان کے بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق قبائلی رہنما ملک اسلم نور صدارتی ایوارڈ یافتہ تھے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ لوئر وزیرستان وانا کےعلاقہ…

آر پی او راولپنڈی نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات میں تاخیر پر خط لکھ دیا

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی سید خرم علی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات اور چالان جمع کرانے میں تاخیر پر خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے سلسلے میں سید خرم علی نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او)…

ایم کیو ایم اور ن لیگ کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

کراچی میں ہونے والی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔عام انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لیے مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان ہونے والی ملاقات…

بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں

بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق بیت لحم میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے میں حضرت عیسٰیؑ کی جائے پیدائش پر کرسمس کی روایتی تقریبات نہیں ہوں گی۔میونسپلٹی کے اعلان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں…

بھارت نے 2 ماہ بعد کینیڈین باشندوں کیلئے ای ویزا سروس دوبارہ شروع کردی

بھارت نے 2 ماہ بعد کینیڈین باشندوں کیلئے ای ویزا سروس دوبارہ شروع کر دی ہے۔ کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد بھارت نے کینیڈین باشندوں کے لیے ای ویزا سروسز 21…

اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کا حصہ نہیں، حزب اللّٰہ

اسرائیلی مظالم کے خلاف لبنان میں قائم مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کا حصہ نہیں ہیں۔ حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ دوران جنگ بندی جنوبی لبنان میں اسرائیل نے جارحیت کی تو جواب دیں گے۔ عرب میڈیا کے…

غزہ: اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید 111 فلسطینیوں کی اجتماعی قبر میں تدفین

غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید 111 فلسطینیوں کی اجتماعی قبر میں تدفین کردی گئی۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اجتماعی نماز جنازہ اور تدفین غزہ پٹی کے علاقے خان یونس میں کی گئی، اجتماعی تدفین کیے جانے والوں کی میتیں اسرائیلی فورسز نے ضبط…

حج اخراجات میں ایک لاکھ کم کیے، مزید کمی کیلئے کوشاں ہیں، انیق احمد

نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ حج کے اخراجات میں ایک لاکھ روپے کم کر دیے گئے، مزید کمی کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ کراچی میں  کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے…

کیف کے ’میں نہ مانوں‘ پر وارنر کا کرارا جواب

بھارت کے سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر محمد کیف کے آسٹریلیا کو چیمپیئن نہ ماننے کے معاملے پر آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے کرارا جواب دے دیا۔ بھارتی شہر احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے…

اے این ایف کو حنیف عباسی کیخلاف اپیل کیلئے اضافی وقت مل گیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی ایفیڈرین کیس میں بریت کے معاملے پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اپیل کےلیے اضافی وقت مانگ لیا۔اے این ایف نے لاہور ہائی کورٹ سے حنیف عباسی کی بریت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے…

کشمیر کونسل ای یو برسلز میں آئندہ ماہ ‘ہفتہ کشمیر’ کا انعقاد کرے گی، علی رضا سید

یورپ کے ہیڈ کوارٹر برسلز میں کشمیر کونسل یورپ (کے سی ای یو) 5 سے 15 دسمبر 2023 تک 'ہفتہ کشمیر' کا انعقاد کرے گی۔ اس بات کا اعلان کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے آج برسلز میں ایک بیان میں کیا۔ ہفتہ کشمیر کی تقریبات میں…

پشاور: دوحہ جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ کے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی۔اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر عابد خان دوحہ جانے کےلیے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر…