Browsing Category
Urdunews
پاکستان، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ کل کراچی میں شروع ہوگا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے کراچی میں شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، ایک طرف پاکستانی اوپنر امام الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے، دوسری طرف اظہر علی کیرئیر کا آخری…
پوری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کیلئے وننگ پرفارمنس دوں، فہیم اشرف
پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ اسپین وکٹ پر تیز بولر کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ لائن اور لنتھ پر بولنگ کریں۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں فہیم اشرف نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ لائن و لنتھ پر بولنگ کرکے اسپینرز کو سپورٹ کریں…
بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا خطرہ منڈلا رہا ہے، صدر کراچی چیمبر
کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر طارق یوسف کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا خطرہ منڈلا رہا ہے، ایل سیز نہ کھولنے سے بے روزگاری بڑھے گی۔ایک بیان میں صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ صنعتوں کی بندش اور بے…
سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، تقرریاں
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔سی اے اے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، اسلام آباد، ملتان اور پشاور ایئرپورٹ کے منیجرز تبدیل کردیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق آفتاب شاہ گیلانی…
ٹیکسلا: ایک ماہ قبل پی ٹی آئی دھرنے میں زخمی ہونے والا شخص چل بسا
ٹیکسلا میں ایک ماہ قبل پی ٹی آئی کے دھرنے میں زخمی ہونے والا شخص چل بسا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن جمعہ خان پارٹی کے دو دھڑوں کے درمیان تصادم میں زخمی ہوا تھا۔ایف آئی آر میں فائرنگ کا الزام صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور اور ان کے…
اللّٰہ نے موقع دیا تو ملک کو کرپشن اور قرض فری بناؤں گا، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت، اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کی وجہ سے ملک 2 ٹکڑے ہوا۔ورکرز کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ اللّٰہ نےموقع دیا تو ملک کو کرپشن اور قرض فری بناؤں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی…
اس ہفتے 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں اور 9 کی کم ہوئیں
ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، ملک میں ہفتہ وار شرح صفر اعشاریہ 40 فیصد کم ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 29 اعشاریہ 42 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے 30 اعشاریہ 66 فیصد ریکارڈ کی…
عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں، تاریخ کیوں دیتے ہیں، احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں، تاریخ کیوں دیتے ہیں، یہ اسمبلی اسمبلی کھیل رہے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آپ توڑیں اسمبلی، ہم آپ کو…
دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کا عزم ضروری ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی اور افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کا عزم ضروری ہے۔نیویارک میں سانحہ اے پی ایس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پر حملے…
روس نے متعدد علاقوں پر 76 میزائل داغے، یوکرین
یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے ملک کے متعدد علاقوں پر 76 میزائل داغے، جس میں سے 60 کو مار گرایا گیا۔یوکرین کے آرمی چیف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روس نے میزائل حملے میں 72 کروز میزائل اور 4 گائیڈڈ میزائل داغے، جس سے یوکرین کے اہم…
بھارت کا جنگی جنون جاری، کشیدہ سرحدی صورتحال میں بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا تجربہ
بھارت کا جنگی جنون جاری ہے اور جوہری صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا تجربہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی 5 میزائل 5 ہزار کلومیٹر تک کے فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اگنی 5…
اسمبلی تحلیل کے معاملے پر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی اور پرویز الہٰی نے تمام اختیارات عمران خان کو دیے ہیں، اسمبلی تحلیل کے معاملے پر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…
اسمبلی ابھی ٹوٹے یا 6 ماہ بعد کوئی فرق نہیں پڑتا، محمود خان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ اسمبلی عمران خان کی امانت ہے جب چاہے توڑ دیں، آج اور چھ ماہ بعد کوئی معنی نہیں رکھتے۔مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ملک اور عوام کے مفادات کیلئے نہیں…
ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028 میں شروع ہوگی
ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028ء میں شروع ہوگی جبکہ ریکوڈک ذخائر کی مدت 40 سال ہوگی۔بیرک گولڈ کارپوریشن کے سربراہ مارک برسٹو نے بتایا کہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبلیٹی اسٹڈیز کی تجدید کا کام شروع کر دیا ہے، یہ فزیبلیٹی اسٹیڈیز 2010 اور 2011…
میڈیکل کی تعلیم لیے بغیر لڑکی ایک سال تک ڈاکٹر بن کر علاج کرتی رہی
ترکیہ میں ایک 20 سالہ لڑکی طب کی تعلیم لیے بغیر اسپتال میں ڈاکٹر کے طور پر کام کر رہی تھی جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔آئیزے اوزکیراز کی فیملی اسے ڈاکٹر بنانا چاہتی تھی لہٰذا اس نے ہائی اسکول سے پڑھنے کے بعد میڈیکل کا امتحان دیا لیکن فیل…
ارجنٹینا: ورلڈکپ فٹبال سیمی فائنل کیلئے بروقت گھر پہنچنے کیلئے شہری نے بس ہائی جیک کرلی
ارجنٹینا کی پولیس نے حال ہی میں ایک فٹبال کے شوقین شہری کو مسافروں سے بھری بس ہائی جیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔شہری کی اس حرکت کا مقصد فٹبال کے عالمی کپ میں کروئشیا کے خلاف اپنے ملک کی ٹیم کا میچ دیکھنے کے لیے بروقت گھر پہنچنے کو…
کراچی: سعید آباد میں رکشے پر فائرنگ، 1 ہلاک، دوسرا زخمی
کراچی کے علاقے سعید آباد کے خورشید پورہ قبرستان کے قریب رکشے پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق رکشے پر فائرنگ کے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے آپس میں کزن ہیں۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2…
جب تک باہر سے پیسہ نہیں آئے گا ہم پیسے ریلیز نہیں کر سکتے، گورنر اسٹیٹ بینک
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد خان کا کہنا ہے کہ اس وقت کاروباری افراد کو مسائل کا سامنا ہے، جب تک باہر سے پیسہ نہیں آئے گا ہم پیسے ریلیز نہیں کر سکتے، بزنس کمیونٹی سے میٹنگز رکھی ہیں اور ان کی تجاویز سامنے آئیں گی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی…
نومبر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 28 کروڑ ڈالر رہا، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعلامیے کے مطابق نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 28 کروڑ ڈالر رہا ہے۔ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اکتوبر کے مقابلے میں تقریباً آدھا ہے۔اعلامیے کے مطابق رواں سال کے…
عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی بات تو کرتا رہے گا توڑے گا نہیں،جاوید لطیف
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی آج مکافات عمل کا شکار ہے، یہ اسمبلیاں توڑنے کی بات تو کرتا رہے گا توڑے گا نہیں۔شیخو پورہ میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان میں عدم…