Browsing Category
Urdunews
لاہور: ڈاکٹر کی مریضہ سے مبینہ زیادتی
لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں ایک ڈاکٹر نے مریضہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکٹر اور اس کے ساتھی کی تلاش شروع کردی۔نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے…
لاہور قلندرز کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے، سرفراز احمد
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے ہرا دیا۔پہلے لاہور کی بیٹنگ کے دوران ہاتھ آیا میچ کوئٹہ کے…
آئی ایم ایف سے معاہدے پر بھی ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا، مفتاح اسماعیل
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے پر بھی ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں ٹلے گا۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں‘ گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ…
پوری امید ہے ہم لاہور قلندرز کو ہرا سکتے ہیں، مشتاق احمد
ملتان سلطانز کے کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، ہمیں پوری امید ہے کہ ہم لاہور قلندرز کو ہرا سکتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کوچ مشتاق احمد کا…
اینٹی کرپشن نے عثمان بزدار، شیریں مزاری کیخلاف انکوائریاں دوبارہ شروع کردیں
محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کے خلاف انکوائریاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔اس کے ساتھ پنجاب کے سابق وزراء بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر…
دہشت گردوں کو مدد اور طاقت فراہم کرنے والے تمام ذرائع ختم کریں گے، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی زیرصدارت سینٹرل ایپکس کمیٹی کے تحت قائم کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گيا۔رانا ثناء اللّٰہ نے اس موقع پر کہا کہ اگلے اجلاس میں ہر ادارہ اپنے اہداف واضح کرے،…
اسحاق ڈار نے موجودہ صورت حال کا ذمہ دار ایک مرتبہ پھر عمران خان کو قرار دے دیا
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم عمران خان کو قرار دے دیا۔اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان اس معاشی تباہی کے ذمے دار صرف اور صرف تم ہو، تم نے تو پاکستان کو معاشی…
قلندرز نے ہاری بازی جیت لی، گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست
لاہور قلندرز نے ہاری بازی جیت لی، ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے ہرا دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز کے 149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 131 رنز…
انگلی وہ اُٹھا رہا ہے جس نے 4 سال پاکستان کی معیشت کو آگ لگائی، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلی وہ بےشرم اُٹھا رہا ہے جس نے 4 سال پاکستان کی معیشت کو آگ لگائی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ انگلی وہ بےشرم اُٹھا رہا ہے جس نے آئینی و سیاسی عدم…
غیر یقینی صورتحال بڑھتی رہی تو پیٹرول مہنگا بھی ہو سکتا ہے، مصدق ملک
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصنوعات مصدق ملک کا کہنا ہے کہ جس طرح کی غیر یقینی صورتحال ہے ملک چلانا بہت بڑی بات ہے، غیر یقینی صورتحال بڑھتی رہی تو پیٹرول مہنگا بھی ہو سکتا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے…
پورے ملک میں بیک وقت قومی انتخابات کی حمایت کرتے ہیں، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پورے ملک میں بیک وقت قومی انتخابات کی حمایت کرتے ہیں۔ ملک کو درپیش گھمبیر مسائل کے حل کے لیے عوام سے فیصلہ لینا ہو گا۔اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کراچی کے بلدیاتی انتخابات…
چین نے روس کی حمایت میں جی 20 اعلامیہ کی مخالفت کردی
چین نے روس کی حمایت میں جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ کی مخالفت کر دی۔نئی دہلی میں ہونے والے جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ماسکو سے یوکرین میں جارحیت روکنے پر اتفاق کیا گیا۔چین…
کورونا میں تمام پالتو بلیوں کو مارنے کے امکان پر غور کیا گیا تھا، سابق برطانوی وزیر
برطانیہ کے سابق وزیر کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے آغاز پر حکومت نے اس بات پر غور کیا تھا کہ تمام پالتو بلیوں کو مار دیا جائے۔سابق وزیر لارڈ بیتھل نے کہا کہ 2020 میں اس سے متعلق بات ہوئی تھی کہ جانور بشمول ایک کروڑ 90 لاکھ پالتو بلیاں…
کانچ کا ٹکڑا لگنے سے جاں بحق طالب علم کے والد نے اسکول انتظامیہ کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کے نجی اسکول میں کانچ کا ٹکڑا گلے پر لگنے سے جاں بحق طالب علم حذیفہ کے والد نے اسکول انتظامیہ کو معاف کر دیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ کے والد محمد اسلام نے کہا کہ میں نے اللّٰہ کی رضا کی خاطر معاف کر…
عمران نے امریکی سازش پر یوٹرن لیا تو ان کے کارندوں نے امریکیوں کے پیر پکڑ لیے، پلوشہ خان
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے امریکی سازش پر یوٹرن لیا تو ان کے کارندوں نے امریکیوں کے پیر پکڑ لیے۔اپنے بیان میں پلوشہ خان نے کہا کہ سانپ کھال، گرگٹ رنگ، عمران خان بیانیہ تبدیل کرتا…
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 18ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دے دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ…
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ چند…
ڈالر کے بعد سونے کو بھی پر لگ گئے، فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ
ملکی مبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کے بعد صرافہ بازار میں سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے جو بڑھ کر ایک بار پھر 2 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کا دام 9400 روپے بڑھ…
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 54 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کا اضافہ
ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 54 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا، اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 26 کروڑ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک نے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی تفصیل جاری کردی جس کے مطابق 24 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے تک زرمبادلہ…
جاپانی حکومت لاعلم، مزید 7 ہزار نئے جزائر سامنے آ گئے
جاپان نے اپنے جزائر کی دوبارہ گنتی کی تو معلوم ہوا کہ اس کے یہاں 7 ہزار مزید جزیرے ہیں جنہیں پہلے کبھی شمار نہیں کیا گیا۔جاپان کی جیو اسپیشل انفارمیشن اتھارٹی (جی ایس آئی) کو ڈیجیٹل نقشوں کی تیاری کے دوران معلوم ہوا کہ ملک میں کُل 14…