جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں پال اسٹرلنگ، کولن منرو،  ریسی ون ڈر ڈسن اور ٹام کرن غیرملکی…

زیادتی کے ملزمان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت، ایمان مزاری کا چیئرپرسن انسانی حقوق کمیشن کو خط

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی اور مبینہ پولیس مقابلے میں ملزمان کی ہلاکت پر ایمان مزاری نے چیئرپرسن انسانی حقوق کمیشن کو خط لکھ دیا۔متاثرہ فیملی کی جانب سے انسپکٹر جنرل اسلام آباد کو خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔خط میں…

KPOحملہ: دہشتگرد نے خود کو کس طرح اڑایا؟ رینجرز اہلکار نے بتا دیا

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، حملے میں زخمی ایک رینجرز اہلکار نے بتایا ہے کہ ایک دہشت گرد نے کس طرح خودکو دھماکے سے اڑایا تھا۔حملے میں زخمی رینجرز کے 8 اور پولیس کے 4 اہلکار جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔اسپتال…

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، دریائے سندھ کا رُخ موڑ دیا گیا

زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا، پراجیکٹ سائٹ پر دریائے سندھ کا رُخ موڑ دیا گیا۔ترجمان واپڈا کے مطابق پراجیکٹ سائٹ پر دریائے سندھ قدرتی گزر گاہ کے بجائے ڈائیورژن ٹنل سے گزر رہا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دریا…

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 267 رنز سے شکست دے دی۔ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 394 رنز کے تعاقب میں 126رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ نے پہلی اننگز 9 وکٹ 325 رنز پر ڈکلیئرکی جبکہ دوسری…

نئے سی ای او پی آئی اے کیلئے 65 درخواستیں موصول

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے لیے 65 درخواستیں پی آئی اے شعبہ ایچ آر کو موصول ہو گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ کی ایچ آر کمیٹی 20 فروری کو درخواستوں کی جانچ پڑتال کرے گی۔ جانچ پڑتال کے…

پشاور: خاتون کی خودکشی، مرنے سے قبل دیا بیان سامنے آ گیا

پشاور کے نواحی علاقے سوڑی زئی میں خاتون نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر خودکشی کر لی، خاتون کی موت سینے میں گولی لگنے سے ہوئی ہے۔پشاور پولیس کے مطابق خاتون کی 2 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، واقعے کا تھانہ انقلاب میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پشاور…

امپورٹڈ حکومت عدلیہ پر حملہ آور ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ الیکشن نہ کرا کے آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں، اپنی آئین شکنی بچانے کے لیے امپورٹڈ حکومت اب عدلیہ پر حملہ آور ہے۔لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے…

لاہور قلندرز نے ’قلندرز ہم‘ کا انسٹرومینٹل ورژن جاری کر دیا

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے ’قلندرز ہم‘ کا انسٹرومینٹل ورژن جاری کر دیا۔’قلندرز ہم‘ کا انسٹرومینٹل ورژن استاد رئیس احمد خان نے تیار کیا ہے۔استاد رئیس احمد خان نے وائلن کے ساز پر ’قلندرز ہم‘ کا انسٹرومینٹل ورژن تیار کیا…

کراچی پولیس آفس پر حملہ:مارے گئے 2 دہشتگردوں کے خاندانوں کی تلاش

پولیس نے کراچی پولیس آفس پر حملے کے دوران آپریشن میں مارے گئے 2 دہشت گردوں کے خاندانوں کی تلاش شروع کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد زالا نور کا تعلق کژا مداخیل تحصیل دتہ خیل شمالی وزیرستان سے تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ خودکش…

پشاور: اسلامیہ کالج کے چوکیدار کے ہاتھوں پروفیسر قتل

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں واقع اسلامیہ کالج میں چوکیدار کی فائرنگ سے پروفیسر جاں بحق ہو گئے۔پشاور پولیس کے مطابق چوکیدار اور پروفیسر کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے دوران چوکیدار نے فائرنگ کر کے پروفیسر کو قتل کیا۔پولیس نے…

رحیم یار خان: آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا

رحیم یار خان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، ضلع بھر میں آٹا پوائنٹس پر سستے آٹے کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دوکاندار سرکاری آٹا خرید کر مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔محکمۂ خوراک پنجاب اور فلور…

اسد عمر اور علی اعوان کب گرفتاریاں دیں گے؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے ارکان اگلے ہفتے گرفتاریاں پیش کریں گے۔علی نواز اعوان کی زیر صدارت پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں…

کراچی میں اہلکاروں نے جانیں دیکر دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنائے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی میں شہید اہلکاروں نے جانوں کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔گورنر پنجاب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ملکی سیاست اور باہمی دلچسپی کے امور پر…

چونیاں: مہنگائی و بیروزگاری، گھر سے سامان کیساتھ 10 کلو آٹا اور 2 کلو گھی بھی چوری

ملک میں شدید مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کی وجہ سے گھروں سے کھانے پینے کی اشیاء بھی چوری ہونے لگی ہیں۔ ایسی ہی ایک چوری کی واردات کا مقدمہ ضلع قصور کے شہر چونیاں میں درج کرایا گیا ہے۔مدعی رحمت علی کے مطابق وہ محنت مزدوری کرتا ہے،…

چینی وزیرِ خارجہ نے غبارے پر معذرت نہیں کی: انٹونی بلنکن

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے چینی غبارے پر معذرت نہیں کی۔امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں ملاقات ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق…

ریاض کے واشنگٹن کیساتھ بعض امور میں اختلافات ہیں، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ ریاض کے واشنگٹن کے ساتھ بعض امور میں اختلافات ہیں جو پوشیدہ نہیں ہیں۔ جرمنی میں ہونے والی میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے کردار سے متعلق مذاکراتی سیشن میں…

کے پی او آفس کی نشاندہی کیلئے 2 دہشتگرد موٹر سائیکل پر آئے، FIR میں انکشاف

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر جمعے کی شب ہوئے حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے جس کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مقدمہ الزام نمبر 20 کے تحت 18 فروری کو شام 4بج کر 30 منٹ پر درج کیا گیا۔پولیس حکام کے…

دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں: سعودی عرب

سعودی عرب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔سعودی  سفارت خانے کی جانب سے جمعے کو کراچی پولیس آفس پر دہشت گروں کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔اس حوالے سے سعودی سفارت خانے کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ…

شاداب خان کی کولن منرو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو کو سوتے ہوئے چھیڑ دیا۔اس حوالے سے شاداب خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ بس میں کولن منرو…