جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Science

’کرہ ارض خطرے میں ہے‘ 14000 سائنسدانوں نے تشویش ظاہر کردی

آسٹریلیا: دنیا کے ہزاروں سائنسدانوں نے ایک تحقیقی مقالے میں اپنی آواز شامل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیارہ زمین کی تندرستی کے اہم اشاریئے تیزی سے روبہ زوال ہیں اور اس ضمن میں فوری طور پر ’آب و ہوا کی ہنگامی حالت‘ یا کلائمٹ ایمرجنسی نافذ…

سعودی عرب کے غار سے انسانوں اور جانوروں کی ہزاروں ہڈیاں دریافت

ریاض: سعودی عرب کے ایک غار سے انسانوں اور جانوروں کی ہزاروں باقیات دریافت ہوئی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک غار سے انسانوں اور جانوروں کی ہزاروں ہڈیاں دریافت ہوئی ہیں، دریافت شدہ باقیات…

غذا کو محفوظ رکھنے کیلیے آم کے پتوں سے پلاسٹک بنا لیا گیا

بارسلونا: اسپین اور پرتگال کے سائنسدانوں نے آم کے پتے استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا پلاسٹک تیار کرلیا ہے جو غذا کو الٹراوائیلٹ شعاعوں اور جراثیم سے بچا کر لمبے عرصے تک محفوظ رکھتا ہے۔ یہ پلاسٹک 250 ڈگری سینٹی گریڈ جتنی گرمی بھی برداشت…

سب سے بڑا دمدار ستارہ دریافت،2031 میں ہمارے قریب سے گزرے گا

پنسلوانیا: انسانی تاریخ میں سب سے بڑا دمدار ستارہ (کومٹ) دریافت ہوا ہے جو 100 سے 200 کلومیٹر وسیع ہے اور 2031 میں ہمارے نظامِ شمسی کے قریب سے گزرے گا۔ یونیورسٹی آف پینسلوانیا کے پروفیسر گیری برنسٹائن اور ان کے پی ایچ ڈی شاگرد پیڈرو…

کیا یہ ’خفیہ کیپسول‘ امریکی فوجیوں کو بڑھاپے سے محفوظ رکھے گا؟

آسٹن، ٹیکساس: امریکا کی اسپیشل آپریشنز کمانڈ (سوکوم) نے ایک منصوبے کے تحت ایسا ’خفیہ کیپسول‘ آزمانے کی تیاری کرلی ہے جو امریکی فوجیوں کی صحت بہتر رکھتے ہوئے بڑھاپے کو بھی روک سکے گی۔ یہ تجربات پنٹاگون کے ایک وسیع البنیاد پروگرام کا…

مشتری کے چاند جینی میڈ پر آبی بخارات دریافت

پیساڈینا، کیلیفورنیا: انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے سیارہ مشتری کے خوبصورت چاند جینی میڈ پر آبی بخارات کی دریافت کا اشارہ دیا ہے۔ پانی کے بخارات اس وقت وجود پاتے ہیں جب چاند کی سطح سے برفیلے ذرات ٹھوس سے گیس میں بدل جاتے…

جدید ڈجیٹل تربیتی کورس کے لیے فیس بک اور کورسیرا کا اشتراک

کیلیفورنیا: فیس بک کی جانب سے اگلے مرحلے میں بڑے پیمانے پر تدریسی پروگرام کی منصوبہ بندی جاری ہے اور اس ضمن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے مشہور آن لائن کورس پلیٹ فارم کورسیرا سے وسیع تر اشتراک کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں دو نئے سرٹفکیٹ کورس…

آر این اے میں تبدیلی سے چاول اور آلو کی پیداوار میں 50 فیصد اضافہ

شکاگو / بیجنگ: چینی اور چینی نژاد امریکی سائنسدانوں نے ’’آر این اے‘‘ کہلانے والے جینیاتی سالمے (جینیٹک مالیکیول) میں تبدیلی کرکے چاول اور آلو کی 50 فیصد زیادہ پیداوار دینے والی نئی فصلیں تیار کرلی ہیں۔ ریسرچ جرنل ’’نیچر…

کیا زمین پر زندگی کا راز اس 460 کروڑ سال پرانے شہابِ ثاقب میں ہے؟

لندن: برطانوی کاؤنٹی گلوسیسٹرشائر میں ایک کھیت سے گزشتہ برس ملنے والے، 460 کروڑ سال قدیم شہابِ ثاقب کے بارے میں ماہرین کو امید ہے کہ یہ زمین پر زندگی کی ابتداء سے متعلق ہمارے اہم ترین سوال کا جواب فراہم کرسکے گا۔ یہ شہابِ ثاقب ’’ایسٹ…

یوٹیوب نے لائیواسٹریم شاپنگ کی آزمائش شروع کردی

سان فرانسسكو: یوٹیوب نے اعلان کیا تھا کہ اس سال کچھ مزید انقلابی سہولیات پیش کی جائیں گی اور اب اس ضمن میں یوٹیوب لائیو اسٹریمنگ میں شاپنگ کا آپشن پیش کیا گیا ہے جسے مخصوص صارفین استعمال کررہے ہیں۔ اس کا مقصد ای کامرس اور رقم کمانے کی…

دنیا کی پہلی اڑن موٹرسائیکل نے آزمائشی پرواز مکمل کرلی

کیلیفورنیا: دنیا کی پہلی جیٹ پیک اڑن موٹرسائیکل نے کامیابی سے اپنی آزمائشی پرواز مکمل کرلی ہے۔ ’اسپیڈر‘ نامی یہ موٹرسائیکل 18 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد آزمائش کے تمام مراحل سے گزری ہے۔ اسے کیلیفورنیا کی ’جیٹ پیک ایوی ایشن‘ کمپنی نے…

1,000 انچ چوڑا… دنیا کا سب سے بڑا ٹیلی ویژن برائے فروخت

سیئول: جنوبی کوریا کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی سام سنگ نے دنیا کا سب سے بڑا مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی پیش کردیا ہے جو 1,000 انچ یعنی 83 فٹ سے بھی زیادہ چوڑا ہے۔ خبروں کے مطابق، یہ ایل ای ڈی ٹیلی ویژن جدید ترین ’’دی وال‘‘ ٹیکنالوجی کا شاہکار…

ایک درخت بھی شہر کی گرمی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے

 واشنگٹن: پاکستان سمیت دنیا بھر میں شجرکاری کی مہم زوروشور سے جاری ہے۔ لیکن اسی تناظر میں ایک خبر آئی ہے کہ کسی شہر میں موجود ایک درخت بھی اپنے اطراف ’خردآب و ہوا‘ (مائیکروکلائمٹ) قائم کرکے درجہ حرارت کم کرسکتا ہے۔ گرمیوں میں ہم…

دھوپ اور آکسیجن سے ایک ہفتے میں تحلیل ہوجانے والا پلاسٹک

ووہان: چینی سائنسدانوں نے ایسا ماحول دوست پلاسٹک ایجاد کرلیا ہے جو دھوپ اور آکسیجن کی موجودگی میں صرف ایک ہفتے کے دوران بے ضرر مادّوں میں بدل کر ختم ہوجاتا ہے۔ جرنل آف امریکن کیمیکل سوسائٹی کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی تحقیق کے…

تھری ڈی روبوٹک ہاتھ اب ویڈیو گیم کھیل سکتا ہے

میری لینڈ: یونیورسٹی آف میری لینڈ کے سائنسدانوں نے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے ایک نرم روبوٹک ہاتھ بنایا ہے جو ننٹینڈو کے گیم کھیل سکتا ہے اور اسے سپرماریوبرادرز کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دلچسپ ایجاد کا احوال سائنس ایڈوانسس نامی جرنل…

فیس بُک نے ’’ماہر‘‘ کا امتیازی نشان دینے کی تیاری کرلی

سلیکان ویلی: مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک نے جھوٹی اور غلط خبروں کی روک تھام کےلیے گروپ کی سطح پر ’’ماہر‘‘ (ایکسپرٹ) کے امتیازی نشانات (badges) دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز فیس بُک ایپ کی وائس پریزیڈنٹ کمیونٹیز، ماریا اسمتھ نے…