جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

جو بھڑکیں مارتے تھے ان سے متعلق اسپیکر نے فیصلہ کرلیا، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جو لوگ بھڑکیں مارتے تھے کہ استعفے دیے ہیں، ان سے متعلق اسپیکر نے فیصلہ کرلیا۔اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تو سیاست ہی منفی ہے، عمران خان…

گزشتہ روز 235 یوسیز کی غیر حتمی پارٹی پوزیشن جاری کی، الیکشن کمیشن سندھ

الیکشن کمیشن سندھ نے کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی الیکشن کی 235 یوسیز کے حتمی نتائج مرتب کررہے ہیں۔وضاحتی بیان میں الیکشن کمیشن سندھ نے کہا کہ گزشتہ روز 235 یوسیز کے غیر حتمی نتائج اور پارٹی پوزیشن جاری کی گئی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ کراچی…

کراچی: بلوچ کالونی کے اطراف میں بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج، ٹریفک جام

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے اطراف کی آبادی میں بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر شہریوں نے شارع فیصل پر دھرنا دیا، جس کی وجہ سے بلوچ کالونی کی طرف سے صدر جانے والا ٹریفک معطل ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ عمر کالونی اور…

ویتنام میں انسدادِ بدعنوانی مہم جاری، صدر نے استعفیٰ دے دیا

ویتنام کے صدر زوان فوک نے انسدادِ بدعنوانی مہم کے دوران عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ صدر زوان فوک 2016 سے 2021 تک اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران سینئر وزرا کی کرپشن کے ذمہ دار ہیں۔دو نائب وزرائے…

سابق آرمی چیف کی دبئی میں سڑک کراس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی دبئی میں سڑک کراس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جنرل (ر) قمر باجوہ ٹریک سوٹ اور جاگرز پہنے ہوئے مطمئن اور پرسکون دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق آرمی چیف اور ایک…

قومی اسمبلی: تحریک انصاف کے 35 اراکین کے استعفے منظور، ڈی نوٹیفائی کردیا گیا

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 35 اراکین کے استعفے منظور کرلیے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایوانِ زیریں کے ان اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور…

افغانستان: ننگر ہار میں مرد ملازمین کو داڑھی رکھنے کا حکم

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں محکمہ تعلیم کے مرد ملازمین کو داڑھی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کابل سے افغان میڈیا کے مطابق ننگر ہار کے محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ مرد ملازمین شریعت کے مطابق داڑھی رکھیں اور باجماعت نماز ادا کریں۔ جبکہ ننگر…

سعودی عرب میں ننھے بچے نے کرسٹیانو رونالڈو کو حیران کردیا

سعودی عرب میں کرسٹیانو رونالڈو ننھے مداح کا اپنی ہی طرح جشن منانے کا انداز دیکھ کر حیران رہ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل برازیل کے کھلاڑی اینڈرسن ٹیلسکا (Anderson Talisca) کے بیٹے نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور…

جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے متعلق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سب سے زیادہ نشستیں آئی ہیں، اگر کسی کو میئر بنانے…

جماعت اسلامی کا اہم اجلاس، کراچی کے بلدیاتی انتخابات، نتائج پر بحث

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کراچی کے بلدیاتی انتخابات اور اس کے نتائج پر بحث کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ جماعت اسلامی کے پاس مزید 9 نشستوں کے نتائج موجود، میئرشپ کے لیے تمام…

پیپلز پارٹی کو بھی انتخابی نتائج پر اعتراض ہے، سعید غنی

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ ہماری 93 نہیں 96 نشستیں ہوں گی، ہمیں بھی نتائج پر اعتراض ہے،پیپلز پارٹی جیتی ہے تو ڈائجسٹ کرو۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی لیاری سے جیت جائے تو حیرت ہے،جماعت اسلامی کورنگی…

وسیم اختر کے الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت پر الزامات

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت پر جیری مینڈنگ اور پوسٹ پول رگنگ کا الزام لگادیا۔ کراچی میں میڈیا سےگفتگو میں وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم کا کراچی میں مینڈیٹ…

اہم مسائل پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مفتاح اسماعیل

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میں اور میرے ساتھی اہم مسائل پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے سیمینارز شروع کررہے ہیں، مسائل…

ڈالر کی آج بھی اڑان، اسٹاک ایکسچینج میں شدید منفی رجحان

امریکی ڈالر کی مسلسل پرواز جاری ہے جس کے باعث اس کے مقابل پاکستانی روپیہ اپنی اہمیت گھٹا رہا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز سے اختتام تک ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں آج ڈالر 32 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 66 پیسے پر بند…

پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ کیلئے وقار یونس سے رابطہ؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بولنگ کوچ وقار یونس نے ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ سے ہونے والی بولنگ کوچ کی پیشکش سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ پر جواب دے دیا۔سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ پی سی بی نے بولنگ کوچ کے عہدے اور سلیکشن کمیٹی…

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کیلئے نام شارٹ لسٹ کر لیے: ملک احمدخان

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نگراں…

کراچی: لڑکی کی ڈوب کر ہلاکت، ملزمان کے مزید ریمانڈ کیلئے فیصلہ محفوظ

کراچی میں کلفٹن کے قریب سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے والی لڑکی سارہ ملک کے کیس میں ملزمان کے مزید ریمانڈ کے لیے عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔پولیس نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی…

عمران خان حملہ کیس: 3 ملزمان کا جوڈیشل، 1 کا جسمانی ریمانڈ منظور

گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے 3 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ 1 ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔گوجرانوالہ کی اے ٹی سی نے عمران خان قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت…

کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے نفرت کی سیاست مسترد کردی، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد بلاول بھٹو نے سوشل میڈی پر اپنے بیان میں کہا کہ کراچی اور…

نور عالم نے رکنیت بحال ہوتے ہی پی اے سی اجلاس کی صدارت سنبھال لی

گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر الیکشن کمیشن نے رکنِ قومی اسمبلی نور عالم خان کی رکنیت بحال کر دی۔رکنیت بحال ہوتے ہی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے اجلاس کی صدارت سنبھال لی۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اینٹی نارکوٹکس…