جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

وزیر اعظم نے کراچی میں ایٹمی بجلی گھر ’کے تھری‘ کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں ایٹمی بجلی گھر کے منصوبے ’کے تھری‘ کا افتتاح کردیا۔تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے 27 ارب ڈالر کا ایندھن درآمد کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، سستے ایندھن کی ضرورت ہے، امید ہے دوست ملک چین فی…

چوہدری وجاہت اور بیٹے موسیٰ الہٰی کیخلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسیٰ الہٰی کے خلاف گجرات میں اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں چوہدری وجاہت اور موسیٰ الہٰی سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔مقدمہ مقامی ن لیگی رہنما…

امن و امان اور معاشی صورتحال کے باعث قومی اسمبلی کی مدت ایک سال بڑھا دی جائے، حنیف عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ امن و امان اور معاشی صورتحال کے پیش نظر قومی اسمبلی کی مدت میں ایک سال کا اضافہ کر دیا جائے۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ میری…

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ، اینٹی انکروچمنٹ سیل کا کانسٹیبل جاں بحق

کراچی وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اینٹی انکروچمنٹ سیل کا کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔شاہراہ نور جہاں پولیس کے مطابق واقعہ نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن قبرستان کے قریب شادمان ہائٹس کے سامنے پیش آیا۔پولیس کے…

کراچی میں ٹریفک پولیس افسر کو تھپڑ مارنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج

کراچی میں ٹریفک پولیس افسر کو تھپڑ مارنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی آئی ڈی سی کے قریب خاتون نے اس وقت ٹریفک پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا، جب قانون توڑنے پر اس کی کار کو روکا گیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔خاتون…

انڈونیشیا: جکارتہ میں بڑے شاپنگ مال کی چھت مکمل رہائشی مضافات میں تبدیل

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں ایک بڑے شاپنگ مال کی چھت کو ایک مکمل رہائشی مضافات میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کی چوتھی بڑی آبادی والے ملک انڈونیشیا کے صدر مقام جکارتا کی آبادی ایک کروڑ سے زیادہ ہے جو صرف اس کے…

وزیراعظم نے کُل جماعتی کانفرنس بلالی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے 7 فروری کو اسلام آباد میں کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلا لی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔وزیراعظم نے اہم قومی چیلنجز پر تمام سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کیا…

آسٹریلیا: کرنسی نوٹ سے ملکہ کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ

آسٹریلیا کے سینٹرل بینک نے اعلان کیا ہے کہ 5 ڈالر کے نوٹ سے ملکہ الزبتھ دوئم کی تصاویر ہٹا دی جائیں گی۔سینٹرل بینک کے مطابق نوٹ کا نیا ڈیزائن بنایا جائے گا جو ملک کی مقامی ثقافت کی عکاسی کرے گا۔ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے کہا کہ یہ…

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اصل مشکل فیصلوں کے مطالبے کر دیے

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اصل مشکل فیصلے کرنے کے مطالبے کر دیے، تکنیکی مذاکرات میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران اور ان کے گھر والوں کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے…

جنوری میں برآمدات میں 4.41 اور درآمدات میں 5.78 فیصد کمی ریکارڈ، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے ماہانہ تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ اسلام آباد سے جاری شدہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں برآمدات میں 4.41 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔ دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں درآمدات میں 5.78 فیصد کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے…

متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی: صدر کا این ایچ اے حکام کیخلاف انکوائری کا حکم

صدر مملکت عارف علوی نے سوراب میں متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) حکام کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔صدر عارف علوی نے اراضی حصول کے 23 متاثرین کو 4 سال تک معاوضے کی عدم ادائیگی پر اظہار برہمی…

شاہین آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔شاہین آفریدی کا نکاح کل شام شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ ہوگا۔نکاح کی تقریب کراچی کے مقامی کلب میں منعقد ہوگی جس میں شرکت کے لیے قومی فاسٹ…

بینک آف انگلینڈ نے شرح سود 3.5 سے بڑھا کر 4 فیصد کردی

بینک آف انگلینڈ نے شرح سود 3.5 فیصد سے بڑھا کر 4 فیصد کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں شرح سود 14 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق شرح سود موسم گرما میں 4.5 فیصد تک جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شرح سود…

فنکشنل لیگ سندھ کونسل کا اجلاس، صدر الدین راشدی صدر، سردار رحیم جنرل سیکریٹری منتخب

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کونسل نے انٹرا پارٹی الیکشن میں 3 سال کے لیے صوبائی عہدیداران کا انتخاب کرلیا۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ نے صوبائی صدر سید صدرالدین شاہ راشدی، سینئر نائب صدر سید مظفر حسین شاہ، جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم…

اسمبلی توڑنے کی بہت جلدی تھی نا؟ اب ذرا صبر کرو، گورنر خیبر پختونخوا

گورنرخیبر پختونخوا غلام علی نے تحریک انصاف کو الیکشن کی تاریخ کیلئے صبر کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ جس وقت وہ جنازوں کو کندھا دے رہے ہیں وہ کہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دو۔ غلام علی…

صدر مملکت نے بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری دے دی

صدر مملکت عارف علوی نے شہزاد عطا الہٰی کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری دی۔بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل مقرر کردیے گئے، جس کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اٹارنی جنرل کا اسٹیٹس اور رینک وفاقی وزیر کے برابر…

کراچی: اسپتال کی پارکنگ سے گاڑی چوری، سائٹ ایریا سے موٹرسائیکل چھن گئی

کراچی میں ڈکیتی اور گاڑی چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں، محمودآباد اعظم بستی میں اسپتال کی پارکنگ سے گاڑی چوری ہوگئی۔سائٹ ایریا سے موٹرسائیکل چھین لی گئی، دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔محمودآباد میں ملزم کو واردات…

ایف آئی اے نے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ محمد خان بھٹی سمیت 8 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال اور دیگر…

خاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی میں ٹریفک سیکشن پر خاتون کی جانب سے ڈی ایس پی ٹریفک کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ خاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ٹریفک پولیس کے مطابق خاتون کی کار کو فینسی نمبر پلیٹ اور ٹنٹڈ…