جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

ہم پاکستان پر دو اہم نکات پر زور دے رہے ہیں، آئی ایم ایف چیف

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے چیف کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر دو اہم نکات پر زور دے رہے ہیں، پاکستان کےلیے پہلا نکتہ ٹیکس ریونیو کا ہے، جو لوگ نجی یا عوامی سیکٹر سے اچھا کما سکتے ہیں انہیں معیشت میں حصہ ڈالنا…

مریم نواز نے شاہد خاقان کو اپنی نشست پر بٹھا دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے راولپنڈی جلسے کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اپنی نشست پر بٹھادیا۔راولپنڈی میں جلسے کے دوران مریم نواز تنظیمی کنونشن میں پہنچیں تو انہوں نے اپنی مرکزی نشست…

صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کی وجہ بتادی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کے عمل کی وضاحت کردی۔ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ الیکشن کے لیے حیلے بہانے تلاش کیے جارہے تھے اس لیے مجھے خط لکھنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ آئین میں سوراخ تلاش کرنے کے بجائے…

مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف جماعتِ اسلامی کراچی کا احتجاج

مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف جماعتِ اسلامی کراچی نے نیو ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کیا ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے پاکستان میں مہنگائی کا عذاب مسلط ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہر…

ڈیفالٹ کے اعتراف کے بعد خواجہ آصف کو کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں: سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے ڈیفالٹ کے اعتراف کے بعد انہیں کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں۔لاہور میں امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پوری قوم پریشان اور مایوس ہے، چولہے…

وزیرِ اعظم کا ترکیہ، شام میں امداد پر پاکستانی تنظیموں کو خراجِ تحسین

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں پر پاکستانی تنظیموں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی تنظیمیں ترکیہ و شام میں مسلمان بہن بھائیوں کی مدد میں پیش پیش…

مانسہرہ: تیندوا گاڑی سے ٹکرا کر زخمی

مانسہرہ میں شاہراہِ کاغان پر کیوائی کےمقام پر ایک تیندوا گاڑی سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا۔ایس ڈی ایف او وائلڈ لائف ممتاز حسین کے مطابق نایاب نسل کے تیندوے کی کمر پر چوٹیں آئی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ تیندوے کو ڈھوڈیال فیزنٹری سینٹر منتقل کر…

ڈی جی حج کی تقرری میں صنفی امتیاز نہیں برتا گیا، تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی حج کی تقرری کے عمل میں صنفی امتیاز کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، جاری کیا گیا فیصلہ 4 صفحات پر مشتمل ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف خاتون افسر کی اپیل خارج کر دی ہے۔ خاتون افسر…

کراچی پولیس آفس حملے کا ایک اور زخمی اہلکار دم توڑ گیا

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار آج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہونے والا اہلکار عبداللطیف سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات تھا۔عبداللطیف کے انتقال کے بعد کراچی پولیس آفس…

260 کلو وزن کم کرنیوالے امریکی کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل

امریکی ریاست جارجیا سے تعلق رکھنے والے کیسی کنگ نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے 260 کلو سے زائد وزن کم کرنے کی حیران کن کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔کچھ عرصہ قبل کیسی کنگ کی 355 کلوگرام وزن ہونے کی وجہ سے ایسی حالت ہو گئی تھی کہ وہ نہاتے…

پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے ہرادیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔ یہ سلطانز کی ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ملتان…

دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کے پہلے مالک کی ضمانت منظور

کراچی پولیس آفس (کے پی او) حملے میں دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کے پہلے مالک کو پولیس نے ضمانت پر رہا کردیا۔ذرائع کے مطابق کے پی او حملہ کیس کے مقدمے میں گاڑی کا نمبر ALF-043 لکھا گیا ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق  پہلے کار مالک کے بعد 3…

پنجاب حکومت کی پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک سے متعلق اہم ہدایت

پنجاب حکومت کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک سے متعلق اہم ہدایت سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا جیل بھرو تحریک پر مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں رضاکارانہ گرفتاری دینے والے کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کی…

فیض کی شاعری پڑھ کر دل کرتا ہے جیل جاؤں: جاوید اختر

بھارت کے مشہور شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے کہا ہے کہ جیل کوئی خوبصورت جگہ نہیں لیکن فیض کی شاعری پڑھ کر دل کرتا ہے کہ جیل جاؤں۔لاہور میں فیض فیسٹیول میں بھارت سے آئے جاوید اختر نے کہا کہ لاہور اور امرتسر کا فاصلہ 30 کلومیٹر ہے لیکن…

ندیم عمر کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کیلئے انعام کا اعلان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کامیابی پر کھلاڑیوں کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےمارٹن گپٹل کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر 5 لاکھ روپے جبکہ افتخار احمد، محمد حسنین، نسیم شاہ، قیس احمد،…

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کا نتیجہ تیسرے دن آگیا

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ تیسرے دن ہی آگیا۔دہلی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 263 اور دوسری اننگز میں 113 رنز بنائے تھے…

اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں پال اسٹرلنگ، کولن منرو،  ریسی ون ڈر ڈسن اور ٹام کرن غیرملکی…

زیادتی کے ملزمان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت، ایمان مزاری کا چیئرپرسن انسانی حقوق کمیشن کو خط

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی اور مبینہ پولیس مقابلے میں ملزمان کی ہلاکت پر ایمان مزاری نے چیئرپرسن انسانی حقوق کمیشن کو خط لکھ دیا۔متاثرہ فیملی کی جانب سے انسپکٹر جنرل اسلام آباد کو خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔خط میں…

KPOحملہ: دہشتگرد نے خود کو کس طرح اڑایا؟ رینجرز اہلکار نے بتا دیا

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، حملے میں زخمی ایک رینجرز اہلکار نے بتایا ہے کہ ایک دہشت گرد نے کس طرح خودکو دھماکے سے اڑایا تھا۔حملے میں زخمی رینجرز کے 8 اور پولیس کے 4 اہلکار جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔اسپتال…

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، دریائے سندھ کا رُخ موڑ دیا گیا

زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا، پراجیکٹ سائٹ پر دریائے سندھ کا رُخ موڑ دیا گیا۔ترجمان واپڈا کے مطابق پراجیکٹ سائٹ پر دریائے سندھ قدرتی گزر گاہ کے بجائے ڈائیورژن ٹنل سے گزر رہا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دریا…