Browsing Category
Urdunews
فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر بالکل درست ہے، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر بالکل درست ہے، عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں لیکن ان کے بیانات سے تو لگتا ہے کہ انہیں ایک بار گرفتار ہو جانا چاہیے، تاکہ دیکھ ہی لیں کہ یہ کیا طوفان…
سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات پر اتفاق رائے کیلئے فوری مذاکرات کریں: فافن
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ انتخابی قانون فریم ورک کی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے فوری طور پر جامع مذاکرات شروع کریں۔فافن کا کہنا ہے کہ جب تک سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو ایک جانب رکھ…
سالانہ لائسنس تجدید میں تاخیر، 5 ایوی ایشن کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی طرف سے سالانہ لائسنس کی تجدید میں تاخیر کی وجہ سے 5 ایوی ایشن کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کراچی کی ایک، لاہور کی 2، راولپنڈی اور پشاور کی1،1 کمپنی کا فلائٹ آپریشن بند ہوچکا…
عمران خان سے اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی
سابق وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی پر اسلام آباد پولیس کا ایک ڈی ایس پی اور 170 اہلکار تعینات تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار بنی گالہ میں عمران خان کی…
90 روز میں جان بوجھ کر انتخابات نہیں کرائے جاتے تو آرٹیکل 6 لگتا ہے: اسد عمر
پاکستان تحریکِ انصا ف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر 90 روز کے اندر اندر جان بوجھ کر انتخابات نہیں کرائے جاتے تو آرٹیکل 6 لگتا ہے۔لاہور میں پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے…
2 سیاحوں نے 73 گھنٹوں میں ساتوں براعظم کا دورہ کر لیا
سیاحت کے 2 شوقین افراد نے 4 دن سے بھی کم وقت میں ساتوں براعظم کا سفر کرکے اپنا نام عالمی ریکارڈ میں درج کروالیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو بھارتی سیاحوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں کُل 4 دنوں سے بھی کم وقت میں ساتوں براعظموں کا…
رانا ثناء فرانس کا دورہ مکمل کر کے واپس لندن روانہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء فرانس کا دورہ مکمل کر کے واپس لندن روانہ ہوگئے۔رانا ثناء اللہ نے نوجوان رہنماؤں راجا محمد علی اور چوہدری فیصل سعید کو شاندار استقبال کرنے، پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کی پوری تنظیم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے…
پرویزالہیٰ کی فواد چوہدری کے اہلخانہ سے گرفتاری والے بیان پر معذرت
پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو ٹیلی فون کر کے گرفتاری والے بیان پر معذرت کی ہے۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ فواد چوہدری اور ان کے خاندان سے برسوں پر محیط احترام و عقیدت کا رشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کل…
فواد چوہدری کی بعد از گرفتاری درخواستِ ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی
اسلام آباد کی عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی کی عدالت نے درخواست کی سماعت کی جس کے دوران پی ٹی آئی کے وکلاء پیش ہوئے۔ عدالت نے فریقین…
پاکستان فلسطین کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے وزیراعظم نے پیغام میں لکھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بزرگ خاتون سمیت 10 فلسطینیوں کا قتل قابل مذمت ہے۔ شہباز شریف نے لکھا کہ اسرائیل بے…
بابر غوری کی حفاظتی ضمانت منظور
سندھ ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کی ضمانت منظور کر لی۔عدالتِ عالیہ نے 10 دن کے لیے بابر غوری کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بابر غوری 30…
جہانگیر ترین، علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم
لاہور کی عدالت نے جہانگیرترین اور علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ دی ہےکہ جہانگیرترین اور علی ترین پر لگائے گئے الزامات اور دفعات درست نہیں، رقم منتقلی کا کوئی غیرقانونی طریقہ…
عمران خان کی پنجاب، کے پی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کاخط ملا کہ عمران خان کی پنجاب، کےپی کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، سابق وزیر اعظم کا حق ہوتا ہے کہ اسے سیکیورٹی ملے۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے زمان پارک میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…
ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام میچز خواتین سپروائز کریں گی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 13 میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تمام خواتین شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام خواتین میچ…
امریکی فٹبالر 25 سال کی عمر میں چل بسا
امریکا کا نوجوان فٹبالر جیسی لیمونیئر 25 سال کی عمر میں چل بسا۔امریکا کی قومی فٹبال لیگ نے اس خبر سے آگاہ کرتے ہوئے نہایت ہی افسوس کا اظہار کیا ہے۔فٹبال لیگ کا کہنا ہے کہ جیسی جیسا فٹبالر ٹیم کے لیے ایک ماڈل اور شاندار نوجوان تھا جو کہ…
کینیڈا میں پہلی بار مشیر برائے اینٹی اسلامو فوبیا کی تقرری
کینیڈا میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خطرے سے نمٹنے کے لئے کینیڈین حکام نے پہلی بار خصوصی نمائندہ برائے اینٹی اسلامو فوبیا کو مقرر کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین حکومت حالیہ برسوں میں ملک میں پے در پے مسلم کمیونٹیز کے ارکان…
نیپال کے وکٹ کیپر آصف شیخ کو آئی سی سی ایوارڈ کیوں ملا؟
نیپال کے وکٹ کیپر آصف شیخ کوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ 2022 مل گیا۔آئرلینڈ کے خلاف 14 فروری 2022ء کو کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آصف شیخ کے بہت ہی اچھے عمل کو دیکھتے ہوئے انہیں ایوارڈ دیا گیا۔میچ کے 19 ویں…
آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوجائے گا، شہباز شریف
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوجائے گا، ہم مشکلات سے باہر نکل آئیں گے۔اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے پچھلے دور کے بےشمار…
قرآن پاک کی بے حرمتی پر سوئیڈش حکومت کی مذمت
عالمِ اسلام کے شدید دباؤ پر سوئیڈن کی حکومت نے ملک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مرتکب افراد کے اس فعل کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔اس حوالے سے پاکستان میں موجود سوئیڈن کے سفارت خانے کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر…
اس مرتبہ لاہور قلندرز کی ٹیم سب سے مضبوط ہے، عاقب جاوید
پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز نے اب تک جتنی بھی ٹیمیں بنائی ہیں یہ والی ٹیم سب سے مضبوط ہے۔ عاقب جاوید نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے راشد خان کا چند میچز میں نہ…