Browsing Category
Urdunews
ہفتہ سے مغربی اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے ہفتہ سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں 6 جنوری کی شام سے داخل ہوں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو کوئٹہ، ژوب،…
عدم اعتماد سے متعلق گورنر پنجاب نے جو خط لکھا ہم اسے نہیں مانتے، پرویز الہٰی
وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے یا نہیں؟ پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ اعتماد کے ووٹ سے متعلق گورنر کا خط نہیں مانتے، اعتماد کا ووٹ لینے کا مطلب گورنر کا خط تسلیم کرنا ہوگا۔اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گورنر نے اعتماد کا…
وزیرا عظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، اسٹریٹیجک تعاون پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب لی کیکیانگ نے ٹیلیفونک رابطے میں باہمی تعلقات اور اسٹریٹیجک تعاون پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال کیا۔اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ سال 2022 میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچے۔ پاکستان…
افغانستان نے پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے داعش نیٹ ورک تباہ کردیے
امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہناہے کابل میں ہوٹل، ایئرپورٹ اور پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے داعش کے تین ٹھکانے تباہ کردیے۔ ذبیح اللّٰہ مجاہد نے گزشتہ روز کابل اور نمروزمیں داعش کے خلاف آپریشن کی تفصیلات…
عمران خان پر حملے کے ملزم نوید کے اعترافی بیان کی ریکارڈنگ کی حقیقت سامنے آگئی
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آباد حملے کے ملزم نوید بشیر کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے کی حقیقت کھل گئی۔ملزم نویدبشیر کااعترافی ویڈیو بیان آر پی او گجرات کے کمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے ڈی پی او گجرات…
وزیر آباد واقعہ لانگ مارچ میں جان ڈالنے کیلئے خود کیا گیا، ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد
سانحۂ وزیر آباد کے مبینہ ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وزیر آباد واقعہ پلانٹڈ تھا، جو لانگ مارچ میں جان ڈالنے، اسے دوبارہ زندہ کرنے کے لیے خود کیا گیا۔لاہور میں سانحۂ وزیر آباد کے مبینہ ملزم نوید کے وکیل میاں…
میر حمزہ کی پہلی گیند ڈیون کونوے کیلئے آخری گیند بن گئی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے کو پہلی ہی گیند پر بولڈ کردیا۔اس موقع پر میر حمزہ نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی انہیں مبارکباد دی۔واضح رہے کہ کراچی…
بلاول پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کریں گے، آصف علی زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ ولادت پر جاری کیے گئے بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ بھٹو 43 سال…
ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان مسلسل جاری ہے۔آج بھی کاروبار کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 227 روپے کا ہو گیا ہے۔ڈالر کی اڑان جاری ہے جبکہ پاکستانی روپیہ ہر آنے والے دن اپنی قدر…
ولیم نے میرا گریبان پکڑا اور مجھے مارا، شہزادہ ہیری
برطانوی شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل سے متعلق ہونے والی بات چیت کے دوران ہوئے جھگڑے میں بڑے بھائی شہزادہ ولیم نے ان کا گریبان پکڑا اور مار پیٹ کی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنی کتاب میں شہزادہ ہیری نے اس حوالے سے…
داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کراچی سے رخصت
داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین دورۂ کراچی مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے۔مفضل سیف الدین نے 10 روز تک کراچی میں قیام کے دوران مصروف دن گزارے۔ کراچی ایئر پورٹ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے معزز مہمان کو رخصت…
موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہوگئے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں۔ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے، پی ٹی آئی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔انہوں نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر…
نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، کامران غلام، حارث سہیل اور امام الحق کو…
بابر اعظم پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کیلئے نامزد
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دسمبر 2022 کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی نے پاکستان کے بابر اعظم کو پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔انگلینڈ کے ہیری بروکس اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو…
پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے ٹکٹس کی فروخت شروع
کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگئی۔ون ڈے میچز کے لیے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس 250 اور فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 500 روپے میں فروخت ہوں گے۔پریمیم ٹکٹس 750 اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 1500…
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ ون ڈے سیریز کیلئے کراچی پہنچ گیا
پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اسکواڈ کراچی پہنچ گیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 5 کھلاڑی دبئی کے راستے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچے ہیں، ان کا کراچی ایئر پورٹ پر حکام نے استقبال…
پرویز الہٰی کا اعتماد کا ووٹ، عمران خان نے سینئر لیڈر شپ کی فالو اپ میٹنگ آج بلا لی
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب کی سینئر لیڈر شپ کی فالو اپ میٹنگ بلا لی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی سینئر لیڈر شپ کا فالو اپ اجلاس آج زمان پارک میں…
بابر اعظم نے ملاقات کرنے والے بچے سے متعلق درخواست کردی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جس مریض بچے سے کراچی میں ملاقات کی تھی اب اسی بچے سے متعلق انہوں نے پیغام جاری کیا ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بابر اعظم نے بچے سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ میں آپ سب سے درخواست…
نیوزی لینڈ کے کرکٹر اور کمنٹیٹر کو پیٹ کی تکلیف ہوگئی
کراچی میں موجود نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل اور کمنٹیٹر کرس ہیرس پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل ڈیرل مچل پیٹ خراب ہونے کے باعث آج اسٹیڈیم نہیں آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ…
اسحاق ڈار نے میرے خلاف مہم چلائی، مفتاح اسماعیل
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ میرے وزیر خزانہ بننے کے بعد 6 ماہ تک اسحاق ڈار نے میرے خلاف مہم چلائی۔سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کو خود وزیر خزانہ بننے کا بہت زیادہ شوق تھا ،وہ…