بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی پی سی ای سی کی MQM سے معاہدے کی توثیق

ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ایم کیو ایم سے معاہدے کی توثیق کردی ہے۔

پی پی ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ارکان کو ایم کیو ایم سے معاہدے کی نقول موصول ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم سے معاہدے سے متعلق کمیٹی ارکان کی آراء اور تجاویز موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کی بجائے ارکان کو معاہدے کی نقول ارسال کی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.