Browsing Category
Urdunews
بھارت کے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے بچوں کی اموات ہوئیں، امریکی ادارے کی رپورٹ
گیمبیا میں درجنوں بچوں کی اموات اور بھارت میں تیار کردہ مبینہ طور پر زہر آلود کھانسی کے سیرپ میں تعلق کا پتا لگا لیا گیا ہے۔امریکا میں امراض پر قابو پانے اور ان کی روک تھام کے ادارے سی ڈی سی اور گیمبیا کے صحت حکام نے مشترکہ تحقیقات کی…
لاہور انتظامیہ نے عورت مارچ کی اجازت دینے سے انکار کردیا
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 8 مارچ کو عورت مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ضلعی انتظامیہ نے خط میں کہا کہ متنازع کارڈز اور بینرز پر مذہبی جماعتوں کے اعتراضات ہیں۔خط میں مزید کہا کہ سیکیورٹی مسائل اور امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں…
مریم اورنگزیب نے عمران اور ن لیگی رہنماؤں کی عدالت پیشیوں کا موازنہ پیش کردیا
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان اور ن لیگی رہنماؤں کی عدالتوں میں پیشیوں کا موازنہ پیش کردیا۔ مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ دہرے نظام پہ اُٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔وفاقی وزیر نے لکھا کہ 200 پیشیاں…
شاہین آفریدی کی پولیو سے متاثر اپنے مداح سے ملاقات
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنے اسپیشل مداح سے ملاقات کی ہے۔پولیو سے متاثر مداح نے شاہین آفریدی کو اپنے ہاتھوں سے بنا ان کا اسکیچ پیش کیا۔اس موقع پر شاہین آفریدی نے مداح کو آج کا پی ایس ایل میچ…
پی آئی اے نے پرائیویٹ حج کے کرایوں کا اعلان ڈالرز میں کردیا
پی آئی اے نے حج آپریشن 2023 کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج فلائٹ آپریشن 21 مئی سے شروع ہوگا جو 2 اگست تک جاری رہے گا۔ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پرائیوٹ حج کے تحت ساؤتھ ریجن جس میں کراچی، کوئٹہ، سکھر، حیدرآباد سے جانے والے عازمین کے…
خواجہ آصف کا عمران خان پر شاعرانہ انداز میں طنز
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان پر شاعرانہ انداز میں طنز کر دیا۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے عمران خان کا نام لیے بغیر شاعرانہ انداز میں طنز کیا۔انہوں نے کہا کہ ’پرانے آرامی چیف کا کورٹ مارشل…
شاہ محمود قریشی اٹک جیل سے رہائی کے بعد لاہور پہنچ گئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اٹک جیل سے رہائی کے بعد لاہور پہنچ گئے۔لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ رات اٹک جیل سے رہا کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جیل…
وزیر خزانہ رہنے والے مفتاح اسماعیل بھی ٹیکس معاملات سے لاعلم ہیں، مرتضیٰ وہاب
سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز رہنے والے مفتاح اسماعیل بھی ٹیکسز کے معاملات سے لاعلم ہیں۔انہوں نے سابق وزیر خزانہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل صاحب فرماتے…
لاہور قلندرز نے خاکروب الفریڈ کی خواہش پوری کردی
لاہور قلندرز نے خاکروب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے ملازم الفریڈ کی خواہش پوری کردی۔الفریڈ نے کھلاڑیوں کے ساتھ فوٹوز بنوائیں اور اونرز ڈگ آؤٹ میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔انہیں بذریعہ قرعہ اندازی…
عمران خان بزدل آدمی، جیل جانے سے ڈرتا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان بزدل آدمی ہے، جیل جانے سے ڈرتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان ورکرز کو کہتا ہے جیلیں بھرو خود زمان پارک میں بیٹھا ہوا ہے۔گوجرانوالہ کے مقامی ہوٹل میں اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا…
ن لیگ لائرز فورم کی جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت
پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کروادی۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت آڈیو لیک کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے جج کے خاندانی ذرائع نے جج اور چوہدری پرویز…
مریم نواز عدلیہ پر تنقید کر کے کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں؟ پرویز الہٰی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مریم نواز عدلیہ اور اداروں پر تنقید کر کے کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان نے…
کورونا ویکسین بنانے والے روسی سائنسدان کی لاش گھر سے برآمد
کورونا وائرس سے بچاؤکے لیے روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو بنانے میں مددکرنے والے سائنسدان کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اینڈرے بوٹیکوو جمعرات کواپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے جبکہ پولیس نے قتل کے شبے میں ایک شخص…
وزیر خزانہ کا عازمین حج کیلئے زرمبادلہ کے انتظام کا عندیہ
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عازمین حج کے لیے زرمبادلہ کے انتظام کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ملاقات میں حج پالیسی، اسپانسر شپ اسکیم، سعودی عرب میں رقوم کی ادائیگی اور فاٹا…
سندھ ہائی کورٹ نے ایس پی ایس سی 2020 کے امتحانات کو مسترد کر دیا
سندھ ہائی کورٹ میں سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) 2020 کے امتحانات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے 2020 کے امتحانات کو مسترد کرتے ہوئے امیدواروں سے 2 ماہ کے اندر اندر دوبارہ امتحان لینے کا حکم جاری کر دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ…
کراچی میں 6 کروڑ کی ڈکیتی میں گھر کا بھیدی ملوث نکلا
کراچی کے علاقے بہادرآباد میں 6 کروڑ کی ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کر کے 3 کروڑ روپے برآمدکر لیے گئے۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کراچی اور حیدرآباد میں تابڑ توڑ کارروائیوں کے دوران 6 کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم سمیت…
اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کیا ہیں؟
اسلام آباد میں سبزیوں، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر شہریوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد میں آلو 49، پیاز 162، لہسن 500 اور ٹماٹر 55 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔دارالحکومت میں سبز مرچ 99، شملہ مرچ 100 اور…
ایک پاگل اقتدار میں آنے کیلئے بے چین ہے، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ کرسی کے لیے ایک پاگل اقتدار میں آنے کے لیے بے چین ہے۔ شازیہ مری نے خان گڑھ میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بےنظیر ڈائنامک رجسٹری سینٹر کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر…
ڈیلس کی معروف ادبی شخصیت امین ترمذی انتقال کر گئے
امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کی معروف ادبی شخصیت امین ترمذی 78 سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے، انہیں آج سپردِ خاک کیا جائے گا۔امین ترمذی کی نمازِ جنازہ آج ساؤتھ آرلنگٹن کی مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کو آج سہ پہر ساؤتھ…
کراچی، کورنگی میں پانی چور مافیا کیخلاف 2 کارروائیاں
کراچی واٹر بورڈ کے اینٹی تھیفٹ سیل نے کورنگی میں کارروائیاں کر کے 2 غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس ختم کردیے۔کورنگی اللّٰہ والا ٹاؤن میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ پر کارروائی کر کے ٹینکرز اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ دوسری کارروائی کے دوران زمان…