جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

وزیر تجارت سید نوید قمر ارجنٹائن میں پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن کے صدر منتخب

بین الاقوامی فورم پر پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز یہ ہے کہ وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر ارجنٹائن میں پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد سے وزارت تجارت کے اعلامیہ کے مطابق سید نوید قمر 90 فیصد سے زائد ووٹ…

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے طیارے کی کراچی میں لینڈنگ، ذرائع

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے طیارے کو کراچی میں لینڈ کروایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں موسم کی خرابی کے باعث طیارے کو لینڈنگ سے منع کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کے کپتان کو جہاز  کراچی لے جانے کی…

اسپین: جھگڑے کے بعد گاڑی شادی میں شریک مہمانوں پر چڑھانے سے 4 افراد ہلاک

اسپین میں جھگڑا کرنے والے افراد نے گاڑی شادی میں شریک مہمانوں پر چڑھا دی، حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ گاڑی کے سوار تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہسپانوی…

حکومت اور وزیراعلیٰ اپنا ہونے کے باوجود بھی ایف آئی آر نہیں کٹ رہی، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا عمران خان پر حملے سے متعلق کہنا ہے کہ ملزم آپ کے پاس ہے، حکومت آپ کے پاس ہے، کمیشن بنالیں، حکومت آپ کی، وزیراعلیٰ آپ کا، پھر بھی ایف آئی آر نہیں کٹتی، فل کورٹ کمیشن بنانے پر…

فرانس: سیاہ فام رکن کی تقریر کے دوران نسلی نعرہ لگانے والا پارلیمنٹیرین معطل

فرانسیسی نیشنل اسمبلی کے صدر نے اسمبلی کے رکن ڈی فورنس پر 15 روز کے لیے پابندی عائد کردی۔ اس پابندی کی وجہ ڈی فورنس کی جانب اسمبلی کے بائیں بازو کے سیاہ فام رکن کارلوس مارٹن بلونگو کی جانب سے اٹلی کے قریب تین جہازوں میں پھنسے ہوئے ایک…

نیویارک کے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 38 افراد زخمی، دو کی حالت تشویشناک

امریکی شہر نیویارک کے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے حادثے میں 38 افراد زخمی ہوگئے۔ عمارت کی کھڑکی سے لٹکی ہوئی خاتون کو ریسکیو اہلکاروں نے بچایا۔آگ لگنے کے حوالے سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اپارٹمنٹ میں آگ لیتھیم آئن بیٹری کے باعث لگی۔امریکی…

اعتزاز احسن کا عمران خان کی عیادت کیلئے جانے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اعتزاز احسن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی عیادت کے لیے جانے کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کا بہت…

پاکستان ویمن ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں ایک درجہ اوپر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئن شپ میں پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقہ کو پچھاڑ کر دوسرے نمبر پر آگئی۔قومی ویمن ٹیم ہوم سیریز میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی آئی سی سی چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر آئی…

سیمی فائنل میں ٹیم کو 100 فیصد کارکردگی پیش کرنی ہے، بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں ہمیں 100 فیصد کار کردگی پیش کرنی ہے۔آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کو شکست دینے اور سیمی فائنل تک پہنچنے کے بعد ڈریسنگ میں بابراعظم نے کھلاڑیوں سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا…

نئی دلی میں فضائی آلودگی برقرار، غیر ضروری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔ فضائی آلودگی کے پیش نظر غیر ضروری کاروں اور ٹرکوں کی نوئیڈا سے دلی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اسموگ کے باعث دلی کے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہری…

سپریم کورٹ کی اعظم سواتی کے جوڈیشل ریسٹ ہاؤس میں قیام کی تردید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے جوڈیشل ریسٹ ہاؤس میں مبینہ ویڈیو ریکارڈنگ کے الزام کے معاملے پر سپریم کورٹ کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔سپریم کورٹ نے جوڈیشل ریسٹ ہاؤس کوئٹہ میں اعظم سواتی کے قیام کی…

مقبوضہ اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر کا انعقاد

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں منارہے ہیں۔ آج یوم شہداء کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر کی مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔یاد رہے کہ نومبر 1947 کے پہلے ہفتے میں ڈوگرا فوج نے بڑے پیمانے پر کشمیریوں کو…

عمران خان چندے کے پیسے سے بنے اسپتال کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کر رہا ہے، پرویز رشید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ چندے کے پیسے سے بنے اسپتال کو عمران خان اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں پرویز رشید نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال سرکار کی دی گئی زمین اور عوام کے دیے چندوں…

گھوٹکی میں پولیس افسران و اہلکاروں کی شہادت کی تفصیلات سامنے آگئیں

گھوٹکی میں پولیس افسران و اہلکاروں کی شہادت کے واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ جیو نیوز واقعے کی تہہ تک پہنچ گیا، سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے، ذرائع کے مطابق پولیس نے گزشتہ دنوں ڈاکو سلطو شر کو ہلاک کیا تھا۔ذرائع کے مطابق ڈاکو سلطو شر…

لانگ مارچ کی قیادت راولپنڈی پہنچنے پر کروں گا، عمران خان کا اعلان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے منگل 8 نومبر سے وزیرآباد سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں عمران خان نے خود پر وزیرآباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی صاف اور شفاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ…

شک ہے معظم گوندل کو عمران خان کے گارڈ کی گولی لگی، عطا تارڑ

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں شک ہے کہ معظم گوندل کو عمران خان کے گارڈ کی گولی لگی ہے۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل بھی نہیں…

ٹوئٹر بلیو ٹک مصدقہ اکاؤنٹس، ادائیگی والی متنازع سبسکرپشن سروس کا آغاز

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے ’بلیو ٹک‘ والے مصدقہ اکاؤنٹس کے لیے ادائیگی والی متنازع سبسکرپشن سروس کا آغاز کردیا۔ ’بلیو ٹک‘ کے ماہانہ 8 ڈالر فیس ادا کرنے والے صارفین کو اپنی فیڈ میں کچھ سہولتیں ملیں گی جن میں کم اشتہارات بھی شامل…

عمران نے ایکٹنگ میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایک نیا ڈرامہ رچایا گیا ہے، عمران نے ایکٹنگ میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے…

بابر اعظم زبردست کارکردگی پر محمد حارث کے معترف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلادیش کے خلاف میچ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محمد حارث کی کھل کر تعریف کی۔میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ آئندہ میچز میں ہم نے پوری کوشش کرنی ہے…

گورنر سندھ کا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت سے ٹیلیفونک رابطہ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ترجمان سندھ گورنر ہاؤس کے مطابق کامران ٹیسوری اور مولانا فضل الرحمان کی گفتگو میں موجودہ سیاسی…