جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ پی ایس ایکس 100 انڈیکس 130 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار 707 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 296 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں آج 15 کروڑ 34 لاکھ…

ٹرانس جینڈر بل پر رائے دی جس پر دھمکیاں دی گئیں: مارویہ ملک

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ٹرانس جینڈر اینکر و کمیونٹی کے صدر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا لیکن کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔پولیس کے مطابق مقدمہ ٹرانس جینڈر اینکر مارویہ ملک کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ایف آئی آر…

پی سی بی نے پی ایس ایل کیلئے 45 کروڑ مانگے تھے؟ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سے سوال

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا پی سی بی نے پی ایس ایل میچز کیلئے حکومت سے 45 کروڑ روپے مانگے تھے؟جس کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ساری کابینہ ادھر کھڑی ہے، یہ لوگ پیسے منظور کرنے کیلئے تیار نہیں…

سپریم کورٹ جج کے خاندانی ذرائع نے مبینہ آڈیو لیک کے الزامات مسترد کردیے

سپریم کورٹ کے جج کے خاندانی ذرائع نے جج اور چوہدری پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جج پر آڈیو لیک اور جائیداد سے متعلق الزمات جھوٹ ہیں، جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے اہل خانہ پر…

مشیر ہوتا تو شہباز شریف کو حکومت نہ لینے کا مشورہ دیتا، چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مشیر ہوتا تو شہباز شریف کو حکومت نہ لینے کا مشورہ دیتا۔میڈیا سے گفتگو میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں تنقید کی سیاست میں نہیں پڑوں گا، شہباز شریف کا مشیر ہوتا تو…

مودی سرکار کے مظالم پر سکھوں نے ہتھیار اُٹھالیے، پولیس سے تصادم

بھارت میں مودی سرکار کی بڑھتی ہوئی نا انصافیوں اور مظالم کے باعث سکھوں نے ہتھیار اُٹھالیے۔ سکھوں کی آزاد خالصتان تحریک زور پکڑ گئی۔بھارت میں خالصتان کے حامی سکھوں اور پولیس میں امرتسر سے 25 کلومیٹر دور اجنالہ کے علاقے میں تصادم ہوا…

یوکرین پر روسی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر یورپین یونین کا اظہار یکجہتی

یوکرین پر روسی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر یورپین یونین کی جانب سے برسلز میں علامتی یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔اس حوالے سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب یورپین دارالحکومت برسلز میں موجود یورپین یونین کی اہم عمارتوں کو یوکرین کے پرچم والے…

پنڈی میں فیاض چوہان اور 10 کارکنان کے بعد ذلفی بخاری نے بھی گرفتاری دیدی

راولپنڈی میں جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دے دی، بعد میں ذلفی بخاری نے بھی گرفتاری دے دی۔آج راولپنڈی میں پولیس نے مزید 2 قیدیوں کی وینز کمیٹی چوک پر پہنچا دی تھیں۔پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن…

انسداد پولیو سے آگاہی کیلئے ٹرک آرٹ منصوبے کا افتتاح

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کیماڑی ٹرک اڈے پر انسداد پولیو کی آگاہی کےلیے ٹرک آرٹ منصوبے کے افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالحمید جمانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب شیخ بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے…

انسانی حقوق کمیشن کا نازیہ کھوسو کی فوری بازیابی کا مطالبہ

انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے نازیہ کھوسو کی بازیابی اور مظاہرین کے خلاف آیف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ایچ آر سی پی نے کشمور میں درجنوں مظاہرین کے خلاف من گھڑت ایف آئی آر کے اندراج کی شدید مذمت کی…

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، ذرائع

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی آئی ایس آئی نے کابل جانے…

گوانتاناموبے جیل میں قید دو پاکستانی بھائی 20 سال بعد رہا

امریکا کے زیر انتظام بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل میں قید دو پاکستانی بھائیوں کو 20 سال بعد رہا کر دیا گیا۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق عبدالربانی اور محمد ربانی کو پاکستان بھیج دیا گیا ہے۔2002 میں پاکستانی شہریوں کو کراچی سے گرفتار کرکے…

جیل بھرو تحریک: میں گرفتاری نہیں دوں گا، غلام سرور خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما غلام سرور خان نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ میں گرفتاری نہیں دوں گا، چند لیڈرز گرفتاری اور چند ورکر گرفتاری دیں…

سرفراز سمیت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کئی کھلاڑیوں کے کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز، محمد حفیظ، نسیم شاہ، افتخار احمد نے بھی کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات…

مریم نواز کی سربراہی میں ن لیگ عدلیہ پر حملہ آور ہے، پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی سربراہی میں ن لیگ ایک بار پھر عدلیہ پر حملہ آور ہے۔لاہور میں سابق ارکان اسمبلی اور دیگر رہنماؤں نے پرویز الہٰی سے…

عمران خان 50 سال سے دوست ہے، پی ٹی آئی کیلئے بہت اصرار کیا، چوہدری نثار

سینئر سیاستدان چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ عمران خان میرا 50 سال سے دوست ہے اور آج بھی دوست ہے، مجھے پی ٹی آئی میں شامل کرنے کیلئے بہت اصرار کیا۔راولپنڈی کے علاقے چاکرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ عمران نے کسی کو…

آڈیو لیک: پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

تحریکِ انصاف نے آڈیو لیک کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔یاسمین راشد کی درخواست میں وزراتِ داخلہ،…

پی ایس ایل کے پنجاب کے میچز کراچی منتقل ہوں گے یا نہیں؟

پاکستان سپر لیگ کے میچز کی پنجاب سے کراچی منتقلی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پنجاب حکومت کو الٹی میٹم دے دیا۔ذرائع کے مطابق الٹی میٹم دینے کا فیصلہ 2 مختلف اجلاسوں میں ہوا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے 45 کروڑ روپے کے…

سندھ میں اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر پابندی

حکومتِ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر پابندی لگا دی۔سندھ حکومت کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے پر 3 ماہ کے لیے پابندی عائد کی…

شاہ چارلس، شہزادہ ہیری کیلئے خود کو مشکل میں ڈال رہے ہیں؟

شاہی مبصر نے شاہ چارلس سوم کو خبردار کیا ہے کہ تاجپوشی کی تقریب میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی موجودگی اس تاریخی تقریب کو  برباد کر دے گی۔شاہی مبصر ٹام بوور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ لوگ ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس سے تنگ…