Browsing Category
Urdunews
علی زیدی کی گرفتاری کیخلاف احتجاج، وزیراعلیٰ ہاؤس کے راستے بند، بھاری نفری طلب
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کی کراچی میں گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج اور دھرنے کی اطلاع پر پی آئی ڈی سی چوک سے تمام راستے بند کر دیے گئے…
عمران خان اور سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خود شامل نہیں ہوں گا، انتخابات…
مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ کل لکی مروت میں ادا کی جائے گی
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، ان کی نماز جنازہ کل (بروز) اتوار دن 2 بجے تاجبی خیل لکی مروت میں ادا کی جائے گی۔ ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالشکور کو آبائی علاقے تاجبی خیل…
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بابر کی سنچری، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 193 رنز کا ہدف
پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ …
سپریم کورٹ اسپیشل بینچ بنا کر ریاست سے پوچھے کہ ملک میں کیا چل رہا ہے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ سپریم کورٹ اسپیشل بینچ بنا کر ریاست سے پوچھے ملک میں کیا چل رہا ہے۔سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی گرفتاری پر فواد چوہدری نے ردعمل دیا اور کہا کہ عوام کو بےحیثیت…
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالشکور میریٹ سے سیکریٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے، شاہراہ دستور پر ایک گاڑی نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔مولانا…
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک، 2 فوجی شہید
سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمیلان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس میں 8 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ دو فوجی بھی شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔مارے گئے دہشت گردوں…
محمد رضوان، بابراعظم کی 19ویں مرتبہ ٹی 20 میں 50 یا زائد کی پارٹنرشپ
پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی محمد رضوان اور بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 19ویں مرتبہ 50 یا زائد رنز کی پارٹنرشپ بنالی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے یہ سنگ میل عبور کیا۔…
تاجپوشی کے بعد پہلی بار شاہ چارلس سینڈہرسٹ اکیڈمی کی پریڈ میں شریک
برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم نے تاج پوشی کے بعد پہلی بار سینڈہرسٹ ملٹری اکیڈمی کی کمیشن پریڈ میں شرکت کی۔یہ پہلا موقع تھا کہ کسی عکسری یونٹ میں شاہ چارلس کے طغرے کے نشان والا پرچم بھی لہرایا گیا۔ بہترین کارکردگی پر کویت کے کیڈٹ جبار علی…
ملک کی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے، خرم رضا
مسلم لیگ یورپ کے چیف آرگنائزر خرم رضا کاظمی کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کی معیشت میں روز بروز اوورسیز پاکستانیوں کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز پارلیمنٹ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے…
عمران کا مقدمات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے اوپر قائم 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے، درخواست کے فیصلے تک عدالت درج مقدمات میں کارروائی…
14 کلو میٹر دور سے مفت آٹا لینے آنے والا 70 سالہ شخص جاں بحق
شکر گڑھ کے مفت آٹا سینٹر میں 70 سال کا شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بزرگ شہری 14 کلو میٹر دور سے مفت آٹا لینے پہنچا تھا۔ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ شہری آٹے کا تھیلا لے کر رش سے نکلتے ہوئے بے ہوش ہوا اور دل کا دورہ پڑنے سے…
صدارتی محل اور ایئرپورٹ فوج کے کنٹرول میں ہے، سوڈانی فوج
سوڈانی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ صدارتی محل، فوجی ہیڈکوارٹر اور ایئرپورٹ فوج کے کنٹرول میں ہے۔سوڈان میں پیراملٹری فورسز کی بغاوت کی کوشش اور تازہ ترین صورتحال پر خلیجی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوڈانی آرمی چیف عبدالفتح البرہان کا کہنا ہے کہ…
حکومت نے عید پر عمران خان کو اٹھانے کا منصوبہ بنایا ہے، پی ٹی آئی رہنما
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے عید کی چھٹیوں کے دوران عمران خان کو اٹھانے کا منصوبہ بنایا ہے، یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی زیدی کے دفتر میں دھاوا بولا گیا،…
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کی بڑی کمی ہوگئی
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 16 ہزار روپے ہوگیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 31…
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خیال رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے کیویز کو 88 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ…
پارلیمنٹ کو سپریم نہ سمجھنا آمرانہ سوچ ہے، فیصل کریم کنڈی
وزیر مملکت اور ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو سپریم نہ سمجھنا آمرانہ سوچ ہے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین سازی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو بے، اللّٰہ تعالیٰ کے بعد سب سے بڑی عدالت عوام کی ہے۔فیصل…
انتخابات کروانے کے عدالتی فیصلے پر عمل کیا جائے، وکلا کانفرنس اعلامیہ
لاہور کے مقامی ہوٹل میں وکلا کی گول میز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے انتخابات کروانے کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے، عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم، وزیر قانون اور وزیرداخلہ پر ذمہ داری…
علی زیدی کی گرفتاری کی مذمت، یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما علی زیدی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے لندن پلان کا حصہ بتا دیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ علی زیدی کی کراچی سے گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، یہ سب اسی…
علی زیدی کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کو ابراہیم حیدری تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی کی گرفتاری ابراہیم حیدری تھانے میں درج مقدمے میں کی گئی۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ علی…