بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے سے متعلق سوال پر شہباز شریف کا جواب

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد جمع کروانے اور پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنانے سے متعلق سوال پر  قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے صحافی کو جواب دے دیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ پنجاب میں بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے، اسے کیسے دیکھتے ہیں؟ جس پر جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جس طرح آپ دیکھ رہے ہیں، اسی طرح ہم دیکھ رہے ہیں۔

اپنے خطاب کے دوران مریم نواز نے کارکنوں کو گالیاں نہ دینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ گالیاں نہیں دیں۔

 شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم کی گزشتہ روز کی تقریر میں کوئی سرپرائز نہیں لگا، وزیر اعظم کی تقریر جھوٹ تھی اور کچھ نہیں تھا۔

صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم کہہ رہے ہیں انہیں ایک دھمکی آمیز خط ملا ہے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیرا عظم جھوٹ بول رہے ہیں، وہ جھوٹا آدمی ہے۔

شہباز شریف  سے پوچھا گیا کہ پرویز الہیٰ کو کیا وزارت اعلیٰ کی پیش کش کی گئی ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے علم نہیں، آپ بتائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.