Browsing Category
Urdunews
وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس نے ’ چار۔ تین‘ کے تناسب سے آنے والے عدالتی حکم اور چار معزز جج صاحبان کے تفصیلی…
سراج الحق نے 77ء جیسے مارشل لاء کا خدشہ ظاہر کردیا
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے 1977ء کی طرح مارشل لاء آنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات کے لیے ایک میز پر نہ بیٹھیں تو 1977ء کی طرح مارشل لاء…
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دوبارہ طلب
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دوبارہ طلب کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی، الیکشن سے متعلق فنڈز کی فراہمی سے متعلق مؤقف طے…
فرح گوگی پر 12 ارب کی ٹرانزیکشن ثابت ہوچکی، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے 4 سالہ دور میں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا۔ فرح گوگی پر 12 ارب کی ٹرانزیکشن ثابت ہوچکی۔فیصل آباد میں خطاب کے دوران رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ عمران خان نے عالمی مالیاتی…
مچ میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے سبی کے قریب مچ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک گرفتار کرلیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن…
1970 کے بعد سے مردم شماریوں میں شہری سندھ کو کم دکھایا جارہا ہے، خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 1970 کے بعد جتنی مردم شماریاں ہوئیں ان میں سندھ کے شہری علاقوں کی آبادی کو کم دکھایا جا رہا ہے۔ کراچی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو اگر…
خان صاحب، تاریخ مسخ کرنے کی کوشش نہ کریں، فیصل کریم کنڈی
وفاقی وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خان صاحب تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش نہ کریں۔اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیا اور کہا کہ نیازی صاحب تم نے تحفے بازار میں…
انگلینڈ کیخلاف ہوم سریز میں منتخب نہ ہونے پر افسوس ہوا تھا، محمد عباس
قومی ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس نے کہا ہے کہ پرفارمنس کے باوجود انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں منتخب نہ ہونے پر افسوس ہوا۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں محمد عباس نے کہا کہ گزشتہ سال کاؤنٹی چیمپئن شپ میں 50 سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ…
خاتون وکیل نے گھر پر پولیس چھاپے کیخلاف مقدمہ درج کروادیا
کراچی میں خاتون وکیل نے گھر پر پولیس چھاپے کے خلاف زمان ٹاؤن کورنگی میں مقدمہ درج کروادیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ سادہ لباس اہلکاروں نے الماری کی تلاشی لی، نقدی اور زیورات لے گئے، پولیس اہلکاروں نے چھاپے کے دوران سرچ وارنٹ نہیں…
دنیا کے امیر ترین لوگ اگر غریب ہوتے تو کیسے ہوتے؟ مصنوعی ذہانت سے بنی تصاویر وائرل
مصنوعی ذہانت کا استمعال کرتے ہوئے آرٹسٹ نے دنیا کے امیر ترین لوگوں کو غریب بنا کر ایک نیا روپ دے دیا۔فنکار نے اپنے انسٹاگرام پر کئی نامور لوگوں کی تصاویر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا، اس نے یہ کارنامہ آرٹیفشل انٹیلی جنس کے پروگرام مڈ…
عمرکوٹ: گندم کا ٹرک الٹ گیا، بوریوں تلے دب کر 2 بچیاں جاں بحق
عمرکوٹ میں دڑو اسٹاپ کے قریب گندم کا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں بوریوں کے نیچے دب کر دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ٹرک میں سوار مزدور گندم کٹائی کے بعد واپس جارہے…
سریش رائنا کی جانب سے گھر کے کام کرنے کے اعتراف پر کپل شرما کی ٹرولنگ
گھر کا کام کرنے کا اعتراف کرنے پر کامیڈین کپل شرما نے سابق کرکٹر سریش رائنا کی ٹرولنگ کی۔ بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف شو کپل شرما شو میں اس اتوار کو کچھ موجودہ اور سابق بھارتی کرکٹرز اور ان کی بیگمات کو مدعو کیا گیا۔جس میں سریش رائنا اور…
پاکستان کو دیوالیہ کی نہج پر پہنچانے والا وائٹ پیپر چھاپ رہا ہے، مریم اورنگزیب
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیوالیہ کی نہج پر پہنچانے والا وائٹ پیپر چھاپ رہا ہے۔ چار سال ملکی معیشت تباہ کرنے والا ایک سال کی کارکردگی پر سوال پوچھ رہا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے…
بورڈز امتحانات آؤٹ سورس کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخی کیلئے پٹیشن دائر
سندھ میں بورڈز امتحانات کو آؤٹ سورس کرنے کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کےلیے عدالت عالیہ میں پٹیشن دائر کردی گئی جس کی سماعت بدھ 12 اپریل کو ہوگی۔سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن (سپلا) اور آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی…
پی ٹی آئی کے 3 ہزار کارکنان گرفتار کیے گئے، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 3 ہزار کارکنان گرفتار کیے گئے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سوشل میڈیا عوام کی آواز ہے جسے جبر سے دبانا ممکن نہیں ہے۔ کراچی، لاہور،…
کراچی اور کئی شہروں میں گیس کا شدید بحران، عوام پریشان
رمضان المبارک میں کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا شدید بحران جاری ہے۔گیس بحران کے باعث عوام پریشان ہوگئے، سحر و فطار میں باہر سے کھانا منگوانے سے گھر کا بجٹ آؤٹ ہونے لگا۔بنوں میں سحر و افطار کے وقت میں چولہے ٹھنڈے پڑگئے تو…
بیشتر پاکستانیوں کی آرا طبی حقائق کے برعکس
گیلپ کے نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ بیشتر پاکستانیوں کی آرا طبی حقائق کے برعکس ہوتی ہے۔نئے سروے نتائج کے مطابق 61 فیصد پاکستانی طبی حقائق کے برعکس سردی کو نزلہ اور بخار ہونے کی اہم وجہ سمجھتے ہیں۔میڈیکل سائنس کی کروڑوں زندگیاں بچانے…
لاہور: ون ویلنگ پر لڑکی سمیت 6 افراد گرفتار
لاہور میں ون ویلنگ کرنے پر 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں وین ویلنگ کرنے پر 6 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں لڑکی بھی شامل ہے۔پولیس کے…
جسٹس اطہر من اللّٰہ کے فیصلے نے مزید سوالات اٹھا دیے، ملک محمد احمد خان
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ عدالت میں فیصلے دو آئے ہیں ایک چار ججز اور دوسرا تین ججز کا ہے، جسٹس اطہر من اللّٰہ کے فیصلے نے مزید سوالات اٹھا دیے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد…
عمران خان پر حملے کا مقدمہ: تھانہ صدر وزیرآباد کے ایس ایچ او کا انتقال
وزیر آباد میں عمران خان پر حملے کے مقدمے کے مدعی انسپکٹر انتقال کر گئے۔ گوجرانوالہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق ایس ایچ او عامر شہزاد پی ٹی آئی چیف عمران خان پر ہونے والے حملہ کیس کے پہلے تفتیشی افسر بھی تھے۔معلوم ہوا ہے کہ تھانہ صدر…