Browsing Category
Urdunews
ملتان ٹیسٹ میں بولنگ کرکے انجوائے کیا، جیک لیچ
انگلش کرکٹ ٹیم کے اسپنر جیک لیچ نے کہا ہے کہ ملتان کی پچ پر بولنگ کرکے انجوائے کیا، ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن ہمارے لیے اچھا رہا ہے۔ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران انگلش کرکٹر نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بین ڈکٹ اور ہیری بروک نے اچھی بیٹنگ…
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں نوبیل امن انعام کی تقریب
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں نوبیل امن انعام کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں روس، یوکرین اور بیلاروس کے انسانی حقوق کے علمبرداروں نے نوبیل امن ایوارڈ وصول کیا۔نوبیل امن انعام لینے والے روس کے انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ یان راچنسکی نے…
اللّٰہ، رسول کی قسمیں کھانے والے جھوٹے توبہ کریں، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے رانا ثناء اللّٰہ کی منشیات اسمگلنگ کیس میں بریت پر اظہار تشکر کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اللّٰہ اور رسول کی قسمیں کھانے والے جھوٹوں کو آج توبہ کرنی چاہیے، وقت کے منصف نے سچ جھوٹ، بے گناہ اور گناہ…
اپوزیشن کے کہنے سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحاق ڈار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے کہنے سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، سمت درست ہے، ڈیفالٹ نہیں کریں گے۔اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے اعزاز میں رہنما اپٹما گوہر اعجاز نے ظہرانے کا اہتمام کیا جہاں وزیر خزانہ نے گفتگو کرتے ہوئے…
ن لیگ، پنجاب میں الیکشن یا پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ ماننے کو بھی تیار، ذرائع
پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں الیکشن یا پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ ماننے کو تیار ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت سے رابطے میں ہیں، چوہدری شجاعت کی جانب سے ٹھوس بات سامنے آنے پر ن لیگ آگے بات کرے گی۔ ذرائع …
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کی جائیں، ای یو ہیڈکوارٹرز میں سیمینار
یورپی یونین ہیڈکوارٹرز برسلز میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمینار کے دوران مقررین نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر ختم کی جائیں۔’’عالمی برادری اور کشمیریوں کے حقوق‘‘ کے عنوان سے…
میاں وحید الرحمٰن پی ٹی آئی کے آفس آف انٹرنیشنل چیپٹر کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے سے فارغ
میاں وحید الرحمٰن کو پی ٹی آئی کے آفس آف انٹرنیشنل چیپٹر کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔میاں وحید الرحمٰن پی ٹی آئی لندن کے صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔میاں وحید الرحمٰن ڈیلی میل کے خلاف شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف…
سلیمان شہباز آج رات ایک بجے اسلام آباد پہنچیں گے
وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز آج رات ایک بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے براستہ سعودی عرب اسلام آباد پہنچیں گے۔سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے 13 دسمبر تک…
فٹبال ورلڈکپ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے امریکی صحافی کا انتقال
امریکا کے نامور کھیلوں کے صحافی گرانٹ وال قطر میں ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کے فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ہی انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وال اسٹیڈیم کے پریس باکس میں تھے جب ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں اضافی وقت کے دوران اچانک گر…
سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکالنے میں کوتاہی ہوئی، منظور وسان کا اعتراف
پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما منظور وسان نے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکالنے میں کوتاہی برتے جانے کا اعتراف کرلیا۔خیرپور میں میڈیا سے گفتگو میں منظور وسان نے کہا کہ سندھ حکومت سے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکالنے میں کوتاہی ہوئی۔انہوں نے…
پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ پروپیگنڈا گُرو ہے، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سیاسی جماعت ماننے سے انکار کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ پروپیگنڈا گُرو ہے۔انہوں…
چوہدری سالک کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن میں حسن نواز کے دفتر پہنچ گئے۔ دفتر پہنچنے پر حسن نواز نے چوہدری سالک حسین کا استقبال کیا۔ملاقات میں حسین نواز، حسن نواز اور منتہا اشرف بھی موجود تھے۔بشکریہ جنگbody a…
وینزویلا کے صدر پر قاتلانہ حملہ، ملزمان کو 30 برس قید کی سزا
وینزویلا کے صدر نکولس مدورو پر ڈرون کے ذریعے قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو 30 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔2018ء میں وینزویلا کے صدر پر ڈرون حملہ کرکے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی جو ناکام رہی۔ملزمان میں ریٹائرڈ آرمی…
ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ کو پاکستان کیخلاف 281 رنز کی برتری، 5 وکٹیں باقی
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے، اس طرح اسے پاکستان کے خلاف 281 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ہیری بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں۔بین ڈکٹ 79، جوروٹ…
بھارت: درجنوں مردوں کے گروہ نے گھر میں گھس کر 24 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا
گزشتہ روز درجنوں مردوں کے ایک گروہ نے 24 سالہ لڑکی کو گھر میں گھس کر اغواء کرلیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تیلگانہ میں ویشالی نامی 24 سالہ لڑکی کو اس کی منگنی کے دن اس کے گھر میں گھس کر…
عمران خان پر قاتلانہ حملہ، واوڈا جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے معاملے پر فیصل واوڈا اسپیشل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق صبح 11 بجے طلبی کے باوجود فیصل واوڈا سمیت…
راولپنڈی: گارڈن کالج کے طلباء کا احتجاج ختم
راولپنڈی میں گارڈن کالج کے طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے مری روڈ کو بلاک کر دیا تھا، انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا۔طلباء کا کہنا ہے کہ گارڈن کالج کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔طلباء نے کہا کہ حکومت پنجاب گارڈن کالج کو…
کراچی میں آج رات سے تیز ہوائیں چلیں گی، موسمیاتی تجزیہ
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں آج رات سے شمال مشرق سے تیز ہوائیں چلیں گی جو خشک اور خنک ہونے کے ساتھ گرد آلود بھی ہوگی۔جواد میمن کے مطابق کراچی میں ہواؤں کے باعث خنک موسم میں اضافہ ہوگا جس میں 12 سے 15 دسمبر تک کمی…
کل سےکراچی بدلتا نظر آئےگا، گورنر سندھ
ایسے کتب میلوں کے انعقاد سے شہر قائد کو جرائم کا شہر بننے سے روکا جاسکتا ہے، گزشتہ 75 برسوں میں جو کچھ ہوگیا ہے اسیے ٹھیک کرنا ہے۔ کل سےکراچی بدلتا نظر آئےگا۔ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں منعقدہ کتب میلے کی…
بھارتی اوپنر ایشان کشن نے ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنادیا
بھارت کی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ایشان کشن نے بنگلادیش کے خلاف تیز ترین ڈبل سنچری بنا کر ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنادیا۔چٹوگرام میں سیریز کے تیسرے میچ میں ایشان کشن نے 126 گیندوں پر تیز ترین ڈبل سنچری بنائی۔میچ میں ایشان کشن 131 گیندوں پر…