Browsing Category
Urdunews
کراچی: لیاری کے اسکول میں گیس کا اخراج، متعدد بچے بے ہوش
کراچی کے علاقے لیاری میں واقع نجی اسکول میں گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے متعدد بچے بے ہوش ہو گئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی کے تارا بھائی کریم جی روڈ کے قریب واقع ایچ ایم کے پبلک اسکول میں گیس کے اخراج کے باعث دم…
ڈالر مزید سستا ہو گیا
امریکی ڈالر کسی روز مہنگا ہوتے ہوتے اچانک سستا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کی قدر عدم استحکام کا شکار ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں ڈالر معمولی مہنگا ہونے کے بعد ایک بار پھر سستا ہونے لگا۔انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 87 پیسے سستا ہونے کے…
بھارت، قبر سے 10سالہ بچی کا سر غائب ہوگیا
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں قبر سے 10 سالہ بچی کا سر غائب ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔بھارت سے آئے دن دل دہلا دینے والی خبروں کا آنا ایک معمول کی بات ہے، ایسے میں اپنی ہی نوعیت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جسے پڑھ کر ہر انسان خوف میں…
شاہد آفریدی کا بابر اعظم کی کپتانی پر تبصرہ
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، شاہد آفریدی نے کپتان بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی پر تبصرہ کیا ہے۔شاہد آفریدی کی جانب سے بابر اعظم کی حمایت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔شاہد آفریدی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا…
ایلون مسک کو برطرف ٹوئٹر ایگزیکٹوز کو کتنی رقم ادا کرنی پڑے گی؟
معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی جانب سے برطرف کیے جانے کے بعد ٹوئٹر ایگزیکٹوز خالی ہاتھ کمپنی چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 3 ٹوئٹر ایگزیکٹوز جنہیں ایلون مسک نے جمعرات کو برطرف…
بھارت، گجرات میں پُل گرنے سے اموات کی تعداد 141 ہو گئی
بھارتی ریاست گجرات میں دریا پر بنا پُل گرنے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 141 تک پہنچ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پُل حادثے میں زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے، 177 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ پل حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری…
توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا اور میانوالی کی نشست پر الیکشن…
6ماہ سے انقلاب کا مشاہدہ کر رہا ہوں، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 6 ماہ سے ملک میں انقلاب کا مشاہدہ کر رہا ہوں۔سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ساتھ لوگوں کا سمندر ہے۔عمران خان نے کہا…
مشعال ملک کا خاتون صحافی کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےتحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سادھوکی کے قریب خاتون صحافی صدف نعیم کے کنٹینر کے نیچے آکرجاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مشعال ملک نے مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجی ٹی وی کی…
توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کے وکیل پیش
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف…
صدف نعیم ڈیوائڈر پر چل رہی تھیں کہ حادثہ ہوگیا، حماد اظہر
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان کے کنٹینر کی رفتار بھی زیادہ نہیں تھی، 5 کلو میڑ فی گھنٹہ تھی، صحافی صدف نعیم ڈیوائڈر پر چل رہی تھیں کہ حادثہ ہوگیا۔حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہمارے کنٹینر کے اردگرد رضا کاروں کا…
پی ٹی آئی مارچ نے سپریم کورٹ بار کی نئی باڈی میں پھوٹ ڈلوادی
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ نے سپریم کورٹ بار کی نئی باڈی میں پھوٹ ڈلوادی۔ نومنتخب صدر عابد زبیری نے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔صدر سپریم کورٹ بار کی جانب سے حمایت کے بعد دس نو منتخب ایگزیکٹو عہدیداروں نے اسے مسترد کردیا…
توشہ خانہ ریفرنس، عمران کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت آج
توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت آج ہوگی۔رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔توشہ خانہ ریفرنس میں…
ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک والے صارفین خبردار!
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک نے صارفین کے اکاؤنٹس کی ویریفکیشن کے لیے ہر ماہ 20 ڈالر لینے پر کام شروع کردیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر ملازمین کو کہا ہے کہ وہ جلد از جلد صارفین کے…
کراچی:پولیس کا کومنگ آپریشن، ڈاکو ہلاک، SHO زخمی
کراچی میں سرسید تھانے کی حدود بلال کالونی میں کومبنگ آپریشن کے دوران ڈاکو نے گھر سے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے ایس ایچ او شاہد تاج زخمی ہوگیا، ملزم نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش لیکن پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا۔نیو کراچی…
کراچی: گیس لیکیج کے سبب گھر میں آتشزدگی، 7 افراد جھلس گئے
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے میاں بیوی اور 5 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت 50 سالہ…
خاتون صحافی کی نمازِ جنازہ و تدفین
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سادھوکی کے قریب عمراں خان کے کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہونے والی نجی ٹی وی کی خاتون صحافی صدف نعیم کو سپردخاک کر دیا گیا۔صحافی صدف نعیم کی نماز جنازہ اچھرہ میں ادا کی گئی جسکے بعد انہیں لاہور کے میانی…
سابق صدر پاکستان کے بھائی انتقال کرگئے
سابق صدر پاکستان مرحوم ممنون حسین کے بھائی اختر حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے۔اختر حسین کے اہلخانہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ اختر حسین طویل عرصے سے علیل تھے۔57 سالہ اختر حسین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد بیت السلام ڈیفنس فیز 4 میں…
ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان آج نیدر لینڈز سے ٹکرائے گا
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ آج نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گا۔ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔پہلے میچ میں قومی ٹیم کو بھارت جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا…
پی ٹی آئی جلسہ، ڈی چوک میں رینجرز تعینات
پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ پہنچنے سے پہلے ہی اسلام آباد کے ڈی چوک پر رینجرز تعینات کردی گئی۔رپورٹس کے مطابق ریڈ زون کے تمام راستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی جبکہ ریڈ زون مکمل سیل کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق لانگ مارچ کے شرکا کو…