Browsing Category
Express
پودوں کو ظاہری شکل سے شناخت کرنے والا نیا نظام
شکاگو: عموماً ایک ہی نوع کی دو مختلف آبادیوں سے تعلق رکھنے والے پودے اتنے یکساں ہوتے ہیں کہ ان کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ لازمی ہوجاتا ہے۔ لیکن اب ایک اب ایک دستی آلے سے یہ کام فوری طور پر آسان اور کم وقت میں کیا جاسکتا ہے۔
اس کے…
چین سے دیوقامت سمندری بچھو کی باقیات دریافت
شنگھائی: سائنسدانوں نے جنوب مشرقی چین کے علاقے ’’شیوشان فارمیشن‘‘ سے 43 کروڑ 50 لاکھ سال قدیم سمندری بچھو کے رکازات (فوسلز) دریافت کیے ہیں جو شاید اپنے زمانے کا ایک خونخوار سمندری درندہ بھی تھا۔
بتاتے چلیں کہ چین کا یہ علاقہ آج سے 43…
مادّے کی نئی حالت ’’الیکٹرون کواڈرپلٹ‘‘ دریافت
اسٹاک ہوم: سائنسدانوں کی ایک عالمی ٹیم نے طویل تحقیق کے بعد مادّے کی نئی حالت ’’الیکٹرون کواڈرپلٹ‘‘ (electron quadruplet) دریافت کرلی ہے جو بہت کم درجہ حرارت پر وجود میں آتی ہے اور جس میں چار الیکٹرون ایک ساتھ ہوتے ہیں۔
کے ٹی ایچ رائل…
آئی فون کا انوکھا سائبر سیکیورٹی فیچر
سلیکان و یلی: عموماً بہت سے لوگ پاس ورڈ کو بہت آسان رکھ لیتے ہیں، لیکن بہ آسانی یاد رکھنے کی سہولت کے پیش نظر رکھا گیا آسان پاس ورڈ آپ کے اکاؤنٹ اور آن لائن سیکیورٹی کو خطرات سے دوچار کردیتا ہے۔ اسی لیے سائبر سیکیورٹی ماہرین، پاس…
نظامِ شمسی کے پراسرار سیارچوں کی تلاش میں ناسا کا ’لوسی مشن‘
کولاراڈو: ناسا نے افریقہ میں ملنے والے مشہور رکاز، فاسل کے نام پر بنا ایک نیا خلائی جہاز زمین سے پرے بھیجا ہے جو سیارہ مشتری کے قریب ان سیارچوں (ایسٹرائیڈز) کی شناخت کرے گا جو نظامِ شمسی کی تشکیل کی قدیم ترین باقیات میں سے ہیں اور انہیں…
گوگل کا سیاست دانوں کے اکاؤنٹس محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدام
کیلی فورنیا: گوگل نے دنیا بھر میں 10 ہزار اہم شخصیات اور سیاست دانوں کے اکاؤنٹس محفوظ بنانے کے لیے بلا معاوضہ سیکیورٹی KEY فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی میل اور گوگل کی دیگر مصنوعات کی سیکیورٹی کو فول…
کرسپر ٹیکنالوجی سے چھپکلی کی دُم کی بہترافزائش ممکن
کیلیفورنیا: چھپکلیاں اپنے اعضا دوبارہ بالخصوص دُم دوبارہ اگانے پر مہارت رکھتی ہیں۔ تاہم یہ دم پہلے جیسی نہیں ہوتی اس میں محض ایک ہڈی ہوتی ہے اور اعصاب غائب لیکن اب کرسپر اسٹیم سیل ٹیکنالوجی کے بعد نہ صرف چھپکلی کی اصل دم سے قریب عضو…
امریکی کمپنی نے روبوٹ کتے کو خطرناک رائفل سے لیس کردیا
فلاڈلفیا: ایک امریکی کمپنی ’’گھوسٹ روبوٹکس‘‘ نے اپنے تیار کردہ ملٹری روبوٹ کتے ’’وژن 60‘‘ پر خطرناک اسنائپر رائفل نصب کرکے اسے ہلاکت خیز بھی بنا دیا ہے۔
گھوسٹ روبوٹکس نے اس بارے میں ایک ٹویٹ بھی کی ہے جس کے ساتھ روبوٹ کی تصویر بھی ہے…
کائنات کا سب سے بڑا تھری ڈی نقشہ عوام کےلیے پیش کردیا گیا
جنیوا: سوئٹزرلینڈ کے سائنسدانوں نے کائنات کا سب سے بڑا تھری ڈی نقشہ عوام کےلیے پیش کردیا ہے جس کے ذریعے آپ بھی گھر بیٹھے عالمی خلائی اسٹیشن، چاند اور نظامِ شمسی کے سیاروں سے لے کر دور دراز کہکشاؤں کی سیر اس طرح کرسکیں گے کہ جیسے آپ…
صرف ایک گھنٹے میں ایک لیٹر پانی صاف کرنے والی ہائیڈروجل ٹکیہ
آسٹن، ٹیکساس: دنیا بھر میں پینے کا صاف پانی ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اور اب ایک کم خرچ ہائیڈروجل ٹکیہ ایک لیٹر دریائی پانی کو صرف ایک گھنٹے میں پینے کے قابل بناسکتی ہے۔
آسٹن میں واقع یونیورسٹی آف ٹیکساس کے سائنسدانوں نے ایک نئی…
اسمارٹ فون پاوربینک اور طاقتور ٹارچ ایک ساتھ
نیویارک: روزمرہ زندگی میں ہمیں اسمارٹ فون چارج کرنے کی بار بار ضرورت پیش آتی ہے۔ اب اس ضمن میں ایک طاقتور ٹارچ بنائی گئی ہے جس کے اندر بہت طاقتور پاور بینک بھی موجود ہے۔
اس میں موجود ایک ٹارچ سے ایک ٹچ میں روشنی بڑھائی جاسکتی ہے جو…
اب تھری ڈی پرنٹر سے ڈجیٹل پہناوے خود بنائیں!
ایریزونا: دنیا بھر میں ویئرایبل سینسر کئی امور میں استعمال ہورہے ہیں جن میں دل، نبض اور دیگرجسمانی اثرات کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ اب تھری ڈی پرنٹس سے حسبِ ضرورت اور کسٹمائزڈ ویئرایبل چھاپنے کی ایک بالکل مختلف ٹیکنالوجی سامنے آئی ہے۔
اس…
چاند پر 2 ارب سال پہلے آتش فشانوں سے لاوا اُبل رہا تھا، تحقیق
واشنگٹن/ بیجنگ: سائنسدانوں کی ایک عالمی ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ 2 ارب سال پہلے چاند پر آتش فشانوں سے لاوا اُبل کر اس کی سطح پر پھیل رہا تھا۔
یہ دریافت پچھلے سال دسمبر میں چینی خلائی مشن ’’چانگ ای 5‘‘ کے ذریعے چاند سے لائے گئے پتھروں…
یوٹیوبر اب سالانہ دس ارب ڈالر کمارہے ہیں!
سان فرانسسكو: یوٹیوب کی مقبولیت، آمدنی اور لوگوں کی اس سےوابستگی کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ اس پلیٹ فارم سے پوری دنیا میں 20 لاکھ سےزائد لوگ معقول آمدنی کمارہے ہیں جس کا تخمینہ 10 ارب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے جبکہ صرف 2020 میں…
رسی پر چلنے، فرش پر دوڑنے اور ہوا میں اڑنے والا ڈرون روبوٹ
کیلیفورنیا: یہ روبوٹ دیکھنے میں تھوڑا مضحکہ خیز لگتا ہے کیونکہ یہ رسی پر چل کر کرتب دکھاتا ہے، زمین پر چلتا ہے، اسکیٹنگ کا اسے شوق ہے اور یہ ہوا میں بھی اڑسکتا ہے۔ اس کا نام لیونارڈو ہے جسے مختصراً لیو بھی کہا جاسکتا ہے۔
لیونارڈو…
متحدہ عرب امارات نے زہرہ اور سیارچے پر اپنے مشن کا اعلان کردیا
دبئی سٹی: متحدہ عرب امارات نے کامیاب مریخی مشن کے بعد سیارہ زہرہ (وینس) کے لیے اپنے خلائی مشن کا آغاز کردیا ہے اور اس کے بعد اگلے عشرے میں سیارچے پر خلائی جہاز اتارنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
اس سال فروری میں متحدہ عرب امارات نےامید نامی…
دنیا میں سب سے لمبی زبان والا کیڑا نئی نوع قرار
لندن: چارلس ڈارون نے انیسویں صدی میں اپنے سائنسی سفر کے دوران ایک بھنورے (موتھ) کا ذکر کیا تھا اور اب معلوم ہوا کہ سب سے لمبی زبان والا یہ کیڑا ایک بالکل نئی نوع ہے جس کا اندراج سائنسی لٹریچر میں نہیں کیا گیا تھا۔ اس بھنورے کو ڈاروِن…
دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر, فیس بک کی ٹوئٹ
کراچی: دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں جس کے سبب ان تینوں سروسز سے وابستہ کئی ارب صارفین یہ تینوں سروسز استعمال کرنے سے قاصر ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ایک ہی ادارے کی ملکیت تینوں سوشل میڈیا اپیلی…
زمین زیادہ روشنی اور گرمی جذب کرنے لگی، ماہرین کا انکشاف
نیوجرسی: ہمارا نیلا روشن سیارہ ماند پڑرہا ہے جس کی وجہ آب وہوا میں تبدیلی کو قرار دیا جارہا ہے۔
گزشتہ بیس برس کے ڈیٹا سے ثابت ہوا ہے کہ ہمارے سمندر گرم ہورہے ہیں اور ان سے بننے والے بادل اب مزید روشن اور چمکدار نہیں رہے۔ یہ بادل زمین…
مصنوعی ذہانت اب بارشوں کی بھی ’’ٹھیک ٹھیک‘‘ پیش گوئی کرے گی!
سلیکان ویلی: گوگل کی ذیلی کمپنی ’’ڈیپ مائنڈ‘‘ نے اپنے الگورتھم کو موسمیاتی پیش گوئی کی تربیت دینے کا آغاز کردیا ہے اور اب تک یہ ایک سے دو گھنٹے بعد بارشوں کی پیش گوئی 85 فیصد درستگی سے کرنے کے قابل ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ ’’ڈیپ مائنڈ‘‘…