Browsing Category
Urdunews
ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹس اور دفاعی چیمپئن کا کامیاب آغاز
ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے کیوئسٹس نے کامیاب آغاز کیا ہے جہاں محمد سجاد اور دفاعی چیمپئن احسن رمضان نے پہلے معرکے میں حریفوں کو شکست دے دی۔ترکی کے شہر انتالیہ میں آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔پہلے روز…
فیض آباد: احتجاج کی کال پر ہماری تیاری مکمل ہے، ڈی آئی جی آپریشنز
ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ فیض آباد پر احتجاج کی کال ہے، ہماری تیاری مکمل ہے، یہاں ایف سی، اسلام آباد اور سندھ پولیس موجود ہے۔فیض آباد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ریڈ زون…
ویڈیو سامنے آنے کے بعد اہلیہ، بیٹی اور پوتیاں ملک چھوڑ گئے، اعظم سواتی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد میری اہلیہ، بیٹی اور پوتیاں ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ادارے نے کہا کہ یہ فارنزک انٹرنیشنل معیار کے مطابق کی گئی، فارنزک سے ثابت ہوا ہے ویڈیو…
عمران خان پر ایک سے زائد جگہ سے فائر کیا گیا، اسد عمر کا دعویٰ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر نے دعویٰ سے کہا ہے کہ عمران خان کے قافلے پر ایک سے زائد جگہ سے فائر کیا گیا۔لبرٹی چوک لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ عینی شاہد موجود ہیں، جنہوں نے دیکھا ہے کہ…
آج بھی تمام سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھتی ہیں، سینیٹر رضا ربانی
رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آج بھی تمام سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھتی ہیں، سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ سے کہتی ہیں ہمیں اقتدار میں لاؤ۔ کراچی میں قائم پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز میں کتاب کی تقریب…
عمران خان کی تقاریر، پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی عائد
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پر پابندی لگادی۔پیمرا نے عمران خان کے متنازع بیانات کا نوٹس لے لیا اور ان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی لگائی ہے۔اعلامیے کے…
فرانس: نوجوان رکن پارلیمنٹ انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے صدر منتخب
فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن جارڈن بارڈیلا کو ہفتے کے روز فرانسیسی انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت نیشنل ریلی (RN) میں میرین لی پین کی جگہ صدر منتخب کیا گیا۔27 سالہ جارڈن بارڈیلا پارٹی کے پہلے صدر ہیں…
جھوٹ، نفرت پر مبنی سیاست کا دروازہ بند ہونا چاہیے، حمزہ شہباز
مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جھوٹ اور نفرت پر مبنی سیاست کا دروازہ بند ہوجانا چاہیے۔ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج کی آڑ میں اداروں کےخلاف مذموم مہم چلا رہی ہے۔انہوں نے کہا…
اعظم سواتی معاملہ: صادق سنجرانی کا پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے بیان پر پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو سے متعلق انکشاف قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔سینیٹر…
اعظم سواتی کے الزامات، پی ٹی آئی سینیٹرز کا اجلاس طلب
سینیٹر اعظم سواتی کی پریس کانفرنس میں الزامات کے معاملے پر سینیٹ میں تحریک انصاف کے اراکین کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔تحریک انصاف کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے طلب…
عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی بنائی جائے، مولانا عبدالواسع
وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لئے جےآئی ٹی بنائی جائے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی رہنما اور وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ عمران خان نے بلا ثبوت وزیراعظم، وزیر داخلہ اور…
امریکا تین ریاستوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی
امریکا کی تین ریاستوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی، بگولوں کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی حکام کے مطابق ریاست ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس میں گذشتہ روز آنے والے ہوا کے بگولوں سے درجنوں مکانات کو شدید نقصان…
روس: نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک
روس کے شہر کوستروما کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے، حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ کلب میں موجود ایک شخص کی طرف سے آتش بازی کرنے کے نتیجے میں ہوا۔روس کی وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے ملزم کی شناخت کرکے گرفتار…
کراچی: نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کا احتجاج، پولیس طلب
کراچی میں مزار قائد کے قریب نمائش چورنگی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کے کئی سو کارکنان نمائش چورنگی پر موجود ہیں۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے تاکہ…
ایران کا یوکرین حملے سے قبل روس کو ڈرون فراہم کرنے کا اعتراف
ایران نے روس کو ڈرون فراہم کرنے کا اعتراف کرلیا، تہران کا کہنا ہے یوکرین پر روسی حملے سے قبل روس کو ڈرونز فراہم کیے تھے۔ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے یوکرین کی جنگ سے کئی ماہ قبل روس کو محدود تعداد میں ڈرون فراہم کیے…
عمران خان فوج مخالف بیانات دے کر مودی کو خوش کررہے ہیں، نیئر بخاری
رہنما پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان افواج پاکستان کے خلاف بیانات دے کر مودی کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانات بھارت کو خوش کرنے کی ایک مہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عمران خان…
عمران خان کے الزامات پر فل کورٹ کمیشن بنایا جائے، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کا فل کورٹ کمیشن بنایا جائے، فل کورٹ کمیشن کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھوں گا۔وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران…
عمران خان پر حملہ: پی ٹی آئی کا مختلف شہروں میں احتجاج
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں نے عمران خان پر حملے کے خلاف ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور اور گوجرانوالہ میں احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ملتان میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم 4 اڈا بلی والا انٹر چینج پر احتجاج کیا اور ملتان سے لاہور…
عمران خان کی ذات سے ملک کو خطرہ ہے، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی خواہشات کی کوئی حد نہیں، یہ آئین کو بار بار پامال کر رہا ہے، اس کی ذات سے ملک کو خطرہ ہے۔سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اداروں کے نام لینے بند کریں، اس کے…
عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کیے بغیر کونسی تفتیش ہو رہی ہے؟ زبیر نیازی کا سوال
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زبیر نیازی نے استفسار کیا ہے کہ عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کیے بغیر کونسی تفتیش ہو رہی ہے؟لاہور میں شوکت خانم اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں زبیر نیازی نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی ایف…