بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منی ہائسٹ کے مداحوں کے لیے واٹس ایپ کا خصوصی فیچر

سلیکان و یلی: واٹس ایپ نے اپنی ایپلی کیشن میں منی ہائسٹ کے دلدادہ اپنے استعمال کنندگان کے لیے اینی میٹڈ اسٹیکر پیک شامل کردیا ہے۔

نقب زنی کی واردات پر مشتمل نیٹ فلکس کی سیریز منی ہائیسٹ نے دنیا بھر میں ناظرین کو دیوانہ بنا رکھا ہے۔ واٹس ایپ نے ’منی ہائیسٹ سیزن 5‘ کی مقبولیت کودیکھتے ہوئے اینڈروئیڈ اور آئی فو ن کے استعمال کنندگان کے لیے ’ اسیٹیکر ہائیسٹ‘ پیک لانچ کردیا ہے۔

واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’’ڈبلیو اے بی-ٹا اِنفو‘‘ (WABeta Info) کے مطابق واٹس ایپ نے گزشتہ روز ہی منی ہائیسٹ کے شہرہ آفاق ماسک اور کرداروں پر مشتمل اینی میٹڈ اسٹیکر پیک متعارف کروادیا ہے۔

اگر آپ منی ہائیسٹ کے دیوانے ہیں تو پھر فوراً اسے ڈاؤن لوڈ کریں اور اگر آپ اسے واٹس ایپ کے اسٹیکر اسٹور پر تلاش نہیں کر پا رہےتب بھی پریشانی کی کوئی بات نہیں، آپ اس ڈیپ لنک کے ذریعے واٹس ایپ کے اندر ہی کھلنے والے اسٹیکر پیک کے شارٹ کٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.