جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

آرمی چیف کا تقرر آئینی معاملہ ہے، سیاسی نہ بنائیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری آئینی معاملہ ہے، اسے سیاسی نہ بنایا جائے، وقت آنے پر آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کریں گے۔شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن اکتوبر 2023…

ملتان میں پولنگ اسٹیشن کے باہر 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد زخمی

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 157 ملتان میں پولنگ اسٹیشن کے باہر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح کالونی میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی…

ملتان میں عمران خان کو بیانیے کو شکست ہوگئی، یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم اور پی پی سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے ملتان میں عمران خان کے بیانیے کو شکست دی ہے۔ملتان میں صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کی فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ این اے 157 کا یہ مقابلہ گیلانی…

تائیوان اپنی خود مختاری سے پیچھے نہیں ہٹے گا، تائیوانی ایوان صدر

چینی صدر شی جن پنگ کے بیان پر تائیوان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان اپنی خودمختاری سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔  تائی پے سے تائیوان کے ایوان صدر سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تائیوان اپنی آزادی اور جمہوریت پر سمجھوتہ نہیں…

ضمنی انتخابات: نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی ٹی آئی کو برتری

سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے مطابق مجموعی طور پر تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔ غلام بلور نے کہا کہ شکست…

عمران خان قوم کی امیدوں کا محور ثابت ہوگئے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قوم نے ایک بار پھر عمران خان کو اپنی امیدوں کا محور ثابت کردیا۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی اپنی تمام نشستوں پر واضح برتری نے ثابت کردیا کہ پی ٹی آئی…

سراج الحق نے پی ٹی آئی، پی ڈی ایم کو عالمی اسٹیبلشمنت کے مہرے قرار دیدیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو عالمی اسٹیبلشمنٹ کے  مہرے قرار دیا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم عالمی اسٹیبلشمنٹ…

چوہدری شجاعت نے امریکی سینیٹرز سے 2008ء کی ملاقات کا تذکرہ کیوں کیا؟

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کو غیر ذمے دارانہ قرار دیا ہے۔ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے 2008ء کے عام انتخابات سے قبل امریکی سینیٹرز جو بائیڈن، جان کیری اور چک ہیگل سے…

امریکہ میں زیر تربیت پائلٹ کی غلطی سے طیارہ گر کر تباہ، خاتون فلائٹ انسٹرکٹر ہلاک

امریکی ریاست ورجینیا میں تربیتی پرواز کے دوران زیر تربیت پائلٹ کی غلطی سے ایک سیسنا طیارہ کھائی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 23 سالہ خاتون انسٹرکٹر وکٹوریہ تھیریزی ایزابیل لجنگ مین ہلاک جبکہ تربیتی پائلٹ اور ایک نامعلوم مسافر شدید…

لانگ مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، آج کی جیت لانگ مارچ کا افتتاح ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم کنٹرول روم میں گفتگو کرتے ہوئے  شبلی فراز نے کہا…

اے این پی رہنما غلام احمد بلور کا شکست تسلیم کرنے سے انکار

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے غلام بلور نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت میں واضح کمی ہے، مجھے اتحادیوں نے استطاعت کے مطابق سپورٹ کیا۔پاکستان…

8 قومی، 3 صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخابات: 2 نشستوں پر پیپلز پارٹی آگے

سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی…

عبدالحفیظ کاردار اور یونس خان پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتانوں عبدالحفیظ کاردار اور یونس خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید دو کھلاڑیوں کو ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی سی بی نے یہ اعلان…

پشاور: پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کی ہاتھا پائی

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ضمنی انتخابات کا نتیجہ آنے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی، جہاں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان میں ہاتھا پائی ہوگئی، ضمنی انتخابات میں اب تک کے نتائج…

گورنر کامران ٹیسوری کا آئی جی سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق کامران ٹیسوری نے ٹیلیفون پر غلام نبی میمن سے ضمنی انتخابات کی صورتحال پر گفتگو کی۔ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے آئی جی سندھ کو…

این اے 237: پریزائیڈنگ افسران کے بیلٹ پیپر پر ٹھپہ لگانے کی خبر کا نوٹس

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے این اے 237 ملیر میں پریزائیڈنگ افسران کے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگانے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ترجمان ای سی پی کے مطابق این اے 237 کے ایک پولنگ اسٹیشن میں پریزائیڈنگ افسران کا مبینہ بیلٹ پیپرز پر ٹھپے…

اسٹیبلشمنٹ کو سیاسی جنگ میں نہ گھسیٹا جائے، اسفند یار ولی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو سیاسی جنگ میں نہ گھسیٹیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں اسفندیار ولی نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی سربراہ عمران خان پر کھل کر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ عمران…

ملتان، فیصل آباد میں دولہے شیروانی پہنے ووٹ ڈالنے آگئے

شادی کا دن انسان کی زندگی میں یادگار تصور کیا جاتا ہے، اس دن کو مزید یادگار بنانے کے لیے ملتان اور فیصل آباد کے دولہے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔ فیصل آباد میں این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشن نمبر 17 میں دولہا…

الیکشن کمیشن سندھ کا آئی جی سندھ کو خط

الیکشن کمیشن سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ این اے 237 کے پولنگ اسٹیشن میں غیر تصدیق شدہ افراد پائے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن سندھ نے آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ اسپیشل برانچ پولیس کے اہلکار این اے 237 کے پولنگ اسٹیشن نمبر…

پشاور: اے این پی اور پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی

این اے 31 پشاور ضمنی انتخاب کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن میں پولنگ ایجنٹس کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول سٹی نمبر 1 میں دو سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این…